بالٹی بُھنا گوشت

نزرانھ بٹ

محفلین
سوچا گوشت ہی گوشت ہوگا تو کیوں نہ گوشت پکانے کے طریقے ہی سیکھ لیں۔
بالٹی بنھا گوشت کیسے بنائیں؟

اجزاء
  • (بکرے کا گوشت ایک کلو (بغیر ہڈی کے
  • ٹماٹر آدھا کلو
  • ادرک ایک انچ کا ٹکٹرا
  • لہسن ایک گٹھی
  • ہری مرچ چار کھانے کے چمچ
  • ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  • ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
  • کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
  • گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  • زیرہ آدھا چائے کا چمچ
  • تیل حسبِ ضرورت
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ہرا دھنیا سجاوٹ کے لئے

طریقہ کار
  1. ایک پتیلی میں گوشت کو لہسن، ادرک، زیرہ اور ہری مرچ کے ساتھ ابال لیں۔

  2. جب گوشت پک جائے تو اُتار لیں۔

  3. ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور پکا ہوا گوشت ڈال دیں۔

  4. پھر لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے بھون لیں۔

  5. پھر ہری مرچ، ٹماٹر، کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

  6. اب ہرا دھنیا، زیرہ پاؤڈر اور گرم مصالحہ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

  7. تیار ہونے پر ہرے دھنیے کے ساتھ سجا کر پیش کریں۔
 

x boy

محفلین
جزاک اللہ
:)

بکرے کے علاوہ دوسرے قسم کے گوشت استعمال ہوسکتے ہیں مثلا ، دنبہ، گائے، بھینس، اونٹ؟
اس ڈش کو بالٹی گوشت کیوں کہتے ہیں جبکہ یہ پتیلی میں پک رہی ہے؟
 
Top