بالمقابلہ امیری

ثناءعامر

محفلین
زید اپنے ماں باپ کی اکهڑ ضدی اور بگڑی ہوئی اکلوتی اولاد، وجہ امیری....
حامد اپنے ماں باپ کی حالات کی ستائی ہوئی،احساس محرومی کی شکار اکلوتی اولاد، وجہ غریبی....
زید کی زندگی آسائشوں سے بهری اور حامد کی زندگی محرومیوں سے بهری، دونوں کے رہن سہن میں زمین آسمان کا فرق.....
زید اپنی تعلیمی قابلیت اپنے باپ کے پیسے کے بل بوتے پر پانے والا، کہ باپ کا بزنس ہے تو.....
حامداپنی تعلیمی قابلیت اپنی محنت، لگن اور حوصلے سے پانے والا،اس امید کے ساتھ کہ ان محرومیوں کا کچھ مداوا ہوسکے...
اور پهر...
عملی زندگی میں زید ایک بارپھر آگے اپنی معمولی تعلیمی قابلیت کے ساتھ اپنے باپ کے کاروبار کو سنبهالتے ہوئے پر آسائش زندگی کا مالک عملی زندگی میں ایک بار پهر آگے...
جبکہ .....
حامد اپنی اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے ساتھ ایک اچهی کمپنی میں معمولی ملازم، وجہ پهر وہی غربت.....
 
Top