باغیچے سے سورج کی حیرت انگیز تصاویر

جاسمن

لائبریرین
140423115504_bm_solar_1.jpg

ماہر فلکیات ہوزے مینٹیکا نے سپین کے شہر بارسلونا کے قریب ایک گھر کے باغیچے میں بیٹھ کر سورج کی حیران کن تصاویر کھینچی ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
140423115509_bm_solar-3.jpg

اس کے بعد سے انھوں نے ایک عام DSLR کیمرے کی مدد سے سورج کے حیران کن مناظر کی عکس بندی کی ہے اور سورج پر ابھرنے والے شعلوں اور اس پر دھبوں کو کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
140423115511_bm_solar-4.jpg

سورج کی سطح پر طاقتور شعلے شمسی تابکاری کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جو اچانک ہی سطح پر نمودار ہوتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
140423115513_bm_solar-5.jpg

سورج پر اس قسم کی سرگرمیوں کی وجہ سے خطرناک شمسی طوفان آنے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
140423115523_bm_solar-10.jpg

اس طوفان کی وجہ سے مصنوعی سیاروں کے حساس آلات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جبکہ بعض طوفان اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ زمین پر بجلی کی ترسیل کے گرڈ سٹیشنوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
140423115521_bm_solar-9.jpg

سورج کی سطح پر دھبے مقناطیسی میدان کی وجہ سے نمودار ہوتے ہیں۔ یہ دھبے سیاہ رنگ کے دکھائی دیتے ہیں کیونکہ یہ سورج کے دیگر حصوں کے مقابلے میں قدرے کم گرم ہوتے ہیں۔ جہاں تک ان کے حجم کی بات ہے تو یہ دھبے بعض اوقات ہماری زمین سے بھی بڑے ہوتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
140423115517_bm_solar-7.jpg

دھبوں کی تعداد سورج کے مقناطیسی میدان میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث گھٹتی بڑھتی رہتی ہے۔ اوسطاً یہ دھبے 11 سال کے چکر پر محیط ہوتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
140423115519_bm_solar-8.jpg

تقریباً11 سال کے چکر کے دوران پہلے تو ان دھبوں کی تعداد رفتہ رفتہ بڑھتی ہے اور اس کے بعد دوبارہ کم ترین سطح پر آ جاتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
140423115515_bm_solar-6.jpg

مینٹیکا نے یہ لمحہ بھی کیمرے کی آنکھ میں بند کیا جب ایک مسافر بردار ہوائی جہاز سورج کے سامنے سے گزر رہا تھا۔
 
جاسمن

لائبریرین
140423115517_bm_solar-7.jpg

دھبوں کی تعداد سورج کے مقناطیسی میدان میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث گھٹتی بڑھتی رہتی ہے۔ اوسطاً یہ دھبے 11 سال کے چکر پر محیط ہوتے ہیں۔
مجھے تو یہ بسکٹ لگتا ہے:LOL:(اکبر الہ آبادی یاد آ گئے۔۔۔بھلا کیا قطعہ تھا؟)
 
قیصرانی

لائبریرین
140423115509_bm_solar-3.jpg

اس کے بعد سے انھوں نے ایک عام DSLR کیمرے کی مدد سے سورج کے حیران کن مناظر کی عکس بندی کی ہے اور سورج پر ابھرنے والے شعلوں اور اس پر دھبوں کو کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔
فوٹوگرافی کے نکتہ نظر مجھے یہ تصویر انتہائی کمال لگی، کہ بیک گراؤنڈ میں ستارے ویسے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سورج کی روشنی کو انتہائی مدہم کر کے دکھایا گیا ہے :)
 
جاسمن

لائبریرین
فوٹوگرافی کے نکتہ نظر مجھے یہ تصویر انتہائی کمال لگی، کہ بیک گراؤنڈ میں ستارے ویسے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سورج کی روشنی کو انتہائی مدہم کر کے دکھایا گیا ہے :)
قیصرانی بھائی! آپ خود فوٹو گرافی کی تکنیک سے آگاہ ہیں اِس لئے آپ زیادہ کمالات ڈھونڈ لیتے ہیں۔ جبکہ ہم جیسےتو بس انڈے اور بسکٹ ہی تلاش کر سکتے ہیں:LOL:
 
Top