بار بار بدفعلی اور بلیک میلنگ سے تنگ طالب علم کی خودکشی، 2 ملزم گرفتار

جاسم محمد

محفلین
بار بار بدفعلی اور بلیک میلنگ سے تنگ طالب علم کی خودکشی، 2 ملزم گرفتار
ویب ڈیسک پير 25 مارچ 2019

1606303-harami-1553537672-122-640x480.jpg

گرفتار ملزمان میں سے ایک نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ایس ایس پی ۔ فوٹو:ایکسپریس

بٹگرام: بدفعلی کے بعد عریاں ویڈیو بناکر مسلسل بلیک میل کرنے پر طالب علم عدنان نے خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بٹگرام میں بدفعلی کا شکار ہونے والے طالب علم نے خود کشی کرلی، ڈی پی او بٹگرام بابر قصرانی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن سردار خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن سردار خان نے بتایا کہ بٹگرام کے گاٶں شنگلی بالا میں ایک یتیم بچے نے ملزمان کی جانب سے بار بار بدفعلی کرنے سے تنگ آ کر خودکشی کرلی، بٹگرام پولیس کی ٹیم نے خودکشی کارخ جنسی تشدد کی جانب موڑدیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق اس ضمن میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں سے ایک نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ ملزمان سے مزید تفتيش جاری ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایس ایس پی انوسٹی گیشن سردار خان نے بتایا کہ بٹگرام کے گاٶں شنگلی بالا میں ایک یتیم بچے نے ملزمان کی جانب سے بار بار بدفعلی کرنے سے تنگ آ کر خودکشی کرلی، بٹگرام پولیس کی ٹیم نے خودکشی کارخ جنسی تشدد کی جانب موڑدیا ہے۔
یہ معاشرہ کدھر جا رہا ہے؟
 
فے کاف

محفلین
کچھ دن پہلے کسی مشرقی ایمان کے علمبردار نے مغرب کے سازشی کافروں کی جنسی ہوس کی خود ساختہ تصویر کھینچی تھی۔ اپنے مشرقی مسلمان بھائیوں کی ان ایمانی کرتوتوں کا بھی نظارہ کریں۔
 
Top