بارے کمپیوٹر کے

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم امید ہے آپ سے خیریت سے ہونگے۔ مجھےکمپیوٹر کے حوالے سے مکمل معلومات چاہیں اس لیے یہ سلسلہ شروع کر رہا ہوں جن دوستوں کو کمپیوٹر کے بارے میں بہترین معلومات ہیں وہ یہاں ارسال کر کے میرے ساتھ ساتھ بہت ساروں کی دعائیں جمع کرتے جائیں شکریہ۔ میں ساتھ ساتھ سوال کرتا جاؤں گا میرے علاوہ کوئی اور بھی اگر سوال کرنا چاہے تو سوال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ علم حاصل کیا جا سکے۔
سب سے پہلے مدر بورڈ کی تعریف کریں
 
خرم شہزاد خرم بھائی! کمپیئوٹر سے ہماری دلچسپی اور اس سےمتعلق ہماری معلومات بھی بالکل آپ کی طرح ہی ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے۔

طے پایا کہ آج کا باقی دن کمپیوٹر کی خریداری پر لگایا جائے اور کل بروز ہفتہ ژورونگ برڈ پارک جاکر رنگ برنگے پرندوں سے جی بہلائیں گے۔اس زمانے میں سم لم اسکوائر ابھی نہیں بنا تھا۔ الیکٹرانکس کی تمام اشیاء سم لم ٹاور سے یا پھر کمپیوٹر کی قبیل کی اشیاء نارتھ برج روڈ پر واقع فونان سنٹر سے مل سکتی ہیں۔ پہلے بس میں بیٹھ کر بوکے تیما روڈ اور سرنگوں روڈ کے سنگم پر واقع سم لم ٹاور پہنچے اور مارکیٹ کا جائزہ لیا۔ پھر فونان سنٹر پہنچ کر ایک دکاندار سے بھائو تائو شروع کیا۔
پار سال جب ہم جرمنی گئے تھے تو وہاں دکان پر پہنچ کر دکاندار سے کہا تھا کہ ایک کموڈور کمپیوٹر چاہئے اور اس نے شیلف سے ایک عدد سیل بند ڈبہ نکال دیا تھا جسے لے کر خوشی خوشی ہوٹل آگئے تھے۔ یہاں پر جب ہم نے دکاندار سے کہا کہہ ہمیں ایک کمپیوٹر درکار ہے تو وہ پہلے تو حیران ہوکر ہمیں دیکھنے لگا، گویا ہم نے کوئی عجیب بات کہہ دی ہو۔ بولا
’’ کس قسم کا کمپیوٹر چاہیے آپ کو؟‘‘
ہم نے کہا ’’ جیساایک کمپیوٹر ہوتا ہے۔ ویسا ہی چاہیے۔‘‘
بولا’’ کچھ جزیات کی تفصیل ہے آپ کے پاس۔‘‘
ہم نے کہا’’ کمپیوٹر ایک ایسا آلہ ہوتا ہے جو بجلی سے چلتا ہے اور آٹو میٹک ہوتا ہے۔‘‘
وہ ناہنجار اب بھی نہ سمجھا، بولا’’ وہ سب تو مجھے پتہ ہے لیکن آپ کو پروسسر کون سا چاہیے۔ ریم کون سی اور کتنی چاہیے۔ فلاپی ڈسک ڈرائیو کتنی درکار ہیں ۔ مانیٹر کون سا چاہیے۔‘‘ وغیرہ وغیرہ۔ اور بھی بہت سی تفصیل تھی جو ہمیں اب یاد نہیں ہے۔
اس بار ہم اسکی بات نہیں سمجھے۔ لوگوں نے بیچ بچائو کروا دیا اور طے پایا کہ وہ جاہل شخص ہمارے لیے ایک عدد کلون آئی بی ایم پی سی ایکس ٹی بنا دے گا ، جس کی جزیات کی تفصیل اس نے ایک کاغذ پرہمیں لکھ دی تاکہ سند رہے اور بوقتِ ضرورت کام آوے۔ ہم نے اسے پیسوں کی نقد ادائیگی کردی اور مال کے طالب ہوئے، بولا۔’’ کمپیوٹر آپ کو ایک ہفتے بعد ملے گا۔ اس عرصے میں میں اسے آپ کے لیے اسمبل کروں گا اور پورا ہفتہ اپنی دکان پر اسے ٹسٹ کروں گا۔‘‘
ہم نے کہا ’’ یہ عجب کہی تم نے۔ پار سال جب ہم جرمنی گئے تھے تو ہاتھ کے ہاتھ دکان سے کمپیوٹر لے آئے تھے۔‘‘
لیکن صاحب ہماری ایک نہ چلی۔ اس ناہنجار نے ہماری باتوں کو سمجھنے سے صاف انکار کردیا اور ہم ناکام و نامراد وہاں سے واپس مڑے، اگلے ہفتے تک انتظار کی کوفت اٹھانے کے لیے۔
 
محمد امین

لائبریرین
السلام علیکم امید ہے آپ سے خیریت سے ہونگے۔ مجھےکمپیوٹر کے حوالے سے مکمل معلومات چاہیں اس لیے یہ سلسلہ شروع کر رہا ہوں جن دوستوں کو کمپیوٹر کے بارے میں بہترین معلومات ہیں وہ یہاں ارسال کر کے میرے ساتھ ساتھ بہت ساروں کی دعائیں جمع کرتے جائیں شکریہ۔ میں ساتھ ساتھ سوال کرتا جاؤں گا میرے علاوہ کوئی اور بھی اگر سوال کرنا چاہے تو سوال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ علم حاصل کیا جا سکے۔
سب سے پہلے مدر بورڈ کی تعریف کریں

خرم بھائی۔ مدر بورڈ کمپیوٹر یا اسی کی قبیل کے مختلف الیکٹرونک آلات میں ایک ایسے مرکزی سرکٹ بورڈ کو کہتے ہیں کہ جس پر تمام کی تمام (تقریبا) چیزیں نصب ہوتی ہیں، یا کم از کم اس بورڈ سے لازماً رابطے میں رہتی ہیں۔ یہ الیکٹرونک آلات کے لیے "زمین" کا سا کام کرتا ہے۔ مدر بورڈ پر مختلف کاموں کے لیے آئی سیز (ICs) اور دیگر برقی اجزاء لگے ہوئے ہوتے ہیں اور جن سے بظاہر ایک استعمال کنندہ کو براہِ راست کوئی کام انجام نہیں دینا ہوتا۔

سب سے پہلے میں کمپیوٹر کے اجزاء کو واضح کردوں۔ کمپیوٹر کو اگر طائرانہ نظر سے دیکھا جائے تو visually اس کا اسٹرکچر کچھ ایسا ہے:​

مدر بورڈ​
پروسیسر​
ریم​
ہارڈ ڈسک​
پاور سپلائی​

مدر بورڈ باری سب اجزاء کا میزبان ہے۔ اس پر موجود آئی سیز اور سرکٹس باقی تمام چیزوں کے لیے ہائی وے کا کام کرتے ہیں۔ کچھ آئی سیز ڈیٹا (برقی طور پر پروسیس ہونے والی معلومات) کے کنٹرول کا کام انجام دیتی ہیں۔ بی جمالو کی طرح باتوں کو ادھر سے ادھر کرنا اورمثلا کس چیز کو کس وقت کونسا ڈیٹا دینا ہے۔ مدر بورڈ پر موجود ایک آئی سی BIOS کی ہوتی ہے جس میں کمپیوٹر کا بنیادی اوپریٹنگ سسٹم نصب ہوتا ہے جو کہ کمپیوٹر کو برقی رو ملنے سے اصل اوپریٹنگ سسٹم (ونڈوز، لینکس وغیرہ) تک لے جانے کا کام کرتا ہے۔ BIOS ایک چھوٹا سا سوفٹ وئیر سمجھ لیں جس میں کمپیوٹر کی زبان میں ہدایات لکھی ہوئی ہوتی ہیں اور ان ہدایات کو آئی سی میں برقی طریقے سے محفوظ کردیا جاتاہے۔ بعض اوقات یہ آئی سی خراب ہوجاتی ہے یا اس میں محفوظ ہدایات کسی طرح ضایع ہوجاتی ہیں تو سسٹم چلتا نہیں ہے اور اس آئی سی کو تبدیل کرنے سے مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔​

مدر بورڈ پر واضح نظر آنے والے برقی اجزاء میں کیپیسٹر (capacitor) بھی ہوتے ہیں۔ یہ سیدھے سادے الیکٹرولائٹک کیپیسٹر ہوتے ہیں جو کہ سسٹم کے مختلف پارٹس کے لیے برقی رو کو سدھارتے ہیں۔ یہ کیپیسٹر بعض اوقات خراب ہو کر پھول جاتے ہیں یا ان کے اندر کا الیکٹرولائٹ رس جاتا ہے تو ان کو تبدیل کردیا جاتا ہے۔ لیکن اگر ان کے خراب ہونے کی صورت میں کسی اور آئی سی یا خود پروسیسسر ہی کو نقصان پہنچ جائے تو بعض اوقات سسٹم ہی سارا تبدیل کرلینا مسئلے کا حل ہوتا ہے۔

مدر بورڈ پر ایک پروسیسر لگنے کی جگہ ہوتی ہے۔ کچھ جگہیں ریم (RAM) کے لیے ہوتی ہیں۔ کچھ اضافی چیزیں نصب کرنے لیے جگہیں ہوتی ہیں۔ ایک طرف باہر کی دنیا سے رابطے کی چیزیں لگی ہوتی ہیں مثلا LAN, MoDem, آواز، مائک، ماؤس، کی بورڈ اور برقی رو کی تاریں۔ ہارڈ ڈسک اور سی ڈی / ڈی وی ڈی ڈرائیو (optical drive) کے رابطے کے بھی کچھ جگہیں ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ پاور سپلائی سے آنے والی مختلف تاریں بھی مدر بورڈ میں آ کر لگتی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوتی ہیں مثلا جمپر اور اندرونی کنیکٹر جن کی تفصیل میں فی الحال جانے کی ضرورت نہیں۔

میرا خیال ہے پہلا سبق کافی ہے :) اگر کسی کا کوئی مخصوص سوال ہو تو اس کا جواب دیا جا سکتا ہے۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
السلام علیکم امید ہے آپ سے خیریت سے ہونگے۔ مجھےکمپیوٹر کے حوالے سے مکمل معلومات چاہیں اس لیے یہ سلسلہ شروع کر رہا ہوں جن دوستوں کو کمپیوٹر کے بارے میں بہترین معلومات ہیں وہ یہاں ارسال کر کے میرے ساتھ ساتھ بہت ساروں کی دعائیں جمع کرتے جائیں شکریہ۔ میں ساتھ ساتھ سوال کرتا جاؤں گا میرے علاوہ کوئی اور بھی اگر سوال کرنا چاہے تو سوال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ علم حاصل کیا جا سکے۔
سب سے پہلے مدر بورڈ کی تعریف کریں
مدر بورڈ کا اردو میں ترجمہ کیا جائے تو آپ کس چیز کے بارے میں سوال کر رہے ہیں؟
 
مدر بورڈ کے اندر دو چپس ساؤتھ برج چِپ (Southbridge Chip)اور نارتھ برج چپ(Northbridge Chip) بھی ہوتی ہے.
motherboard-bridges.jpg

نارتھ برج چپ ریم ،گرافکس کارڈ کو بذریعہ فرنٹ سائیڈ بس پروسیسر سے جوڑتی ہے۔
جبکہ ساؤتھ برج چپ دیگر چیزوں مثلاً usb,bios,ide وغیرہ کا ڈیٹا بذریعہ نارتھ برج پروسیسر تک پہنچاتی ہے
نارتھ برج چپ ،ساؤتھ برج کے مقابلے میں تیز ہوتی ہے کیونکہ اس نے ریم کے ساتھ کام کرنا ہوتا ہے
Schema_chipsatz.png
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بھائی۔
مدر بورڈ​
پروسیسر​
ریم​
ہارڈ ڈسک​
پاور سپلائی​
اس کے علاوہ کچھ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوتی ہیں مثلا جمپر اور اندرونی کنیکٹر جن کی تفصیل میں فی الحال جانے کی ضرورت نہیں۔

میرا خیال ہے پہلا سبق کافی ہے :) اگر کسی کا کوئی مخصوص سوال ہو تو اس کا جواب دیا جا سکتا ہے۔
ان کے علاوہ بھی تو چیزیں ہیں نا مدر بورڈ میں۔ جمپر کی تفصیل تو ضروری ہے اور تفصیل میں جانے کی ضرورت ہے اسی لیے تو یہ دھاگہ شروع کیا ہے:p
 
images

تصویر میں موجود چیزوں کی وضاحت کریں
اس تصویر میں تو PCI Slots نظر آ رہی ہیں۔یہ سلاٹس اضافی کارڈز جیسے ،VGA,ساؤنڈ کارڈ،ٹی وی ٹیونر کارڈ وغیرہ لگانے کیلیے استعمال ہوتی ہیں
یہ تصوریر اگر بڑے سائز میں ہو تو اچھا رہے گا
 
تلمیذ

لائبریرین
ویسے اردو ترجمہ میں اس کو تختہء ام کہا جاتا ہے

میرا خیال ہے اس طرح کی انگریزی اصطلاحات کا ترجمہ کرنا کوئی اتنا ضروری نہیں ہے جب کہ یہ اپنے انگریزی تلفظ میں بھی زبان زد عام ہیں اور آسانی سے سمجھ آ جاتی ہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
جی ڈبلیو بیسک کی تعریف کریں شکریہ
@محمدامین
حسیب نذیر گِل
@ٖقصرانی
باقی سب بھی آ جائیں

جی ڈبلیو بیسک۔ ایک بہت بنیادی پروگرامنگ کی زبان ہے۔ بیسک نام ہے اس لیے بنیادی نہیں ہے بلکہ BASIC ایک عدد مخفف ہے Beginners' All Purpose Symbolic Instructions Code کا۔ وکی پیج پر مزید تفصیل دیکھ سکتے ہیں http://en.wikipedia.org/wiki/GW-BASIC

یہ لینگویج بہت بنیادی اور بہت سادہ سے مقاصد کے لیے استعمال ہوتی رہی مثلاً وکی پیڈیا کے مطابق چھوٹے گیمز یا تجارتی پروگرامز۔ ہم نے اپنے بچپن میں اسکول میں یہ لینگویج سیکھی اور کمپیوٹر پروگرامنگ کا پہلا ٹول تھا یہ ہمارا۔ اتنی سادہ لینگویج ہے کہ کوئی بچہ بھی آسانی سے سیکھ سکتا ہے اور کمپیوٹر پروگرامنگ کے میدان میں اسکول کے بچوں کے لیے بہت مناسب چیز ہے۔ ہم نے تو اس سے تھوڑی بہت اینیمیشن بھی کی تھی اسکول کے زمانے میں۔

اس کا اگلا مشہور ورژن کوئیک بیسک تھا QBASIC. جس میں کہ ماؤس متعارف کروایا گیا تھا۔ مگر وہ ورژن بھی ایم ایس ڈوس پر چلتا تھا۔

مزید کیا جاننا چاہیں گے اس کے بارے میں؟
 
اگر اس بارے میں چھوٹی سی کلاس ہو جائے تو بہتر ہو گا شکریہ
 
Top