بارش، باراں، برکھا، مینہ پرمبنی اردو اشعار

زیرک

محفلین
کل سے بارش ہو رہی ہے سوچا نیا سلسلہ شروع کرتے ہیں، بارش، باراں، برکھا، مینہ پرمبنی اردو اشعار شئیر کیجئے،شکریہ

بوندیں گریں تو آنکھ میں آنسوبھی آ گئے
بارش کا اس کی یاد سے رشتہ ضرور ہے​
 

زیرک

محفلین
لائی ہے اب اڑا کے گئے موسموں کی باس
برکھا کی رُت کا قہر ہے اور ہم ہیں دوستو
منیر نیازی​
 

زیرک

محفلین
ابر و باراں کے خدا، جھومتا بادل نہ سہی
آگ ہی اب سرِ گلزارِ تمنا برسا
احمد فراز​
 

زیرک

محفلین
خبر تھی گھر سے وہ نکلا ہے مینہ برستے میں
تمام شہر لیے چھتریاں تھا رستے میں
احمد فراز​
 

حاجی حنیف

محفلین
گوڈے گوڈے واٹر مینہ چھم چھم
ون پائوں پھسلا آئی ایم گھڑم
آئی گوئنگ تھا سکول پر ہو گیا ستم
اوپر تھا بستہ انڈر تھے ہم
 

زیرک

محفلین
گوڈے گوڈے واٹر مینہ چھم چھم
ون پائوں پھسلا آئی ایم گھڑم
آئی گوئنگ تھا سکول پر ہو گیا ستم
اوپر تھا بستہ انڈر تھے ہم
اردو اشعار بانٹنے کو کہا تھا، جناب نے تو اردو کا قتل عام شروع کر دیا۔
حیرت سے تکتا ہے صحرا بارش کے نذرانے کو
کتنی دور سے آئی ہے یہ ریت سے ہاتھ ملانے کو
سعود عثمانی​
 

زیرک

محفلین
بیتے سمے کی یاد ہی رستوں میں رہ نہ جائے
یہ دل کہیں وصال کی بارش میں بہہ نہ جائے
امجد اسلام امجد​
 

زیرک

محفلین
کئی روگ دے گئی ہے نئے موسموں کی بارش
مجھے یاد آ رہے ہیں، مجھے بھول جانے والے​
 

زیرک

محفلین
آنکھوں سے بول پیاس کے صحرا سے بول دیں
بارش نہ مانگنا، کہ گھٹا اب کے اور ہے​
 

زیرک

محفلین
بڑا ہی زور ہے اس بار مینہ کے قطروں میں
کہ پتھروں پہ بھی گھاؤ لگائے جاتے ہیں
فخر زمان​
 

زیرک

محفلین
در و دیوار پہ شکلیں سی بنانے آئی
پھر یہ بارش مری تنہائی چرانے آئی
کیف بھوپالی
 

زیرک

محفلین
چھپ جائیں کہیں آ، کہ بہت تیز ہے بارش
یہ میرے ترے جسم تو مٹی کے بنے ہیں
صبا اکرام​
 

زیرک

محفلین
یہ رم جھم قطرے بارش کے تری زلفوں کو الجھاتے ہیں
تجھے دیکھ کے جینا مشکل ہے، یہ دل والے فرماتے ہیں​
 

زیرک

محفلین
ہم آج بھیگ گئے سر سے پاؤں تک فارس
کسی کے غم نے وہ چھینٹے اڑائے بارش میں
رحمان فارس​
 
Top