مبارکباد باجو اور اقراء کو مبارک

تیشہ

محفلین
بہت مبارک ہو آپ کو اور آپکی بیٹی کو واقعی اسکالر شپ حاصل کرنا بہت محنت اور لگن کا کام ہے اور وہ بھی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک کا۔ یہ اقدام یقینا باقیوں کے لیے بھی مشعل راہ بنے گا۔

شکریہ محب ،۔ ۔ میری یہ بیٹی واقعی بہت ذہین ہے ،۔ آج تک جہاں سے بھی پڑھتی رہی ہے وہی سکول، کالج سے میڈل ، سرٹیفکیٹ ، حاصل کرتی رہی ہیں ، اور تو اور ٹیچرز اسکو سامنے مثال بنا کر پیش کرتے ہیں گورے بچوں کے ۔ کہ اسکو دیکھو ،۔۔ ٹیچرز کا بھی بہت اپنائیت بھرا رویہ ہوتا ہے اسکے ساتھ ۔
جس یونیورسٹی سے اسکو سلیکٹ کیا گیا ہے اسکالر شپ کے لئے ۔ چھے فروری کو انٹرویو دینے گئی تھی وہاں ،۔۔ اور جب انٹرویو دے کر باہر نکلی تو اسکے ساتھ انٹرویو پرسن بھی باہر آیا کہ میں اسکی ماں سے ملنا چاہتا ہوں جو انکے ساتھ آئی ہیں ۔ اور مجھے بتارہا تھا کہ ہم بہت خوش ہوئے ہیں ۔ پرفیکٹ ،۔ اسی وقت انہوں نے اسکو وہی کھڑے کھڑے آفر دے دی اپنی یونیورسٹی کی ۔ اور یہ اسکالر شپ لیٹر کل بیھجا ہے انہوں نے ۔
سو بیٹی سے زیادہ ماں خوش ہے ۔ واقعی خوش ہونے کی ہے بات ہے ۔ ورنہ کہاں یو نیورسٹی اسکالر شپ آفر کرتیں ہیں ۔
ابھی تو انکو ماسٹر کروانا چاہتی ہوں میں ،۔۔ اور یونیورسٹی کے آخری سال میں اقرا آکسفورڈ یونی کے لئے اپلائی کرے گی ۔ :)
 
تیشہ

محفلین
ننی منی

لڈو لڈو لڈو لڈو ۔۔۔۔۔۔
واہ بھئی واہ یہ تو بہت ہی اچھی خبر ہے۔ مبارک ہو۔ مبارک ہو۔ مبارک ہو
مجھے تو پتہ تھا کہ ماشااللہ اقرا کوفوراً ہی ایڈمیشن مل جائےگا۔ :clapping:
اب تمہیں بھی پتہ چل گیا۔teeth_smile
:01zzbbbnnn:

میرا دل کرتا ہے بڑے بھیا ،۔ میں بھی ایڈمیشن لے لوں ۔ ل و ل ،
 
حسن علوی

محفلین
باجو میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو، بہت خوشی ہوئی کہ اقراء کو ایڈمیشن تو ملا ہی پر ساتھ کے ساتھ اسکالرشپ بھی۔ کیا کہنے۔ اقراء کو بھی اس کامیابی پر بہت سی دعائیں اور مبارکباد۔
 
تعبیر

محفلین
میرٰی طرف سے آپ دونوں کو بہت بہت مبارک اور آپ کی بیٹی کے لیے یہ کارڈ

congrat13.jpg
 
جہانزیب

محفلین
پہلے مبارک باد قبول کریں۔
اب یہ بتائیں کہ اقراء آپ کی دُختر ہیں، اور وہ یونیورسٹی میں جا رہی ہے، جبکہ میں سمجھتا تھا آپ خود ابھی تک سکول میں ہو:grin:
 
ماوراء

محفلین
باجو میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو، بہت خوشی ہوئی کہ اقراء کو ایڈمیشن تو ملا ہی پر ساتھ کے ساتھ اسکالرشپ بھی۔ کیا کہنے۔ اقراء کو بھی اس کامیابی پر بہت سی دعائیں اور مبارکباد۔

حسن، باجو کی طرف سے بہت شکریہ۔ :)
 
ماوراء

محفلین
پہلے مبارک باد قبول کریں۔
اب یہ بتائیں کہ اقراء آپ کی دُختر ہیں، اور وہ یونیورسٹی میں جا رہی ہے، جبکہ میں سمجھتا تھا آپ خود ابھی تک سکول میں ہو:grin:
باجو کہہ رہی ہیں کہ پہلے تو مبارک باد کا شکریہ۔ اور بے شک وہ سکول جاتی نہیں ہیں لیکن لگتی بالکل سٹوڈنٹ ہی ہیں۔ :cool:
 
ماوراء

محفلین
ہاں، باجو بتا تو رہی تھیں کہ سب سے بات کی ہے۔ تھریڈ پر سب کا شکریہ ادا کرنا تھا تو ساتھ تمھارا بھی کر دیا۔
 
F@rzana

محفلین
باجو اور اقراء

آپ کو میری جانب سے دلی مبارکباد قبول ہو، اقراء تو میرے لیئے اپنی بیٹی جیسی ہے اس کامیابی پر مجھے دلی مسرت ہوئی ہے،
اس ملک میں ایشیائیوں کو کامیابیوں کے لئے بیحد محنت اور مقابلے کا سامنا ہوتا ہے، اقراء نے ثابت کردیا کہ وہ بہت ذہین بچی ہے ، ماشاءاللہ،
اللہ نظر بد سے بچائے،
باجو، آپ جتنی محنت توجہ اور حوصلے کے ساتھ اپنے بچوں کو پال رہی ہیں وہ میں جانتی ہوں، اس لیئے اس خبر پر بہت زیادہ خوشی ہوئی، اللہ پاک آپ کو اپنی اولاد کے سکھ نصیب کرے،آمین

congratulations.gif

یہ محفل بھی آپ کو بہت پیار دیتی ہے، یہاں کے سبھی ممبران آپ کے خلوص کے معترف رہتے ہیں، آپ جس طرح دکھ سکھ بانٹتی ہیں اس کا جواب بھی ویسے ہی ہوتا ہے، زیادہ ناغے لگانے کی کوششیں مت کیا کریں، سمجھیں ;)
 
شکریہ سہیلی ۔

آج کی میل سے آپکا پارسل ملا مجھے ۔ پڑھا تو اقراء کے نام تھا ، پلٹا تو پیچھے آپکا نام تھا ،
اقراء تو شام چار بجے آئے گی ۔ سو میں نے کھول کر دیکھ لیا ، ل و ل ،
بہت خوبصورت شرٹ ہے
00020143.gif

Congratulations card ، خوبصورت سی شرٹ ، اور پیارا سا نیکلیس ، اور بریسلیٹ نکلا ،
مجھے سب بہت اچھا لگا ہے ۔ اقراء شام میں آتی ہے تو آکر دیکھے گی ۔ آپکو فون کرے گی ۔
تب تک میں نے سوچا میں انٹری مار جاؤں ،
00020143.gif
 
تیشہ

محفلین
السلام علیکم شازیہ جی!
واہ ۔۔سال کا آغاز تو بڑی اچھی چھی خبروں سے ہو رہا ہے۔۔۔مجھے بہت خوشی ہوئی سن کر۔۔آپ کی ای میل بھی ملی تھی۔۔جلدی جواب لکھتی ہوں۔۔بس ذرا نیٹ صاحب کا موڈ اچھا ہو جائے۔۔ اقراء کو بہت بہت مبارک کہیے گا :thumup:اور مجھے بتائیے گا اقراء نے کیا فائنل کیا۔۔۔ :)
ایک بار پھر ڈھیر ساری مبارک قبول کیجئے۔۔۔ :س:

فرحت کہاں ہیں آپ :confused: ۔ آج کی میل سے اقراء کو middlesex university london سے بھی اسکالر شپِ آگئی ۔
اقراء پہلی والی اسکالر شپِ والی یونی ورسٹی ڈن کر چکی ۔ اور آج اس دوسری یونی سے بھی آگئی ۔
اسکالر شپ ِ کی تو لگتا ہے لائن لگنے کو ہے ۔
middlesexuni.jpg

3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 
خرم

محفلین
ماشاء اللہ۔ اللہ تعالٰی ہزاروں لاکھوں کامیابیاں نصیب فرمائیں‌اقراء کو۔ آمین۔
 
عمر سیف

محفلین
باجو اور اقراء آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو۔۔ خبر تو کل ہی ہو گئی تھی اور مبارک اب دینے آ گیا۔۔ اقراء خوب پڑھو اور اپنی اماں کا نام روشن کرو۔۔۔ بقول باجو یہ سکالرشپ انہیں ہی مل رہی ہے۔۔۔:)
 
Top