باجوڑ میں ماموند قومی لشکر نے عسکریت پسندوں کے 6 گھر جلا دیے

باجوڑ میں ماموند قومی لشکر نے عسکریت پسندوں کے 6 گھر جلا دیے

باجوڑ ... ......باجوڑایجنسی میں ماموند گرینڈ قومی لشکر نے عسکریت پسندوں کے 6گھر جلادیے۔ عسکریت پسندوں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند میں 21سو افراد پر مشتمل ماموند گرینڈ قومی لشکرتشکیل دیا ہےگیا ہے۔ جس کو سکیورٹی فورسز اورپولیٹیکل انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ لشکر نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے 6گھر جلاڈالے۔ ماموند گرینڈ قومی لشکر کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ تحصیل ماموند میں کسی بھی عسکریت پسند کو پناہ نہیں دی جائے گی۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=154157
 
Top