بابا محمد یحیٰ خان

یوسف-2

محفلین
story2.gif
 
ساجد

محفلین
کچھ عرصہ قبل"شب دیدہ" کا سرسری سا مطالعہ کیا تھا ، حیرت و استعجاب میں مبتلا ہو گیا ، اس کے بعد بابا محمد یحیی کی دیگر تصانیف کو پڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔
اپنے باباجی ان کے بارے میں ہم سے بہتر معلومات رکھتے ہیں۔
 
ساجد بھائی دیگر تصانیف پڑھنے کی ہمت کیوں نہیں ہوئی ذرا وضاحت تو کریں؟؟؟
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی دیگر تصانیف پڑھنے کی ہمت کیوں نہیں ہوئی ذرا وضاحت تو کریں؟؟؟
بھائی جی اپنا دل دھک دھک کرنے لگتا ہے مافوق الفطرت باتوں کو پڑھ کر :)
بابا جی کی تصانیف کوئی سستی نہیں ہیں ۔ ان کی خریداری بھی ہوش اڑانے کے لئے کافی ہے۔:)
 
ساجد بھائی مجھے یہاں قرآنی آیات کا ترجمہ پیش کرنے اجازت چاہیے، واللہ علم بالصواب میرے ناقص علم کے مطابق یہ آیات بہت واضح ہیں: سورۃ الشعرآ کی آیت 221 سے 227 تک
لوگو ! کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اُترا کرتے ہیں؟(221) وہ ہر جعل ساز بد کار پر اُترا کرتے ہیں۔(222) سنی سنائی باتیں کانوں میں پُھونکتے ہیں اور اُن میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔(223)
رہے شعراء ، تو ان کے پیچھے بہکے ہوئے لوگ چلا کرتے ہیں۔(224) کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ وہ ہر وادی میں بھٹکتے ہیں(225) اور ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں ہیں۔(226)
بجز اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا اور جب ان پر ظلم کیا گیا تو صرف بدلہ لے لیا۔ اور ظلم کرنے والوں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس انجام سے دو چار ہوتے ہیں۔(227)
 
ساجد

محفلین
سید اسد محمود بھائی ، بات یہ ہے کہ ہم ہر کسی کے نظریات و عقائد کی مکمل آزادی کے حق میں ہیں ۔ سو جو جہاں ہے وہیں رہے ، لیکن ہم ہر کسی کی علمی و نظریاتی تحریروں کو محض اپنے علم میں اضافے کی نیت سے پڑھتے ہیں ۔
 
یوسف-2

محفلین
ساجد بھائی مجھے یہاں قرآنی آیات کا ترجمہ پیش کرنے اجازت چاہیے، واللہ علم بالصواب میرے ناقص علم کے مطابق یہ آیات بہت واضح ہیں: سورۃ الشعرآ کی آیت 221 سے 227 تک
لوگو ! کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اُترا کرتے ہیں؟(221) وہ ہر جعل ساز بد کار پر اُترا کرتے ہیں۔(222) سنی سنائی باتیں کانوں میں پُھونکتے ہیں اور اُن میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔(223)
رہے شعراء ، تو ان کے پیچھے بہکے ہوئے لوگ چلا کرتے ہیں۔(224) کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ وہ ہر وادی میں بھٹکتے ہیں(225) اور ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں ہیں۔(226)
بجز اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا اور جب ان پر ظلم کیا گیا تو صرف بدلہ لے لیا۔ اور ظلم کرنے والوں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس انجام سے دو چار ہوتے ہیں۔(227)

جزاک اللہ برادر
یہ مضمون میں نے ”تفریحاً“ پیش کیا تھا :) ، لیکن احباب نے اسے سنجیدہ لے لیا۔ لطف کی بات یہ ہے کہ جب اسی اُمت سے میں کوئی ”سنجیدہ“ مضمون شیئر کرتا ہوں تو لوگ اس پر پُر مزاح قرار دیتے ہیں۔ :eek:
 
باباجی

محفلین
اچھا سلسلہ ہے لیکن
یہاں اس کو شروع کرنا مناسب نہیں لگا مجھے
کیونکہ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جسے آج کی سائنس پیراسائیکولوجی کے نام سے جانتی ہے
جسمیں ایسی باتیں کی جاتی جو بقول بعض لوگوں کے سچائی سے متصادم ہوتی ہیں عقائد سے متصادم ہوتی ہیں عام فہم نہیں ہوتی
اور میرے بھائی سید اسد محمود حیران ہوئے تھے فرقہ ملامتیہ کا سُن کر
تو میرے بھائی جہاں اتنے الٹے سیدھے فرقے ہیں وہاں یہ بھی سہی
لیکن یہ بھی تو دیکھیئے کہ اپنی صرف خامیاں کھلے عام بیان کرنا اُن کا اعتراف کرنا بہت دل گُردے کا کام ہے
بہرحال دنیا ہے دنیا کے رنگ جہاں چور، لٹیرے، زانی، قاتل، منافق اور سُودی ہیں وہاں یہ ملامتی بھی سہی
اور واقعی ان کی کتاب کافی مہنگی ہے میں خریدنا چاہتا ہوں لیکن بجٹ اجازت نہیں دیتا :)
میں چاہوں گا کہ اس پر روحانی بابا بھی کچھ روشنی ڈالیں
نایاب بھائی سے بھی گزارش ہے
 
اگر مضمون میں اس بات کا چکر نہ ہوتا کہ " میرے والد کٹر اہلحدیث تھے، لیکن میری پیدائش کے بعد بریلوی ہوگئے"۔۔۔تو شائد آپکی تفریح میں خاصی کمی رہ جاتی۔۔امید ہے کافی مزہ آیا ہوگا پڑھ کر;):p:D
 
یوسف-2

محفلین
فرقہ ملامتیہ!!!!! :eek: یا الٰہی یہ ماجرہ کیا ہے۔

ایک جواب تو یہی ہے کہ۔
بہرحال دنیا ہے دنیا کے رنگ جہاں چور، لٹیرے، زانی، قاتل، منافق اور سُودی ہیں وہاں یہ ملامتی بھی سہی​
مزید تفصیل یہ کہ یہ وہ ”گروہ“ ہے جو دنیا کا ہر وہ بُرا کام کھلے عام اور ”جان بوجھ“ کر کرتے ہیں، تاکہ لوگ ان پر لعنت ملامت کرسکیں۔ ویسے یہ بڑے ” صوفی منش“ لوگ ہوتے ہیں۔ تاہم یہ شریعتِ محمدی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ”پابند“ نہیں ہوتے۔ ان کا ”اوپر“ سے ”براہ راست تعلق“ ہوتا ہے۔ اور انہیں ”خصوصی ہدایات“ بھی براہِ راست ملتی ہے۔ :)
 
جناب اسی لیئے میں نے اوپر لکھا تھا کہ اس دھاگے کو شروع کرنا کچھ مناسب نہیں ہے
فرقہ ملامتیہ کے جواب کے لیئے آپ جہاں تک پہنچے ہیں
اس میں صاف پتا چلتا ہے کہ
جو ظاہری پابند ہیں وہی ٹھیک ہیں :)
بہرحال اور الٹے سیدھے جو فرقے جو اسلام کے ٹھیکدار بنے بیٹھے ہیں ان سے تو کہیں درجے بہتر ہیں یہ
اور مجھے ایک بات کا پتا ہے کہ اپنی زندگی میں ان لوگوں سے سچا اور کھرا کوئی نہیں ہوتا
کیا آپ اپنی برائیاں بیان کر سکتے ہیں کھلے عام بغیر کسی لگی لپٹی کے ؟؟؟؟؟؟ اگر ہاں تو آپ ان سے بہتر ہیں ، اگر نہیں تو وہ آپ سے کہیں بہتر ہیں کہ اپنے عیوب پر تو نظر ہے کم از کم ان کی
"اور ٹھیکیداروں" کی طرح خود صحیح اور دوسروں کے غلط ہونے کے فتوے نہیں لگاتے :)
 
اچھا سلسلہ ہے لیکن
یہاں اس کو شروع کرنا مناسب نہیں لگا مجھے
کیونکہ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جسے آج کی سائنس پیراسائیکولوجی کے نام سے جانتی ہے
جسمیں ایسی باتیں کی جاتی جو بقول بعض لوگوں کے سچائی سے متصادم ہوتی ہیں عقائد سے متصادم ہوتی ہیں عام فہم نہیں ہوتی
اور میرے بھائی سید اسد محمود حیران ہوئے تھے فرقہ ملامتیہ کا سُن کر
تو میرے بھائی جہاں اتنے الٹے سیدھے فرقے ہیں وہاں یہ بھی سہی
لیکن یہ بھی تو دیکھیئے کہ اپنی صرف خامیاں کھلے عام بیان کرنا اُن کا اعتراف کرنا بہت دل گُردے کا کام ہے
بہرحال دنیا ہے دنیا کے رنگ جہاں چور، لٹیرے، زانی، قاتل، منافق اور سُودی ہیں وہاں یہ ملامتی بھی سہی
اور واقعی ان کی کتاب کافی مہنگی ہے میں خریدنا چاہتا ہوں لیکن بجٹ اجازت نہیں دیتا :)
میں چاہوں گا کہ اس پر روحانی بابا بھی کچھ روشنی ڈالیں
نایاب بھائی سے بھی گزارش ہے
قرآن کی آیات چسپان کرنے کے بعد سوائے افسوس کے اور کیا کہا جاسکتا ہے کہ قرآن شریف جیسے پُر عظمت کتاب ایسے گھسے پٹے فتویٰ کے لیئے ہی رہ گئی کہ جاہل اور کم علم لوگ اس کو اپنے مقصد کے لیئے استعمال کرتے ہیں۔
مندرجہ بالا تینوں کتابیں میرے پی ڈی ایف شکل میں موجود ہیں جس کو چاہیئے وہ مجھ سے لے سکتا ہے جس کا طریقہ بہت سادہ سا ہے جس کو میں ذاتی پیغام میں بتا سکتا ہوں۔
 
Top