بااخلاق محفلین اور پاک صاف اردو محفل

ناعمہ عزیز

لائبریرین
مہ جبین آنی آپ کا کہا سر آنکھوں پر :)
مجھے یہ پڑھ کر کہ بہت اچھا لگا ، اور میں آپ کو اندر کی بات بتاتی ہوں کہ میں نے بہت سوچا میں ایسا نہیں لکھوں لیکن ،
میری عادت ہے کہ میں جب تک لکھ نا دوں تب تک میرے ذہن سے وہ سوچ نہیں جاتی ہے، اور دوسری اور اہم بات یہ کہ مجھے ہرگز یہ معلوم نہیں تھا کہ مجھے یہ لکھنا چاہئے یانہیں ، میں فیصلہ ہی نہیں کر پا رہی تھی ، سوچا کسی سے پوچھ لیتی ہوں کہ مجھے لکھنا چاہئے یا نہیں ، لیکن پھر میں ہٹ دھرم بن گئی ، کمپیوٹر آن کیا تو خراب تھا ، اور مجھے لگا کہ اب مجھے واقع نہیں لکھنا چاہئے ، لیکن پھر میں نے کمپیوٹر بھی ٹھیک کر لیا ، اور سب کچھ ٹائپ کر دیا ، میں نے کیا لکھا یہ میں نے دوسری بار پڑھنے کی زحمت بھی نہیں کی ، اور پوسٹ کر دیا ،
یہ تمہید میں نے صرف اس لئے باندھی ہے کہ بتا سکوں مجھے لکھنے کی ضرورت کی کیوں پیش آئی ، اس لئے میں اصل بات کی طرف آتی ہوں ، اور آپ کی بات سے مکمل اتفاق کرتی ہوں ، کہ مجھے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ میں کسی کی اس طرح سے دل آزاری کروں ، لیکن مسئلہ یہاں ختم نہیں ہوتا ہے ، یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ اللہ سائیں لوگوں کے عیبوں کو چھپاتے ہیں ظاہر نہیں کرتے ، اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو جائے تو میں اس پر سوری بولتی ہوں۔ میرے خیال سے سب ہی بول لیتے ہیں ، لیکن ایسے انسان کا کیا ؟ بقول آپ کے جب میں اپنے بارے میں یقین سے یہ کہوں کہ میں تو کوئی غلطی کبھی نہیں کر سکتی
تو اسکا مطلب ہے کہ میں اپنے آپ کو بالکل غلطیوں ، گناہوں ، لغزشوں اور خطاؤں سے پاک سمجھتی ہوں بس یہی میرے زوال کا نقطہء آغاز ہوگا۔

تو جب کوئی اتنا ہٹ دھرم ہو کہ غلطی کرے ۔۔ اور پھر اس پر ہٹ دھرمی دکھائے ، بدتمیزی کرے اور پھر اس پر ڈٹ جائے ، ہرٹ کرے اور بار بار کرے اور پھر یہ کہے کہ وہ کہ وہ ہی بہتر ہے اور سب سے بااخلاق اور اور وہی ایک اچھا انسان ہےباقی کسی کی کوئی اوقات ہی نہیں تو آپ کیا کہیں گی آنی؟
کیا اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے ؟ کیا اسے باربار یہ ڈھیل دی جائے ؟ کیا ہر بار صبر کیا جائے ؟ اور جب اس شخص سے کوئی تعلق نا ہو ٖ ! کوئی واسطہ نا ہو، ہم نے اس کا کچھ بگاڑا نا ہو تو کس بنیاد پر وہ یہ سب کرے اور کون اس کو یہ کرنے کا حق دیتا ہے ؟
کیا اس کا یہ رویہ کسی کو سفاکی کی حد تک زچ نہیں کرتا ؟ کیا اس کے اس رویے سے کسی کو تکلیف نہیں ہوتی ؟ اس تکلیف کا کیا ؟ یہاًں میں آپ کو مثال بھی دے سکتی ہوں آنی لیکن نہیں ، کیونکہ میں نے یہ بات جنرل کی تھی کہ یہاں فورم پر پہلے بھی ایک دو بار ایسے لوگ آئے کہ جن کو بین کیا گیا تھا اور جو اپنے آپ کو ہی انسان اور باقی سب کو جانور سمجھتے تھے ، اس لئے میں نے یہ لکھا ، میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا ۔ آپ کی دل آزاری ہوئی میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں کیونکہ میں یہ دعوی ہرگز نہیں کرتی کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اپنی جگہ ۔ مجھ میں بہت سی خامیاں کوتاہیاں ہیں ۔ اللہ سائیں میری کوتاہیاں معاف کریں اور باقی سب کو توفیق دیں کہ اگر ان سے غلطی ہو جائے تو وہ معافی مانگ سکیں تاکہ نا آئندہ کسی کا بی پی ہائی نا ہو۔ اور نا ہی کوئی یوں لکھے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ارے ۔۔۔ ناعمہ عزیز ، اتنا غصہ کیوں بھئی؟۔ :)
اچھے والے بھیاز میں میرا نام تو ڈالا ہی نہیں تُم نے۔ حالانکہ میں تمہارے مُبلغ ساڑھے چار مراسلوں پر زبردست کی ریٹنگ دے چُکا ہوں۔:D
اب غُصہ تھوک دو۔۔۔ کمپیوٹر خراب کئے بغیر۔ مجھے پتہ ہے تمہیں کس سے شکایت ہے۔ بس اتنا ہی کافی تھا جتنا اُس دن کر دیا تھا۔ حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہوا تو ہم ہیں نا سنبھالنے کے لئے۔
اب اچھے بچوں کی طرح سے آئس کریم کھاؤ اور موڈ ٹھیک کرو ۔ اگرنہیں کیا تو آئندہ سے آئس کریم نہیں ملے گی۔:)
American-Ice-Cream-Cup-E004.jpg

اخاہ یہ تو ساجد لالہ نے میری دُکھتی رگ پہ آئسکریم رکھ کر اچھا نہیں کیا ، اب تو مجھے کھانا ہی پڑے گی ۔
یہ لالہ آپ کے مبلغ چار مراسلوں پر زبردست ریٹنگ کا انعام " ساجد لالہ زندہ باد ":thumbsup:
باقی نصیحتوں پر متفق ہیں ہم ۔ اس لئے چپ چاپ آئسکریم کھا رہے ہیں ۔ :dontbother:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اگرچہ میں بھی اس تحریر کے محرک سے بے خبر ہوں لیکن میں ناعمہ کی بات سے اتفاق کروں گی۔ میرے خیال میں اراکینِ محفل کی اکثریت خصوصاً خواتین کی فورم سے طویل عرصے سے وابستگی محفل کے مثبت اور سلجھے ہوئے ماحول کا ثبوت ہے۔ اور ایسی صورت میں کسی رکن کی کوئی بات یا حرکت ماحول کو خراب کرنے لگے تو دل برا ہوتا ہے۔ یہاں سب بہت اچھے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض اوقات کچھ لوگ (یا کچھ نئے ممبرزکہنا چاہئیے) غصے یا شاید عادتاً کوئی ایسی بات یا کچھ ایسے الفاظ استعمال کر جاتے ہیں جو نہ صرف مخاطب بلکہ دیگر پڑھنے والوں کو بھی اپ سیٹ کر دیتے ہیں۔
اور ناعمہ جانے کا کیوں سوچا بھلا؟ سب سے بہتر حل ہے ایسے لوگوں اور پوسٹس سے گریز اور ناگزیر حالات میں یہ جو ڈھیر ساری 'اعلیٰ انتظامیہ' میں شامل بھیاز اور بہنا موجود ہیں ان کو ڈائریکٹ آرڈر دیں۔ 'پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی' :openmouthed:
 
میں تو محفل چھوڑنے والی نہیں ہوں ، کیونکہ اگر میں نے محفل چھوڑ دی تو محفل کی رونق ختم ہو جائے گی ، یہ میں نے نہیں بولا ، کل عثمان لالہ بول رہے تھے اور ساتھ ہی نایاب لالہ نے بھی کہا ، اور نہیں تو کیا ، اگر یقین نہیں آتا تو ذرا دو دن کو میں اور مقدس غائب ہو لیتے ہیں اندازہ کر لیں ، کیوں @مقدس؟:rolleyes:

یہ تو ہے ایک ہی لے دے کر محفل کا جن ہے جن کی بدولت خوب رونق ہے ۔

غائب تم تو ہو سکتی ہو ناعمہ پر مقدس کیسے ہو گی :rolleyes:
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
احتساب ایک اچھا عمل ہے لیکن
" خود احتسابی "
سب سے اچھا عمل ہے
میں زندگی کے کسی موڑ پر اپنے آپ کو مکمل تصور نہیں کر سکتی

غلطیوں کی گنجائش تو بہرحال ہر وقت رہے گی

بال سے زیادہ باریک
اور تلوار سے زیادہ تیز دھار

رستے کا نام

"خود احتسابی "

ہے
میں جب اپنے بارے میں یقین سے یہ کہوں کہ میں تو کوئی غلطی کبھی نہیں کر سکتی
تو اسکا مطلب ہے کہ میں اپنے آپ کو بالکل غلطیوں ، گناہوں ، لغزشوں اور خطاؤں سے
پاک سمجھتی ہوں
بس یہی میرے زوال کا نقطہء آغاز ہوگا
یعنی کہ میں شیطان کی چالوں میں سے ایک کامیاب چال کا شکارہوگئی ہوں۔۔۔ ۔۔

کیا کوئی یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس محفل کے ہزاروں ممبران میں اب کوئی
منافق، گناہ گار، سیہ کار ، بداخلاق ، بدکردار ممبر نہیں ہے؟
اور کیا کوئی چھلنی ایسی ایجاد ہوسکتی ہے کہ
جس سے گزر کر سب ایک دم نیکوکار ، بااخلاق ، باکردار ہوجائیں گے؟

سب کی نیتوں میں اخلاص آجائے گا؟
سب کے دلوں میں نفاق کا پودا اب کبھی نہیں اگے گا؟
اب کوئی غرور بھی نہیں کرے گا؟
سب عاجزی اور انکساری کے پیکر بن جائیں گے؟

ایسا سوچنے پر مجھے سب یقیناً لعن طعن ہی کریں گے
کیونکہ انسان خطا کا پتلا ہے
کبھی بھی کہیں بھی کوئی بھی غلطی کرسکتا ہے
ہر شخص سے خطا ہوسکتی ہے

اگر آج کسی اور سے ہوئی ہے تو کل مجھ سے بھی ہوسکتی ہے
تو مجھے ہرگز یہ زیب نہیں دیتا کہ
سارے زمانے میں کسی کی خطا کا چرچا اس انداز سے کروں کہ
اس میں تحقیر و تذلیل کی آمیزش ہو
تمسخر اور استہزاء کا عنصر شامل ہو

تو پھر مجھے یہ بات بھی یاد رکھنی ہوگی کہ

"آج وہ کل ہماری باری ہے "

پھر خود کو خطا کرنے والے کی جگہ رکھ کر سوچوں تو
دل میں پہلا خیال یہی ہوگا کہ کسی اور کے سامنے میری غلطی کا چرچا نہ ہو تو اچھا ہے
ورنہ لوگ کیا کہیں گے
اللہ پاک تو ستارالعیوب ہے
وہ ہمارے عیبوں کو چھپاتا ہے
لیکن ہم تو کھول کھول کر سب کے عیبوں کا ذکر کرتے ہیں
اس سے ہمارے نفس کو بڑی تقویت ملتی ہے
کہ دوسروں کے عیب ظاہر ہونگے تو ہمارے عیبوں پر پردہ پڑا رہے گا

اگر اللہ پاک نے بھی ہمارے عیبوں کو دوسروں پر کھولنا شروع کردیا تو ہم کو لوگ ایک دن بھی برداشت نہیں کرسکیں گے

سوچیں غور کریں کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے یہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ باقی تین انگلیاں تو ہماری طرف اشارہ کر رہی ہیں ناں۔۔۔ ۔۔۔ ۔!!!
اور سب سے اہم بات یہ کہ میں آپ سے صرف یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ کو میری ان سب باتوں پر حیرانگی کیوں ہے ؟
آپ محفل اردو کی ان پوسٹس کی ورق گردانی کر لیں جو کہ کسی صورت ہاٹ رہی ہیں ۔ آپ جان جائیں گی کہ میری یہ تھریڈ کس رویئے کی جانب ہے جو کہ محفل اردو کی فضاء خراب کر رہا ہے ۔

اور آپ کس کی طرف داری کر رہی ہیں آنی ؟
 
Top