بہزاد لکھنوی اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے- بہزاد لکھنوی

آصف جسکانی

محفلین
بہزاد لکھنوی کی بھترین میری پسندیدہ غزل احباب سُننے کے لیئے پیشِ خدمت ہے کوئی دوست گائیک کا نام لکھ دیں تو بڑی مھربانی ہوگی
 
آصف جسکانی

محفلین
یہ غزل دراصل نیرہ نور صاحبہ نے گائی اور ان صاحبہ نے نیرہ نور ہی کی طرز میں گانے کی کوشش کی ہے۔
آپ اصل غزل سنیے
www.urduweb.org/mehfil/threads/8513

جی جناب مینے اوپر نیرہ نور کے گائیگی والی وڈیو دیکھی اس لیئے مینے نیرہ نور کی وڈیو کے بجائے ان محترمہ کی وڈیو کو پوسٹ کیا تاکہ پتا چل سکے کہ کچھ اور گائک بھی ہیں جنہوں نے محنت کی ہے - شکریہ
 
آصف جسکانی

محفلین
اور جہاں تک ان صاحبہ کے نام کا تعلق ہے تو یو ٹیوب پر تلاش کیا تو علم ہوا کہ کوئی کیرتی سنگھ ہے۔
https://www.youtube.com/channel/UCswblWEAfz9oJ4HA1YwfEWA
فاتح صاحب میں کچھ پوسٹس ( شاعری غزل ) اور کچھ گیت اردہ ویب پر پوسٹ کرنا چاہتا ہوں جیسا کے کیوں پوچھتے ہو میں کس لیئے پیتا ہوں مھدی حسن خان صاحب کی بھترین گائیگی میں لیکن مجھ سے پوسٹس میں ٹیگ نہیں لگ رہے اور میں کنفیوز ہو رہا ہوں کہ پوسٹ کیسے کروں مینے مدد والے کالم میں کچھ الجھنیں لکھی تھیں کہ ان میں میری رہنمائی فرمائیں مگر مجھے ابھی تک جواب موصول نہیں ہوا ہے خیر ابھی نیا ہوں آہستہ آہستہ ( چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر ، آہستہ ) آپ کی بھترین سجاوٹ والی اردو محفل کے ویب بیسکس آپ احباب کی رہنامائی سے سیکھ جائوں گا انشاء اللہ -
 
فاتح

لائبریرین

محفل میں مراسلہ لکھنے والی ونڈو میں اوپر کچھ بٹن نظر آ رہے ہیں ان میں سے ایک مووی یا ویڈیو کا آئیکن بھی ہے،جس پر ماؤس لے جانے پر "ویڈیو" کی کیپشن آتی ہے، اس پر کلک کریں تو ایک چھوٹی ونڈو کھل جاتی ہے جس میں "ویڈیو یو آر ایل داخل کریں:" کے سامنے ایک باکس ہے۔اس باکس میں یو ٹیوب، فیس بک، ڈیلی موشن، وغیرہ وغیرہ کا ویڈیو لنک پیسٹ کر دیں۔
 
فاتح

لائبریرین
جی جناب مینے اوپر نیرہ نور کے گائیگی والی وڈیو دیکھی اس لیئے مینے نیرہ نور کی وڈیو کے بجائے ان محترمہ کی وڈیو کو پوسٹ کیا تاکہ پتا چل سکے کہ کچھ اور گائک بھی ہیں جنہوں نے محنت کی ہے - شکریہ
محنت تو یقیناً کی ہے اس خاتون نے لیکن بات بنی نہیں اس بے چاری سے ۔
میں نے سننے کی کوشش کی لیکن چند سیکنڈز سن کے ہی اختلاج قلب محسوس ہونے لگا اور اسے سننے کی محنت ترک کرنا پڑی۔
 
آصف جسکانی

محفلین
محنت تو یقیناً کی ہے اس خاتون نے لیکن بات بنی نہیں اس بے چاری سے ۔
میں نے سننے کی کوشش کی لیکن چند سیکنڈز سن کے ہی اختلاج قلب محسوس ہونے لگا اور اسے سننے کی محنت ترک کرنا پڑی۔
یہ آڈیٹوریم میں انتظام صحیح نا ہونے کی وجہ سے ہے - باقی میرے دل کی بات ہے تو مجھ ان کی محنت اور رشک سے اس غزل کو گانا بہت پسند آیا ہر ایک کی جیسے اپنی اپنی چاھ ہوتی ہے ویسے ہی میں نے اس گائیکہ کو نیرہ نور کی گائیکی سے ( اس غزل میں ، باقی تو اس کے دو چار گیت اور بھی سنے ہیں نیرہ نور کی گائیکی کے آگے ان کی گائیکی کچھ بھی نہیں ) اس میں زیادہ پسند ہے
 
آصف جسکانی

محفلین
جواب معلوماتی بھی ہیں اور بہت طویل ہوئے جا رہے ہیں کبھی بعد میں ان پر آپ سے اور احبابوں سے گفت و شنید کی جائے گی اور بہت شکریہ اب لنک اس طرح پیسٹ کروں گا جس طرح آپ نے سمجھایا ہے -
 
Top