ای میل میں اردو فونٹ کا مسئلہ

آج میں نے ایک دوست کو اردو میں ای میل بھیجی اور علوی نستعلیق فونٹ استعمال کیا۔۔۔لیکن جب اسکے کمپیوٹر پر سے پڑھی گئی تو وہ عام سا کوئی فونٹ تھا۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ جس شخص کے کمپیوٹر پر یہ فونٹ نہ ہو وہ بھی اسے اسی فونٹ مین دیکھ سکے یعنی ای میل اسی فونٹ میں پڑھ سکے؟؟؟؟؟؟
 

dxbgraphics

محفلین
اس کے لئے آپ ورڈ 2007 میں ٹائپ کریں اور وہاں سے کاپی کر کے نیو میل میں پیسٹ کر کے سینڈ کریں۔
میں نے ورڈ 2010 میں کوشش کی تھی۔ آپ والا رزلٹ نکلا۔ ورڈ 2007 میں ابھی تک کوشش نہیں کی۔
 

dxbgraphics

محفلین
کیوں کہ عارف نے جو تجربہ کیا تھا وہ محفل میں تلاش کر لیں ۔ عارف نے 2007 پر ہی کامیاب تجربہ کیا تھا۔ اور سکرین شاٹ بھی اپ لوڈ کیا تھا۔
 

arifkarim

معطل
ظاہر ہے آپکے پاس پہلے سے فانٹ ہونا ضروری ہے۔ بغیر فانٹ کے میزبان کمپیوٹر کیا خاک نظر آئے گا؟
 
Top