ایک ہچکی اور بس

محمد امین

لائبریرین
یہ برٹش کا کام ہے کہ اپنے شہریوں کو اپنی اکانومی کی صورت حال سے باخبر رکھے تا کہ وہ دوسرے ملکوں کے شہریوں سے رسوا نا ہوں ۔ :roll: جب برطانیہ نیگیٹیو 04۔0 جی ڈی پی کے ساتھ پیچھے جا رہا ہے اس کے ملک کے شہریوں کو حق نہیں کہ وہ بری سے بری اکانومی کے ٹائم میں بھی ساڑھے تین فیصد ترقی کرنے والوں کو کچھ کہیں ۔ پاکستان کی کرنسی کی ناحق توہین کی جا رہی ہے تو میرا فرض بنتا ہے کہ بتاؤں ان کو چاہے وہ جو بھی ہیں ۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان میں منافع کی شرح اور کاروباری منافع یورپ کے تمام ملکوں سے زیادہ ہے ۔

ابے یار عمران بھائی۔۔۔۔ ترقی ہو کہاں رہی ہے؟ بجلی ہے نہ گیس ہے نہ پانی ہے۔۔۔ جو بھی ترقی ہو رہی ہوگی وہ حکمرانوں کے لیے ان کی جیبوں میں جارہی ہوگی ہمیں تو کچھ نہیں مل رہا۔۔۔ نہ ہی ہمارے لیے اچھی سڑکیں ہیں، نہ ہمارے لیے سڑک کا ٹریفک تمیز کے دائرے میں آتا ہے۔۔۔جب کہ "وہ" جو گزرتے ہیں تو وقت کی گردش سڑکوں پر رک جاتی ہے :( :( ۔۔۔۔

ترقی کا ٹرکل ڈاؤن اثر عوام کو کیوں نہیں مل پا رہا۔۔۔ پیٹرول کی قیمت 100 سے نیچے ہی نہیں آرہی۔۔ سی این جی پر بھی چیف جسٹس نے نظرِ کرم ڈال لی (اپنی ایک آنکھ سے ہاہاہاہ) ورنہ وہ بھی برداشت سے باہر جارہی تھی۔۔۔۔ چلو ٹھیک ہے مہنگائی ہر ملک میں ہے مگر عوام کے لیے فلاح اور بہبود نہیں آرہی۔۔ تعلیم، صحت اور امن ۔۔۔سارے شعبوں کا برا حال۔۔۔ پھر اس صورتِ حال سے تنگ آکر آپ کا سرمایہ دار اور صنعتکار دوسرے ملکوں میں جا رہا ہے۔۔۔۔تو ترقی ہو کس سیکٹر میں رہی ہے؟؟؟ برین ڈرین کا مسئلہ بھی بہت زیادہ ہوگیا ہے۔۔۔

ویسے یہ "ہچکی" کچھ "پینے کے بعد تو نہیں آئی تھی؟؟؟ :laugh:
 
Top