ایک چہرہ

یاران ِ محفل : آداب و تسلیمات
میں نو گرفتار اُردو محفل ہوں اور ہنوز اس کی اوراق گردانی کے ابتدائی مراحل میں ہوں۔ ہر چند کہ نظم ،غزل، افسانہ ، تنقید اور دوسری اصناف ادب کی تھوڑی بہت خاک چھان چکا ہوں لیکن غزل مجھ کو بہت مرغوب ہے۔ محفل میں بیشتر شعرا بھی غزل کی جانب مائل نظر آتے ہیں اور چھوٹی بحر کی غزلوں پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ یہ مقام حیرت ہے کیونکہ چھوٹی بحر میں غزل گوئی نسبتا مشکل ہے ۔ دو مصرعوں میں پورا خیال سمو دینا یوں بھی آسان نہیں ہے اور اگر وہ مصرعے چھوٹے ہو جائیں تو اس کام کا مزید مشکل ہو جانا عین اقتضا ئے فطرت ہے۔ امید ہے کہ وقت کے ساتھ غزل کی بحروں میں تنوع دکھائی دے گا ۔ عرفان علوی صاحب کی غزل اس کی پیش رو ثابت ہو سکتی ہے۔ میری نظم :ایک سوال : پرمتعدد احباب نے رائے زنی کی ہے اور میں ان سب کا ممنون ہوں۔ نظم پر تنقید و تبصرہ غزل کی بنسبت زیادہ غور وفکر اور محنت کا طالب ہے۔ جہاں غزل کے اشعار پر تبصرہ چند الفاظ پر مشتمل ہو سکتا ہے اور اکثر ہوتا بھی ہے وہاں نظم اپنے تبصرے میں تفصیل و تشریح کی محتاج ہے۔ اُردو کی
محفلو ں میں نظم اور اس کی تنقید کا خانہ نسبتا خالی خالی نظر آنا اسی لئے شایدباعث حیرت نہیں ہے ۔ امید ہے کہ یہاں وقت کےساتھ نظم اور اس کی تنقید میں بھی تنوع نظرآئے گا۔اس مختصر تمہید کے ساتھ اپنی ایک بیس سال پرانی نظم پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ نظم کے حوالے سے صرف اس قدر کہنا چاہتاہوں کہ ایک ماہر نفسیات ددست نے اس نظم کا [ یا یوں کہئے کہ اس پردے میں میرا]نفسیاتی تجزیہ ایک محفل میں عنایت کیا تھا جو میرے سر پر سے گزر گیا ۔ میں آج بھی اس پر گاہے گاہے سوچتا ہوں لیکن گوہر مقصود ہاتٍھ اب تک نہیں آسکا ہے گویا معاملہ :چلے جہاں سے وہیں لوٹ آئے : تک ہی رہا۔ نظم پیش کرنے کا مقصد خدا نخواستہ کسی کا امتحان لینا مطلق نہیں ہے۔ ہاں آپ کا بے لاگ رد عمل اور تاثرات ضرور جاننا چاہتا ہوں۔عین ممکن ہے کہ اسی طرح میں بھی نظم کی کنہہ کو پا سکوں۔ واللہ اعلم۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک چہرا
یہ ایک چہرا جو ہر جھروکے سے جھانک کر مجھ کو دیکھتا ہے
ہے مجھ پہ یوں خندہ زن کہ جیسے ہمیشہ میرا خدا رہا ہے
میں سوچتا ہوں کہ ابتدا ہے مری یہ چہرا کہ انتہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہی حقیقت کی جستجو ہے، یہی محبت کی گفتگو ہے
کبھی یہ دنیائے آرزو ہے، کبھی مداوائے آرزو ہے
کبھی ہے یہ بازگشتِ ہستی، کبھی قریبِ رگِ گلو ہے
اسی کا شہرہ ہے قریہ قریہ، اسی کی آواز کو بکو ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیاز و ناز و اَدا وعشوہ ، خرام یہ بانکپن یہی ہے
ثوابِ ایمان و زہد یہ ہے ،عذاب ِدار و رسن یہی ہے
شباب و شعر و سخنوری یہ، روایتِ فکر و فن یہی ہے
تماشۂ حسن و عاشقی کی سراب سی انجمن یہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی ہے پوشیدہ ہر نظر سے، کبھی زمانے پہ یہ عیاں ہے
کبھی ہے موسم بہار کا اور کسی گھڑی روکش ِخزاں ہے
کبھی ہے یہ ذکرِ شامِ فرقت، کبھی یہ خلوت کی داستاں ہے
کبھی اساسِ یقین ِمحکم، کبھی یہ دنیائے صد گماں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متاع ِحرفِ وفا یہی ہے، مقامِ جور و جفا یہی ہے
جسارتوں کی عطا یہی ہے، محبتوں کی سزا یہی ہے
یہی خطائے امیدواری، دُکھے دلوں کی صدا یہی ہے
اگر ہے اس خار زار ِہستی میں کوئی اک نقشِ پا، یہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ستم شعاری، فریب کاری کے سب طلسمی یہ کارخانے
حکایتِ غم، شکایتِ دل ، مری کہانی، مرے فسانے
اسی سے زندہ ہے :آج: میرا، اسی سے گزرے ہوئے زمانے
مری امیدیں، مری مرادیں، مری تمنا، مرے بہانے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مچلتی باہیں، سرکتا آنچل، کھنکتی پازیب، بجتے گھنگرو
غبار ِامید، شامِ ہجراں، اداس آنکھیں،چھلکتے آنسو
تھکے قدم، سوگوار لمحے، حیا کی لرزش ، بدن کی خوشبو
وہ لذتوں کا سرور ہر دم، وہ وحشتوں کا ہجوم ہر سو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ایک چہرا جو ہر جھروکے سے جھانک کر مجھ کو دیکھتا ہے
ہے مجھ پہ یوں خندہ زن کہ جیسے ہمیشہ میرا خدا رہاہے
یہی تو ہے رازدان ِہستی، یہی تو جامِ جہاں نما ہے
میں سوچتا ہوں کہ ابتدا ہے مری یہ چہرا کہ انتہا ہے
مرا یہ چہرا، مرا یہ چہرا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
یاران ِ محفل : آداب و تسلیمات
میں نو گرفتار اُردو محفل ہوں اور ہنوز اس کی اوراق گردانی کے ابتدائی مراحل میں ہوں۔ ہر چند کہ نظم ،غزل، افسانہ ، تنقید اور دوسری اصناف ادب کی تھوڑی بہت خاک چھان چکا ہوں لیکن غزل مجھ کو بہت مرغوب ہے۔ محفل میں بیشتر شعرا بھی غزل کی جانب مائل نظر آتے ہیں اور چھوٹی بحر کی غزلوں پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ یہ مقام حیرت ہے کیونکہ چھوٹی بحر میں غزل گوئی نسبتا مشکل ہے ۔ دو مصرعوں میں پورا خیال سمو دینا یوں بھی آسان نہیں ہے اور اگر وہ مصرعے چھوٹے ہو جائیں تو اس کام کا مزید مشکل ہو جانا عین اقتضا ئے فطرت ہے۔ امید ہے کہ وقت کے ساتھ غزل کی بحروں میں تنوع دکھائی دے گا ۔ عرفان علوی صاحب کی غزل اس کی پیش رو ثابت ہو سکتی ہے۔ میری نظم :ایک سوال : پرمتعدد احباب نے رائے زنی کی ہے اور میں ان سب کا ممنون ہوں۔ نظم پر تنقید و تبصرہ غزل کی بنسبت زیادہ غور وفکر اور محنت کا طالب ہے۔ جہاں غزل کے اشعار پر تبصرہ چند الفاظ پر مشتمل ہو سکتا ہے اور اکثر ہوتا بھی ہے وہاں نظم اپنے تبصرے میں تفصیل و تشریح کی محتاج ہے۔ اُردو کی
محفلو ں میں نظم اور اس کی تنقید کا خانہ نسبتا خالی خالی نظر آنا اسی لئے شایدباعث حیرت نہیں ہے ۔ امید ہے کہ یہاں وقت کےساتھ نظم اور اس کی تنقید میں بھی تنوع نظرآئے گا۔اس مختصر تمہید کے ساتھ اپنی ایک بیس سال پرانی نظم پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ نظم کے حوالے سے صرف اس قدر کہنا چاہتاہوں کہ ایک ماہر نفسیات ددست نے اس نظم کا [ یا یوں کہئے کہ اس پردے میں میرا]نفسیاتی تجزیہ ایک محفل میں عنایت کیا تھا جو میرے سر پر سے گزر گیا ۔ میں آج بھی اس پر گاہے گاہے سوچتا ہوں لیکن گوہر مقصود ہاتٍھ اب تک نہیں آسکا ہے گویا معاملہ :چلے جہاں سے وہیں لوٹ آئے : تک ہی رہا۔ نظم پیش کرنے کا مقصد خدا نخواستہ کسی کا امتحان لینا مطلق نہیں ہے۔ ہاں آپ کا بے لاگ رد عمل اور تاثرات ضرور جاننا چاہتا ہوں۔عین ممکن ہے کہ اسی طرح میں بھی نظم کی کنہہ کو پا سکوں۔ واللہ اعلم۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک چہرا
یہ ایک چہرا جو ہر جھروکے سے جھانک کر مجھ کو دیکھتا ہے
یہے مجھ پہ یوں خندہ زن کہ جیسے ہمیشہ میرا خدا رہا ہے
میں سوچتا ہوں کہ ابتدا ہے مری یہ چہرا کہ انتہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہی ھقیقت کی جستجو ہے، یہی محبت کی گفتگو ہے
کبھی یہ دنیائے آرزو ہے، کبھی مداوائے آرزو ہے
کبھی ہے یہ بازگشت ہستی، کبھی قریب رگ گلو ہے
اسی کا شہرہ ہے قریہ قریہ، اسی کی آواز کو بکو ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیاز و ناز و اَدا وعشوہ ، خرام یہ بانکپن یہی ہے
ثواب ایمان و زہد یہ ہے ،عذاب ِدار و رسن یہی ہے
شباب و شعر و سخنوری یہ، روایت فکر و فن یہی ہے
تماشہء ھسن و عاشقی کی سراب سی انجمن یہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی ہے پوشیدہ ہر نظر سے، کبھی زمانے پہ یہ عیاں ہے
کبھی ہے موسم بہار کا اور کسی گھڑی روکش ِخزاں ہے
کبھی ہے یہ ذکر شام فرقت، کبھی یہ خلوت کی داستاں ہے
کبھی اساسِ یقین ِمحکم، کبھی یہ دنیائے صد گماں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متاع ِحرفِ وفا یہی ہے، مقام جور و جفا یہی ہے
جسارتوں کی عطا یہی ہے، محبتوں کی سزا یہی ہے
یہی خطائے امیدواری، دُکھے دلوں کی صدا یہی ہے
اگر ہے اس خار زار ہستی میں کوئ اک نقش پا، یہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ستم شعاری، فریب کاری کے سب طلسمی یہ کارخانے
حکایت غم، شکایتِ دل ، مری کہانی، مرے فسانے
اسی سے زندہ ہے :آج: میرا، اسی سے گزرے ہوئے زمانے
مری امیدیں، مری مرادیں، مری تمنا، مرے بہانے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مچلتی باہیں، سرکتا آنچل، کھنکتی پازیب، بجتے گھنگرو
غبار امید، شام ہجراں، اداس آنکھیں،چھلکتے آنسو
تھکے قدم، سوگوار لمحے، حیا کی لرزش ، بدن کی خوشبو
وہ لذتوں کا سرور ہر دم، وہ وحشتوں کا ہجوم ہر سو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ایک چہرا جو ہر جھروکے سے جھانک کر مجھ کو دیکھتا ہے
ہے مجھ پہ یوں خندہ زن کہ جیسے ہمیشہ میرا خدا رہاہے
یہی تو ہے رازدان ِہستی، یہی تو جام جہاں نما ہے

محترم سرور صاحب ، آپ کی نظم دیکھی . فی الحال رسید كے طور پر داد پیش کر رہا ہوں . قبول فرمائیے . فرصت ملی تو چند ناچیز تفصیلی تاثرات پیش کروں گا .
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

مکرمی سرور بھائی ، نظم کئی دن پہلے پڑھ لی تھی لیکن مصروفیات محفل میں حاضری سے مانع رہیں ۔ آج دوبارہ یہ نظم پڑھی اور لطفِ مکرر کا باعث ہوئی ۔
بہت خوب ! ٰ کیا اچھی نظم ہے ۔ علامت اور استعارے کا سہارا لے کر ابنِ آدم کے مختلف روپ اور اس جہانِ رنگ و بو میں رودادِ ِ ہستی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی خوب ہے ۔ یہ نظم اپنی تفسیر آپ ہے ۔
نظم کی بنت خوب ہے ۔ مجھے اس کا استفہامیہ / استعجابیہ انداز نفسِ مضمون کے لیے عین مناسب لگا۔ یہ نظم پسند آئی۔
 
یاسر شاہ

محفلین
استاد محترم
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
یہ نظم آپ نے جس دن پیش کی تھی ،میں نے اسی دن پڑھ لی تھی مگر انتظار کر رہا تھا اوروں کے تبصروں کا۔
دراصل آپ کی یہ نظم ن۔م راشد اور میرا جی کی نظموں کی طرح میرے سر سے گزر گئی ۔اور میری ناقص رائے ہے کہ بالوں کی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ بہت سی باتیں سر سے گزرتی رہیں۔ لڑکپن میں کلیات اقبال کتاب کے پہلے صفحے پر میں نے یہ کلیہ یوں درج کر دیا تھا
:"سمجھنا ہے اگر اقبال۔سر پر نہ بچے گا اک بال"

امید ہے آپ اپنی نظم پہ کچھ روشنی ڈالیں گے ،سردست آپ سے یہ بھی التماس ہے کہ ارد گرد دیگر کاوشوں پر بھی تنقیدی تبصرے فرمائیے تاکہ آپ سے سیکھنے کا سلسلہ نہ رک سکے۔
 
آخری تدوین:

مکرمی یاسر صاحب: والسلام علیکم
محفل میں ایک نظام اصلاح مدت سے رائج ہے۔ اس میں مداخلت مستحسن نہیں ہے۔ اس پر بعد میں سوچا جا سکتا ہے۔ حیرت ہے کہ آپ جیسے صاحب علم کومیری ناچیز نظم میں مشکل ہو ئی۔ آپ کا شمار یہاں کے اصلاح کاروں میں ہے اور میں ابھی مبتدی ہوں۔ کچھ اور مہلت چاہتا ہوں، شکریہ۔
 
یاسر شاہ

محفلین
محفل میں ایک نظام اصلاح مدت سے رائج ہے۔ اس میں مداخلت مستحسن نہیں ہے۔
محترمی! اصلاح سخن کا نظم دراصل "صلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لیے" پر مبنی ہے لہذا آپ کا وہاں گاہے گاہے اپنی سہولت سے رہنمائی کرنا بہت فائدہ مند ہے
اس پر بعد میں سوچا جا سکتا ہے۔
ضرور جزاک اللہ خیر۔
حیرت ہے کہ آپ جیسے صاحب علم کومیری ناچیز نظم میں مشکل ہو ئی۔ آپ کا شمار یہاں کے اصلاح کاروں میں ہے
صاحب علم نہیں طالب علم ہوں اصلاح کار نہیں سیاہ کار ہوں۔نقد و نظر کے باب میں آپ کی نقل کی کوشش کرتا ہوں، اور بس۔بقول آپ کے اللہ بس باقی ہوس اور بقول آپ ہی کے راوی سب چین بولتا ہے۔😊
 
شاعری پر تبصرہ کے بعد تعارفی لڑی میں اپنا تعارف بھی پیش کردیں!!!
عمران صاحب ، اگر یہ حکم میرے لیے ہے تو عرض ہے کہ ویسے تو میں کسی شمار میں نہیں ہوں ، لیکن اپنے بارے میں کہنے لائق جو بھی ہے وہ خاکسار نے بزم میں شمولیت كے فوراََ بعد تعارف والے خانے میں چَسْپاں کر دیا تھا .
 
سید عمران

محترم آپ تو یہاں کی بہت مایہ ناز ہستی ہیں...
ہم سرور صاحب کے بارے میں جاننے کے خواہش مند ہیں!!!
 
مکرمی سرور بھائی ، نظم کئی دن پہلے پڑھ لی تھی لیکن مصروفیات محفل میں حاضری سے مانع رہیں ۔ آج دوبارہ یہ نظم پڑھی اور لطفِ مکرر کا باعث ہوئی ۔
بہت خوب ! ٰ کیا اچھی نظم ہے ۔ علامت اور استعارے کا سہارا لے کر ابنِ آدم کے مختلف روپ اور اس جہانِ رنگ و بو میں رودادِ ِ ہستی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی خوب ہے ۔ یہ نظم اپنی تفسیر آپ ہے ۔
نظم کی بنت خوب ہے ۔ مجھے اس کا استفہامیہ / استعجابیہ انداز نفسِ مضمون کے لیے عین مناسب لگا۔ یہ نظم پسند آئی۔
عزیز مکرً؛ نظم کی پسندیدگی کا شکریہ۔ آپ نے :یہ نظم اپنی تفسیر آپ ہے:: کہہ کر تنقید و تبصرہ سے جان چھڑالی اس کا افسوس ہے۔ جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عزیز مکرً؛ نظم کی پسندیدگی کا شکریہ۔ آپ نے :یہ نظم اپنی تفسیر آپ ہے:: کہہ کر تنقید و تبصرہ سے جان چھڑالی اس کا افسوس ہے۔ جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔
محترمی و مکرمی سرور صاحب!
میں نے تو اپنی دانست میں تبصرہ و تنقید ہی کی تھی ۔ نظم پڑھ کر جو کچھ میرے ناقص فہم میں آیا وہ بیان کردیا تھا ۔ "یہ نظم اپنی تفسیر آپ ہے " سے مراد مزید کچھ لکھنے سے جان چھڑانا قطعی مقصد نہیں تھا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اس نظم پر اس سے بہتر تبصرہ میرے لیے ممکن نہیں تھا ۔جیسا کہ میں نے لکھا اس نظم میں مجھے علامت اور استعارے کا استعمال نظر آیا اور اسے پڑھنے کے بعد جو مجموعی تاثر پیدا ہوا اسے میں نے بیان کردیا ۔ اب اگر مجھ سے یہ پوچھا جائے کہ اس نظم کے مصاریع کا آپس میں کیا ربط ہے تو شاید میں وہ تعلق الفاظ میں بیان نہ کرسکوں ۔ مثلاً یہ مصرع :"ہے مجھ پہ یوں خندہ زن کہ جیسے ہمیشہ میرا خدا رہا ہے" کس جانب اشارہ کررہا ہے تو میں اس کی تفہیم سے قاصر رہا ہوں ۔ کسی چہرے کا مجھ پر اس طرح خندہ زن ہونا کہ جیسے وہ ہمیشہ میرا خدا رہا ہو مجھ پر اپنی تمام جزئیات و تفصیلات کے ساتھ کماحقہ نہیں کھل سکا ۔ آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ اگر وقت ملے تو اس پر روشنی ڈالیے گا۔

غزل بمقابلہ نظم کے بارے میں میرا نقطۂ نظر ذرا مختلف سا ہے ۔ ڈیڑھ صدی پہلے جب غالب نے کہا تھا کہ " بقدرِ شوق نہیں ظرفِ تنگنائے غزل ۔۔۔ کچھ اور چاہیے وسعت مرے بیاں کے لیے" تو دراصل اس نے جدید نظم نگاری کو جواز عطا کیا تھا ۔ اس وقت سے موجودہ دور تک نظم نگاروں کی تین چار نسلیں اردو نظم کے دامن کو شہ پاروں سے بھر چکی ہیں ۔ حالؔی کی مسدس سے لیکر عصری نظموں تک دیکھا جائے تو نظم میں دو بنیادی رجحانات نظر آتے ہیں ۔ ایک عمومی رجحان تو یہ ہے کہ شاعر نظم کی کھلی اور آزاد ہیئت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہر بات کو وضاحت کے ساتھ قاری تک پہنچاتا ہے ۔ جو مضمون یا موضوع غزل کے دو مصرعوں میں سمیٹنا مشکل ہوتا ہے اسے متعدد مصرعوں کی مدد سے بصراحت و وضاحت قاری تک پہنچادیا جاتا ہے ۔ ابلاغ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔ چونکہ نظم میں نہ تو مصرعوں کی تعداد پر کوئی پابندی ہوتی ہے اور نہ ہی قافیے ردیف کی وہ قید جو غزل کا وصف ہے ۔ چنانچہ اب یہ شاعر پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ نظم کی ان آزادیوں کو استعمال کرتے ہوئے کس طرح اپنی نظم بنتا ہے اور کس طرح اپنا مافی الضمیر قاری تک پہنچاتا ہے ۔ اگر دیکھا جائے تو جدید اردو نظم کے بڑے شعرا مثلاً حالی ، اسماعیل میرٹھی ، اکبر الہٰ آبادی ، اقبال ، جوش ،ساحر ، حفیظ ، فیض سے لے کر اختر شیرانی ، مصطفیٰ زیدی ، احمد فراز اور امجد اسلام امجد تک تمام شعرا میں نظم گوئی کا یہی رویہ نظر آتا ہے ۔ موضوع کا براہِ راست بیان اور واضح ابلاغ ان نظموں کی بنیادی خصوصیت نظر آتی ہے ۔
جدید اردو نظم میں دوسرا رویہ (جو نسبتاً کم ہے) وہ علامتی شاعری اور ابہام گوئی کا ہے ۔ مثال کے طور پر نون میم راشد ، میرا جی ، مجید امجد اور متعدد جدید شعرا کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ ان کی نظموں میں مضمون یا موضوع کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ نظر آتا ہے کہ جسے سمجھنا عام قاری کے بس کی بات نہیں ۔ ان نظموں کا پیرایہ اور بنت اس قسم کی ہوتی ہے کہ سخن فہم حضرات کو بھی ان کی گہرائی میں غوطہ لگائے بغیر گوہرِ مقصود ہاتھ نہیں آتا بلکہ بعض اوقات انہیں مصرعوں کی پُر پیچ جوئے بے سمت سے خالی ہاتھ ہی باہر آنا پڑتا ہے۔ان نظموں کے نفسیاتی پہلوؤں ،جذباتی پیچیدگیوں اور حسیّات کی بوقلمونیوں پر نقاد حضرات تو صفحات کالے کرسکتے ہیں لیکن مجھ جیسے کم فہم قاری کی رسائی ان تک مشکل ہی سے ہوتی ہے ۔وہ تو زیادہ سے زیادہ مصرعوں کی شعریت ، غنائیت اور لسانی لطافت ہی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔ سو میں یہ سمجھتا ہوں کہ نظم کی کامیابی اسی صورت میں ممکن ہے جب شاعر نظم کی آزادیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا مافی الضمیر براہِ راست کسی ابہام اور الجھن کے بغیر قاری تک پہنچادے ۔ غزل کے شعر کا تشریح طلب ہونا تو پھر بھی سمجھ میں آتا ہے لیکن نظم کا تشریح طلب ہونا میرے نزدیک اس بات کا ثبوت ہے کہ شاعر ابلاغ میں ناکام رہا ۔
 
Top