ایک پنجابی ہائیکو پیش خدمت ہے

گُلاں

محفلین
ایک پنجابی ہائیکو عرض کرتی ہوں

گلاں لیکھ دیاں
چھتاں تے چڑھ کے کُڑیاں
جنجاں ویکھدیاں
 

جہانزیب

محفلین
ویسے میرے خیال میں‌ اسے ہائیکو کہنے سے پہلے پنجابی میں‌ ماہیا کہتے تھے ؟‌ مجھے ان اصناف کے اصولوں‌ کا نہیں‌ پتہ لیکن یہ پتہ ہے کہ ماہیا بھی اسی طرز پر ہوتا ہے ۔ سہ سطری ۔
 

جہانزیب

محفلین
میرا خیال ہے کہ ہائیکو جاپانی صنف ہے ۔ کیا کوئی اس موضوع کو پنجابی زمرہ میں‌ منتقل کر دے گا، یہاں‌ تو اس کی شنوائی نہیں‌ ہو رہی ۔ میں‌ نے وارث‌ صاحب سے کچھ سوالات کرنے ہیں‌ اس سلسلے میں‌ ۔
 

گُلاں

محفلین
شنوائی کا شکوہ درست نہیں۔ آپ کو فرصت ہم سے زیادہ ہے۔
ہائیکو پنجابی میں‌بھی ہوتی ہے اور یہ ایک ہائیکو ہی ہے ۔آپ شمار کرکے دیکھ لیں۔ پہلے مصرعے میں 5 دوسرے میں 7 اور تیسرے میں‌پھر 5 رکن ہیں۔ ہمیں‌ اردو ایڈوانس کی کلاس میں پروفیسر میڈم شمیم انور نے یہی طریقہ بتایا تھا، قافیہ بند ہائیکو کا۔ آپ کچھ وقت سٹڈی کے لیے بھی نکالا کریں۔سر
 

گُلاں

محفلین
میرا خیال ہے کہ ہائیکو جاپانی صنف ہے ۔ کیا کوئی اس موضوع کو پنجابی زمرہ میں‌ منتقل کر دے گا، یہاں‌ تو اس کی شنوائی نہیں‌ ہو رہی ۔ میں‌ نے وارث‌ صاحب سے کچھ سوالات کرنے ہیں‌ اس سلسلے میں‌ ۔

آپ نے جو سنایا وہ ماہیا ہے میں‌نے جو کہی وہ ہائیکو ہے۔یہ ایک جاپانی صنف ہے۔
 

مغزل

محفلین
ایک پنجابی ہائیکو عرض کرتی ہوں

گلاں لیکھ دیاں
چھتاں تے چڑھ کے کُڑیاں
جنجاں ویکھدیاں

سبحان اللہ سبحان اللہ بہت خو ب بھئی بہت خوب
جواب نہیں ۔ مزا آگیا ۔ ایک شعر شہناز نور کا یاد آرہا ہے ۔

میں اوجھل ہوگئی ماں کی نظر سے
گلی سے جب کوئی بارات گزری
شہناز نور
 

شمشاد

لائبریرین
پر اے تاں پنجابی دا فورم اے، ایتھے تُسی ساری اپنی اردو دانی دا کیوں مظاہرہ کرن ڈئے دے او؟
 
Top