ایک پانی کی دنیا

حمیر یوسف

محفلین
ایک پانی کی دنیا:
اگر آپ کو اپنی دنیا کو خلاء سے دیکھنے کا موقع ملے تو آپکو اسکو دیکھ کر سب سے زیادہ کیا محسوس ہوگا؟ خلاء کی بے کراں وسعت کے مقابلے میں اپنی دنیا کا چھوٹا پن یا بین الاقوامی سرحدوں کا غائب ہونا؟ زمین کے رنگ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ زمین کے نظارے میں جب اسکو خلاء سے دیکھا جائے، نیلا اور سفید ہی چھائے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان رنگوں کی اہمیت کیا ہے؟ یہ رنگ دراصل زمین پر موجود پانی کی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔ اپنے آس پاس دیکھئے، پانی آپکی ہر جگہ موجود ہے۔ ہمارے سیارہ سے متعلق ایک غیر معمولی اور نمایاں بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ ہماری زمین پر حالات بالکل مناسب ہیں کہ پانی اپنی مائع حالت میں موجود رہے۔ اگر ہمارا سیارہ تھوڑا سا مزید ٹھنڈا یا گرم ہوتا یا اسکی قوت ثقل تھوڑی مزید کمزور ہوتی، تو ایسا نہیں ہوتا کہ پانی ہمارے سیارے پر مائع حالت میں پایا جاتا۔ اور بغیر پانی کے وسیع ذخائر کے، زندگی جیسے ہم اس سیارہ پر پاتے ہیں، اسکا وجود شائد نہ ہوتا۔

earth-from-space-western.jpg


پانی کے بارے میں چند حقائق:
وہ چیز کیا ہے جسے ہم "پانی" کہتے ہیں؟ اور وہ کیوں ہمارے لئے اتنا اہم ہے؟ یہاں پر کچھ اہم حقائق بتائے ہوئے ہیں جو اس "غیر معمولی اور حیرت انگیز" کیمیائی مادے کے بارے میں بتاتے ہیں۔

٭ ہمارے زمین کا تقریبا 70 فیصد رقبہ پانی سے ڈھکا ہوا ہے، یعنی تقریبا 1.4ملین کیوبک کلومیٹرز کے لگ بھگ رقبہ۔ اور اس پانی کا تقریبا 3 فیصد تازہ ہے جو دریاؤں، نہروں ، چشموں اور تالابوں کی صورت میں زمین پر موجود ہے۔ اس پانی کا مزید 70 فیصد برف کی صورت میں موجود ہے۔

٭ اس زمین پر موجود تقریبا سبھی جاندار دو ۔تہائی پانی ہیں۔ ایک مرغی 75 فیصد پانی ہے اور ایک کیچوا تقریبا 80 پانی ہے۔ انسان تقریبا 65فیصد پانی ہے۔

٭ تقریبا سب ہی اشیاء پانی میں حل پذیر ہیں۔ اور یہ ایک کائناتی حل پذیر کے قریب قریب ہے۔

٭ پانی میں گرمی جذب کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے، یعنی بغیر درجہ حرارت میں اضافہ کئے ہوئے یہ گرمی کی اچھی خاصی مقدار اپنے اندر جذب کرلیتا ہے۔ دنیا کا اور کوئی کیمیائی مادہ اس خصوصیت کا پانی سے مقابلہ نہیں کرسکتا۔

٭ صرف پانی ہی اس زمین کا وہ واحد مادہ ہے جو بیک وقت تینوں حالتوں یعنی ٹھوس، مائع اور گیس کی صورت میں پایا جاتا ہے۔

٭تقریبا 265،000 کیوبک کلومیٹر کے برابر سالانہ زمین پر بارش یا برفباری ہورہی ہوتی ہے۔ اسکا اندازہ ایسے لگائے کہ اتنا پانی اگر سال کے مسلسل عرصے میں صوبہ سندھ پر مسلسل برسے تو یہ اسکو ایک کلومیٹر کے پانی کی گہرائی میں مستقل ڈبودے گا۔

٭ ایک آدمی اپنی اوسط زندگی میں تقریبا 60،000 لیٹرز کے قریب پانی پیتا ہے۔

٭ پانی کئی طرح سے ہمارے جسم کی ضروریات پوری کرتا ہے۔ یہ پیاس بجھاتا ہے، جسم کا درجہ حرارت کنٹرول کرتا ہے، گردوں سے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے، میوکس کو نم رکھتا ہے، انہضام میں مدد دیتا ہے، جوڑوں کو رواں رکھتا ہے، خون کے گاڑھے پن کو کنٹرول کرتا ہے، جلد کو نرم رکھتا ہے اور انفیکشن اور الرجی سے بچاتا ہے۔

٭ پودے پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کا استعمال کرکے سورج کی روشنی کی مدد سے اپنے لئے غذا کی تیاری کرتے ہیں، اس عمل کو ضیائی تالیف Photosynthesis کہا جاتا ہے
 
آخری تدوین:
Top