ایک نیا کمپیوٹر رسالہ اور کچھ ہندوستانی کمپیوٹر رسالوں کی تف

الف عین

لائبریرین
ہندوستان میں بنگلور سے ایک نیا کمپیوٹر رسالہ بازار میں آیا ہے۔ سوچا اس کی اطلاع کے ساتھ یہاں کے دوسرے کمپیوٹر رسائل کا تعارف بھی دے دیا جائے۔ پہلے یہ نیا رسالہ۔
پی سی ورلڈ
یہ امریکی رسالے کا ہی ہمدوستانی اڈیشن ہے۔ پہلے بھی یہ نکلتا تھا لیکن 2001 میں بند ہو گیا تھا
لیکن اس وقت اس میں شاید صرف نام کا فرینچائز تھا۔ اب جو یہ نکلا ہے تو کچھ مضامین بھی امریکی اڈیشن کے ہی ہیں۔ اس کے ساتھ دو پرتی ڈی وی ڈی (8.5 جی بی)مفت۔ اس میں فڈورا کور 5 (3.3 جی بی)، اوبونٹو، ایک مکمل گیم آرکیڈ سی ڈی، 777 ایم بی کا فُل گیم ہِٹ مین۔ بلڈ منی، دس عدد صوتی برقی کتابیں، مکمل ورژن آؤٹ پوسٹ فائر وال 2.7، 50 فری وئرس اور 1.1 جی بی کے ضروری سافٹ وئرس شامل ہیں۔ افتتاحی قیمت، 60 روپئے، بعد میں سو روپئے
دوسرے رسالے:
سب سے قدیم پرچہ تھا پی سی میگزین کا ہندوستانی اڈیشن جو 1997 میں ہی بند ہو گیا۔ ایک اور پرچہ آئ ٹی بازار بھی 2000 تک نکل کر بند ہو گیا۔ نوے کی دہائ میں ہی سائبر میڈیا دہلی نے دو رسالے شروع کئے۔ پی سی کوئیسٹ۔ اور کمپیوٹرس ایٹ ہوم۔ آخر الذکر گھر اور خاندان کے لئے۔ یہ اب بھی نکلتے ہیں۔ پی سی کوئیسٹ ہر سال مارچ میں لینکس کا اپنا ڈسٹرو نکالتا ہے۔ پی سی کیو لینکس 2006 نکل چکا ہے، جو فِڈورا پر مبنی ہے۔ رسالے میں کبھی دو سی ڈیز، اور کبھی ایک سی ڈی اور ایک ڈی وی ڈی مفت آری ہے، قیمت سو روپئے۔ کمپیوٹرس ایٹ ہوم پہلے ستر روپئے کا تھا معہ ایک سی ڈی کے، بعد میں 2004 میں اس کا نام بدل کر Living Digital کر دیا گیا، اب یہ ایک سی ڈی کے ساتھ 55 روپئے میں ہے۔
ای ایف وائ۔ الکّٹرانکس فار یو ایک اور ادارہ ہے، جو عرصے سے آئ ٹی شائع کر رہا ہے۔ آئ ٹی رسالہ پچاس روپئے میں ایک سی ڈی کے ساتھ ملتا ہے۔ یہ پہلا پرچہ تھا جو 1995 میں بھی رسالے کے ساتھ ایک فلاپی ڈسک مفت دیتا تھا، (تب قیمت تھی تیس روپئے) بعد میں سی ڈی دینے لگا اور قیمت کر دی گئ 75 روپئے، لیکن اب سی ڈی سستی ہونے کی وجہ سے اسے پچاس روپے کر دیا گیا ہے۔
ان کا ہی ایک اور رسالہ کارپوریٹ اور بزنیس دنیا کے لئے ہے، بینیفٹ کے نام سے۔ کوئ سی ڈی نہیں، قیمت صرف 20 روپئے۔ یہ رسالہ بزنس ورلڈ میں آزاد ماخذ سافٹ وئرس کو بہت سپورٹ کرتا ہے۔
1998 میں بڑی آن بان سے جرمنی کے رسالے کا ہندوستانی فرینچائزی کے طور پر نکلا چِپ۔ لیکن 2001 میں بین الاقوامی پبلشرس ووگل والوں سے کچھ گڑ بڑ ہونے کے باعث اس کا نام بدل دیا گیا۔ یہی اب ڈجٹ ہے۔ جون کا شمارہ سالنامہ تھا اسئے اس میں ایک دوہری پرت ڈی وی ڈی اور ایک سی ڈی کے سافٹ وئرس کے علاوہ ایک مکمل گیم سی ڈی(مانسٹر ٹرک میڈ نیس)، ایک مکمل بزنس سافٹ وئر کی سی ڈی، اور ایک فلم کی سی ڈی مفت تھیں۔ ساتھ ہی ایک 200 صفحات کی کتاب آڈیو اور ویڈیو۔ قیمت تھی دوسو رو پئے۔ ویسے ہر شمارے میں یہ مزید سی ڈیز نہیں ہوتیں۔ سوا سو رقپئے میں 200 صفحات کی کتاب (فاسٹ ٹریک سیریز)، ایک ڈی وی ڈی اور ایک سی ڈی مفت آتی ہیں۔
2003 میں غالباً چپ کا نام پھر استعمال کر نے کی اجازت ملی ایک اور ادارے کو۔ اور آئ سی (انٹیلی جینٹ کمپیوٹنگ) چِپ کے نام سے پرچہ نکلا۔ یہ سو روپئے کا ہے، ایک ڈی وی ڈی اور دو سیڈیز مفت۔
2000 سے ہی ایک اور پروگرامرس کے لئے پرچہ نکلا۔ (ڈجٹ والوں کا ڈاکٹر ڈاب بھی الگ سے ہے) ڈیویلپرس آئ کیو۔ یہ پرچہ اب بھی سو روپئے کا ہے، دو سی ڈیز یا ایک ڈی وی ڈی اور ایک سی ڈی کے ساتھ۔
چپ کے نئے روپ کے آس پاس ہی ایک اور رسالہ نکلا۔ انیمیشن ٹو ڈے، یہ محض اینیمیشن کے لئے مخصوص ہے۔ قیمت 75 روپئے، ایک سی ڈی، جس میں سافٹ وئرس کے ساتھ اینیمیشن کے نمونے بھی۔ کارتون موویز کے کلپس۔
ای ایف وائ والے ہی لینکس کے لئے ایک رسالہ نکالتے ہیں لینکس فار یو۔ یہ بھی سو روپئے کا رسالہ ہے، اکثر ایک سی ڈی یا ایک ڈی وی ڈی میں کوئ ڈسٹرو، دوسری سٰافٹ وئرس۔ یہ بھی اپنا ڈسٹرو نکال چکے ہیں۔ لِفی (Lify, Linux for India for You) کے نام سے۔
دو مزید رسالے ہیں محض سی ڈیز کی صورت۔ ان میں سائبر ڈسک نامی سافٹرسالے میں مضامین ہارڈ وئر اور سافٹ وئر پر تبصرےاور کمپیوٹرکی دوسری معلومات کے ساتھ سافٹ وئر سی ڈی کی سورت میں ہی۔ پہلے ایک سی ڈی کے ساتھ اس کی قیمت تھی 40 روپئے اب دو سہ ڈی کے ساتھ 55 روپئے
سپارک نام کا سافٹ رسالہ محض سافٹ وئر سی ڈی پر مبنی ہے۔ پہلے ایک سی ڈی اب دو سیڈیز کے ساتھ قیمت 50 روپئے۔ ایک سی ڈی میں سافٹ وئرس۔ دوسری میں گیمس، وال پیپرس، سکنس، موبائل فون کے سافٹ وئرس، رنگ ٹونس وغیرہ وغیرہ۔
اردو میں ایک رسالہ اردو کمپیوٹر میگزین پہلے نکلتا تھا جس میں میرے بھی تین چار مضامین شائع ہوئے۔ یہ شاید 6 سال سے بند ہے۔ انھوں نے ویب سائٹ کی جگہ اپنا یاہو گروپ بھی کھولا تھا، جو اب بھی موجود ہے لیکن فعال نہیں۔
روابط"
PC World: http://pcworld.in
Digit: http://thinkdigit.com
IC Chip: http://chip-india.com
PCQuest: http://cybermedia.com, pcquest.com (Living Digital: http://www.livingdigitalindia.com/
IT/Linux for You: http://efyindia.com (publishers), http://itmagz..com, http://benefitmag.com, http://linux4you.com, http://efytimes.com (e-news letter)
http://Developeriq.com
http://www.animationtoday.net/,
Sparc CD:http://www.ensparc.com/products/sparccd/
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ مجھے یہ بات کافی دلچسپ لگی ہے کہ آپ کی پوسٹ میں مذکور رسالوں کی قیمت زیادہ سے زیادہ سو روپے ہے۔ یہ اب پبلشر حضرات ہی جانتے ہوں کہ اس قیمت میں کس طرح ایک معیاری پرچہ ہر مہینے معقول مقدار میں شائع کیا جائے۔ بہرحال مجھے اردو کا یہ پہلو کافی تشنہ لگتا ہے کہ اس میں کوئی معیاری کمپیوٹر میگزین نہیں شائع ہوتا۔ کیا کسی دوست کو ایسے کسی جریدے کا علم ہے؟
 

الف نظامی

لائبریرین
ماہنامہ گلوبل سائنس کراچی سے نکلتا ہے۔
سائنس دائجسٹ نکتا تھا اب شائد بند ہوگیا ہے
عملی سائنس
انگریزی رسائل میں
@internet
spider: www.spider.tm
 
Top