ایک نیا اردو بلاگ، میری پہلی کوشش

عمر ثالث

محفلین
السلام علیکم
یہ بلاگ میں نے کسی کے کہنے(بلکہ مجبور کیے جانے) پر بنایا ہے۔
شاید ویسے تو یہ سستی کا مارا کبھی یہ کام نہ کرسکتا۔
اس بلاگ پہ بہت سی چیزیں تبدیلی کی متقاضی ہیں، لیکن کچھ وقت کی کمی اور کچھ نا تجربہ کاری آڑے آرہی ہے۔
آپ سب دوست مجھے مشورہ بھی دیجیے اور امید ہے مجھے کسی بھی مدد کی ضرورت پڑی تو بھی آپ لوگ زحمت فرمائیں گے:)
اردو اشعار : آواز اور کلام
 
دوست

محفلین
بلاگ کا ڈیزائن پسند آیا۔ اگرچہ ہیڈنگ فونٹ کا رنگ ذرا شوخ سا ہے پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے ذرا، لیکن اس کا ٹیکسٹ ایفیکٹ مزے دار ہے، شیڈڈ والا۔ اور آپ نے غزلوں کو دائیں اور بائیں الائن کر کے روایتی انداز میں لکھنے کی اچھی کوشش کی ہے۔ یہیں کہیں غزلوں کے لیے ایک پلگ ان موجود تھا، ورڈپریس اور بلاگر کے لیے۔ پتا نہیں اب کام کرتا ہے یا نہیں۔
 
عمر ثالث

محفلین
بہت خوب، یعنی اردو بلاگنگ تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔ :)
جی بالکل!
آپ کب آ رہے ہیں اس میدان میں؟
تو پھر آپ بھی میدان میں اتریے۔ یا باہر بیٹھ کر محض داد دینے پر ہی اکتفا کریں گے۔ :)
بالکل جی! اب سعود صاحب کو اس میدان میں بھی شہسواری کرنی چاہئیے
ابھی ہماری کسلمندی (جسے ہم تکلفاً مصروفیات کا نام دیتے ہیں) اس بات کی اجازت نہیں دے رہی۔ :)
آپ کی سی۔وی دیکھ کر محسوس نہیں ہوتا کہ آپ کسلمند بھی ہیں:)
بلاگ کا ڈیزائن پسند آیا۔ اگرچہ ہیڈنگ فونٹ کا رنگ ذرا شوخ سا ہے پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے ذرا، لیکن اس کا ٹیکسٹ ایفیکٹ مزے دار ہے، شیڈڈ والا۔ اور آپ نے غزلوں کو دائیں اور بائیں الائن کر کے روایتی انداز میں لکھنے کی اچھی کوشش کی ہے۔ یہیں کہیں غزلوں کے لیے ایک پلگ ان موجود تھا، ورڈپریس اور بلاگر کے لیے۔ پتا نہیں اب کام کرتا ہے یا نہیں۔
درست کہا جی! میرے دوست مجھ سے اکثر شکایت کرتے ہیں کہ تم رنگ چننے میں رنگ کے ساتھ انصاف نہیں کرتے:) آپ کچھ مشورہ دیجیے کیسا رنگ بہتر ہوگا؟
ٹیکسٹ ایفیکٹ پسند کرنے پر شکریہ
پلگ ان کا کچھ اتا پتا معلوم کریں، ہم تو ابھی اس شہر میں نئے ہیں

بلاگ دنیا میں خوش آمدید !
بہت بہت شکریہ
 
جی بالکل!
آپ کب آ رہے ہیں اس میدان میں؟

بالکل جی! اب سعود صاحب کو اس میدان میں بھی شہسواری کرنی چاہئیے

آپ کی سی۔وی دیکھ کر محسوس نہیں ہوتا کہ آپ کسلمند بھی ہیں:)

راز کی بات یہ ہے کہ وہ سی وی ایک زمانہ ہو اپڈیٹ نہیں ہوئی۔ یعنی کسلمندی کی معراج۔ :)
 
عمر ثالث

محفلین
راز کی بات یہ ہے کہ وہ سی وی ایک زمانہ ہو اپڈیٹ نہیں ہوئی۔ یعنی کسلمندی کی معراج۔ :)

:) یعنی اب اگر اپڈیٹ کی جائے تو سی۔ وی کا پیٹ تھوڑا اور ابھر آئے گا۔ پھٹنے کا حدشہ بھی ہو سکتا ہے۔
بہت بہت شکریہ
بلاگ کا دیدار کرتے رہیے گا۔
 
ویسے کچھ مشورے بلا معاوضہ بھی دیئے جاتے ہیں جن میں سے ایک یہ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے بلاگ کا ربط اپنے دستخط میں شامل کر سکتے ہیں۔ :)
 
عمر ثالث

محفلین
ہممم
یہ سوچا تو تھا لیکن بلاگ کے مالک سے اجازت لینا یاد نہیں رہا۔
دراصل بلاگ کی ڈیزائیننگ ساری میں نے کی ہے، باقی مواد لگانے کی ذمہ داری ان کی ہے

چلیں جی فر بناتے ہیں اپنے دستخط کا حصہ
مزید مفت مشوروں کا انتظار رہے گا۔:)
 
Top