ایک نظم

قیصرانی

لائبریرین
بیٹی ہونا اسقاط حمل یعنی ابارشن کی وجہ ہے، کے بارے ایک نظم ملی ہے۔ شئیر کر رہا ہوں۔ اگر یہ مناسب زمرہ نہیں تو براہ کرم کسی مناسب زمرے میں منتقل کر دیجئے
اور حدہی کردی
کہ اپنی ماں کے پیٹ میں لڑکا نہیں لڑکی ہوں میں
بس اسی قصور میں
میں جو پیدا ہونے سے پہلے ماردی گئی
میں جو وجود سے پہلے راہ عدم کردی گئی
ماں!میں جو نہ رہی تو کیا غم ہے
تیری آنکھیں کیوں پر نم ہیں
دیکھ!میرے باپ کا اونچا کلاہ
اپنے پورے قد کے ساتھ اس کے سر کا تاج تو ہے
میرے گبرو جوان بھائیوں کی گھنی مونچھیں
ان کے ہونٹ کے ذرا اوپرتاؤ زدہ تو ہیں
ماں! ذرا سوچ تو ۔۔۔۔ میں پیدا ہوجاتی تو
میرے باپ بھائیوں کی عزت و ناموس غیرت و حمیت کا کیا ہوتا
انہیں لڑکی کا باپ بھائی ہونے کا
کوئی گالی اور طعنہ دیتا تو کیا ہوتا
ماں! تو کیوں غم کرتی ہے
میرے بھائی ہیں نا تیرے پاس
پھر کیوں تھی تجھے میری اتنی آس
ماں!زندگی اور موت کا مالک ایک ہے تو پھر
میرا سوال ہے کہ کون خدا ہے جو مجھے پیدا ہونے نہیں دیتا
میں جو زندگی سے پہلے ختم کردی گئی
میں جو وجود سے پہلے راہ عدم کردی گئی
عبدالقدوس
 
Top