ایک نظم کہیں سے بھی اُلجھ سکتی ہے !!!

وقار..

محفلین
ایک نظم کہیں سے بھی اُلجھ سکتی ہے !!!
لاکھ احتیاط کے باوجود کسی تعلق کے اچانک ٹُوٹ جانے پر
طے شُدہ ملاقات کے منسوخ ہو جانے پر
ناراضی کے دِنوں میں روابط کی مختلف ایپس پر مسلسل آنلائن رہتے ہوئے دونوں کی غرور بھری خاموشی پر
خواب میں اپنے پسندیدہ ہونٹوں کا پہلا بوسہ لیتے ہوئے عین اُسی لمحے صبح کا الارم بج اُٹھنے پر
شاعری کے ایک مقبول صفحے پر اپنے کسی بے وُقعت سے شعر پر تمہارا دیا ہُوا لو (Love) ری ایکشن دیکھنے پر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک نظم کہیں سے بھی اُلجھ سکتی ہے !!!
چُھٹی اور دیگر تعطیلات کا دن بہت جلدی گزر جانے پر
دورانِ سفر بس میں بیٹھی واحد لڑکی کا سٹاپ خود سے پہلے آ جانے پر
موبائل فون کے ڈرافٹ میں برسوں پہلے محفوظ کیا ہُوا مصرع ڈیلیٹ ہو جانے پر
کسی طالبعم کا اپنی مطلوبہ کتاب خریدتے ہوئے پیسے کم پڑ جانے پر
یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گرل فرینڈ کے لیے کفایت شعاری سے گفٹ خریدتے ہوئے موبائل فون پر بینظیر انکم سپورٹ کا جُھوٹا ایس ایم ایس موصول ہونے پر
پہلی تنخواہ سے امی کے لیے خریدی گئی شال سے اُس کا پرائس لیبل اُتارنے پر
کسی صنفِ نازک کو دنیا کی سب سے خوبصورت عورت قرار دیتے ہوئے تمہارا خیال آجانے پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک نظم کہیں سے بھی اُلجھ سکتی ہے !!!


-- وسیم تاشِف
 
Top