ایک نظر اس عمل پر بھی !

آج کے دور جدید میں ہم شوشل میڈیا کی رنگ برنگی دنیا میں اس قدر کھو گئے ہیں کہ ہم نے اپنے آباؤاجداد کی تمیز اور تہذیب مکمل فرمواش کردی ہے۔
طنز ومزاح کی شوخیاں اور شرارتوں نے ہمیں بےادب اور بد لحاظ بنا ڈالا۔فیس بک ،گوگل پلس اور اس سے ملتی جلتی دیگرشوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر لطائف کی پوسٹیں زیرگردش کرتی رہتی ہیں،ان لطائف میں اکثر بیشتر کسی ایک ہی مخصوص ذات یا قوم کو مذاق کا نشانہ بنایا گیا ہوتا ہے ۔
اکثر لطائف میں نماز ،روزہ ،جنت یا دوزخ اور دوسرے اہم دینی فرائض کی بے حرمتی کی گئی ہوتی ہے۔
اس طرح کے حساس لطائف پوسٹ یا شیئر نگ کرتے وقت ہمارے ذہینوں میں یہ سب صرف مذاق اور تفریح کرنا ہوتا ہے مگر اس طرح کا طنزومزاح ہرگز ہماری اسلامی تعلیمات اور ہمارے آباؤاجداد کی روایات کے مطابق نہیں ۔شوشل میڈیا پر ہماری اس طرح کےزمرہ جات میں دلچسپی سے منافقین اور بد مذہبوں کے حوسلے اور بلند ہورہے ہیں ،اس طرح کے لطائف کی پوسٹ بنا کر شوشل میڈیا پر اشاعت میں مسلمان دشمن عناصر کا کافی حد تک عمل دخل ہے۔
آپ سے میری یہی التجا ہے کہ اگر آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آپ کے دوست ،احباب اور عزیز وں میں سے کوئی بھی اس نویت کے لطائف پوسٹ یا شیئر کرتا ہیں تو انھیں پیار محبت سے سمجھا کر اس فعل سے باز آجانے کی تلقین کریں ااور اگر آپ کو ٹیگ کر جائے تو فوری اس ٹیگ کو اپنی آئی ڈی سے ہٹادیں۔
اللہ کریم ہمیں غوروفکر اور اپنی اصلاح کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔آمین
 
Top