ایک مقبول اور دلچسپ ذہنی آزمائش کا سوال

ایک مقبول اور دلچسپ ذہنی آزمائش کا سوال
یہ پزل تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ مختلف مواقع پر سنا یا پڑھا۔ آپ بھی جواب کی کوشش کیجئے۔

3 دوست ایک رستوران میں کھانا کھانے گئے ۔ کھانے کا بل ہر ایک کا 10، 10 روپے بنا۔ تینیوں نے 10، 10 روپے یعنی کل ملا کر 30 روپے ویٹر کو دئیے۔ ویٹر نے 30 روپے رستوران کے مالک کو دئیے تو اس نے 5 روپے کا ڈسکاؤنٹ کرتے ہوئے ویٹر کو دے کر کہا کہ ان دوستوں کا واپس کر دو۔
ویٹر نے سوچا کہ 5 روپے تینوں میں کیسے تقسیم کرے گا لہذا اس نے تینوں کو 1 ، 1 روپیہ واپس کر دیا اور 2 روپے اپنی جیب میں ڈال لئے۔
اب ذرا پھر سے پیسوں کا حساب کرتے ہیں۔ 1، 1 روپیہ واپس ملنے کے بعد تینوں دوستوں نے 9، 9 روپے دئیے کل ملا کر ہوئے 27 روپے، 2 روپے ویٹر کی جیب میں ہیں یہ ملا کر کل ہوئے 29 روپے۔
سوال یہ ہے کہ۔ بقیہ 1 روپیہ کہاں گیا ؟؟؟
 

آوازِ دوست

محفلین
بِل بنا 30 روپے ڈِسکاؤنٹ ہوئی 5 روپے تو 25 روپے بِل دیا گیا 2 روپے ویٹر کا حق ہوئے یہ ہو گئے کُل 27 اور 1 ، 1 روپیہ تینوں دوستوں نے اپنی اپنی جیب میں ڈالا تو 27 اور 3 کُل ہوئے 30۔ کیا خیال ہے :)
 
خرچ کیے گئے 27 روپوں میں ویٹر کی ٹپ شامل ہے جسے آپ دوبارہ جمع کر کے سیدھے سادھے حساب کو مُعمہّ بنا دیتے ہیں :)
جب ہم اس کا ایسے حساب کرتے ہیں۔
1، 1 روپیہ واپس ملنے کے بعد تینوں دوستوں نے 9، 9 روپے دئیے کل ملا کر ہوئے 27 روپے، 2 روپے ویٹر کی جیب میں ہیں یہ ملا کر کل ہوئے 29 روپے۔
تو یہاں غلط حساب کرنے میں ریاضی کے کس قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے؟
 

عثمان

محفلین
جب ہم اس کا ایسے حساب کرتے ہیں۔

تو یہاں غلط حساب کرنے میں ریاضی کے کس قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے؟
یہاں ریاضی کے کسی قانون کی پیچیدگی نہیں۔ آپ بس ویٹر کی ٹپ کو دو بار جمع کر رہے ہیں۔ :)

اب ذرا پھر سے پیسوں کا حساب کرتے ہیں۔ 1، 1 روپیہ واپس ملنے کے بعد تینوں دوستوں نے 9، 9 روپے دئیے کل ملا کر ہوئے 27 روپے
اور ان 27 روپوں میں ویٹر کی ٹپ شامل ہے۔
اور اگلے جملے میں جب آپ کہتے ہیں کہ 2 روپے ویٹر کی جیب میں ہیں تو آپ اس ٹپ کو دوسری بار جمع کرتے ہیں۔ :)
25 روپے ریسٹورنٹ کے مالک کے پاس ہیں۔ 2 روپے ویٹر کے پاس۔ اور 3 روپے دوستوں کے پاس۔
 
Top