ایک مشورہ

فہیم

لائبریرین
میرا مشورہ ہے کے لائبریری میں ہر چیز کا ایک الگ سیکشن(تھریڈ)ہونا چاہیے۔

ابھی جو لائبریری کی صورت حال ہے (میں صرف ناول سیکشن پر بات کررہا ہوں) ایک کچھڑی سی پکی ہوئی ہے۔

کوی ترتیب نہیں ہے۔اس سے یوزرز کو پریشانی ہوتی ہوگی۔

میرے حساب سے ایسا ہونا چاہیے کے ناول والے سیکشن میں ہر چیز کا الگ الگ تھریڈ ہو۔
جیسے ایک تھریڈ ہو جس میں صرف pdf ہی ہوں
ایک تھریڈ ہو جس میں مکمل ناول ہوں ترتیب وار جیسے ابن صفی کے وہ ناول جو مکمل ہوچکے ہیں ان کا ایک الگ تھریڈ بنادینا چاہیے اور اسطرح بنانا چاہیے کے ایک ناول ایک ہی تھریڈ میں مکمل ہو جیسے خوفناک عمارت مختلف ٹکڑوں میں موجود ہے-ایسا نہ ہوبلکہ ایک ہی تھریڈ میں ایک مکمل ناول موجود ہو۔جو ناول ابھی مکمل نہیں ہوئے ان کا ایک الگ تھریڈ ہو اس میں صرف وہی ناول ہو جن اپر ابھی کام چل رہا ہو۔
اس طرح ہر چیز کا آپ لوگ سمجھ چکے ہوں گے کے میں کیا کہنا چارہا ہوں۔
وقت کی کمی کی وجہ سے بات یہیں ختم کررہا ہوں۔
امید ہے کے آپ لوگ اس پر توجہ ضرور دیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہیم، پہلے اس تھیم سونگ ‌ تو بتائیں۔۔

باقی جن نکات کا آپ نے ذکر کیا ہے ان کے متعلق یہی کہوں گا کہ ڈسکشن فورم بنیادی طور پر اس پراجیکٹ کے لیے مناسب نہیں ہے۔ جب تک لائبریری پراجیکٹ ابتدائی سٹیج میں تھا تو اس وقت فورم پر یہ کام manageable تھا۔ اب مواد کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ نئے زمر‌ اور ذیلی زمرہ جات کی ضرورت پیش آتی جا رہی ہے۔ میں ایک اور پوسٹ میں عرض کر چکا ہوں کہ اس پراجیکٹ کے لیے وکی پیڈیا بہتر پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ فورم میں شامل وکی پیڈیا میں چند خامیاں ہیں جن کی وجہ سے میں میڈیا وکی کی الگ انسٹالیشن سیٹ اپ کرنے والا ہوں۔ اس کے بارے میں میں جلد ہی بتا دوں گا۔

جہاں تک پی ڈی ایف وغیرہ کا تعلق ہے تو اس کے لیے بھی الگ سے ڈاؤنلوڈ منیجمنٹ ہونی چاہیے۔ اس کے بارے میں دیکھنا پڑے گا کہ کونسا سسٹم بہتر رہے گا۔

والسلام
 
Top