ایک عجیب بات

منصور مکرم

محفلین
اوہو ایک زبردست بات

ابھی ابھی وجدان عالم بھائی کافیس بک سٹیٹس دیکھا ،جس میں چار شادیوں والی مثال دی گئی ہے۔تو اس سے کل کی ایک ملاقات یاد آگئی۔

کل رات کو ایک ایسے بندے سے ملاقات ہوئی ۔اس صاحب نے مجھے کہا کہ شائد اپ سے پہلے بھی ملاقات ہوئی ہے۔میں نے کہا کہ ہاں فلاں جگہ ملاقات ہوئی ہے۔

گفتگو کے دوران ہمارے مشترکہ میزبان ناظم صاحب نے بتایا کہ

ان ساحب کے 24 بھائی ہیں۔
اور اسکے ابو نے چار شادیاں کی ہیں۔

چونکہ اسکا تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے ،اسلئے اس بندے کی چاروں مائیں افغانستان کے الگ الگ گوشوں سے ہیں۔

اور سونے پہ سہاگہ یہ کہ کل وہ بتا رہا تھا کہ میرے بھائی نے بھی چار شادیاں مکمل کردی۔

جس وقت ہم یہ باتیں کر رہے تھے تو یوسف صاحب بھی وہاں بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے محلے میں جو عبدالرحیم صاحب رہتا ہے،انہوں نے چار شادیاں کی تھی،پھر پانچوئیں بھی کرلی،لیکن چونکہ شریعت کا مسئلہ تھا اسلئے ان پرانوں میں سے ایک بیوی کو طلاق دے دی ،اور نئی چاروں کو رہنے دیا۔

میں نے کہا کہ اس بندے کی معیشت تو مضبوط ہوگی ہی،لیکن اسکا حاصلہ اور دل کا زور بھی زیادہ ہے،اسکی داد دینی پڑتی ہے۔
 
منصور مکرم

محفلین
چند دنوں سے فیس بک پر ایک دو بندے پیچھے پرے تھے،کہ یہ تم ٹھرکی بنتے جا رہے ہو۔

ایک دو دن تو صبر کیا،لیکن اخر انکو کہا کہ یہ کیا بات ہے، کل کو کہو گے کہ ایک شادی بھی ٹھرک پن ہے۔بندہ اکیلے ہی سوکھ جائے۔

اور یہی میری سوچ ہے کہ اگر ایک بندہ صاحب استطاعت ہے،اور وہ کرسکتا ہے تو کیوں نا وہ ایک بندہ کئی غریب و بے چاروں کا سہارہ نہ بنے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ صاحب استطاعت کی بات کر رہے ہیں، میں نے تو ایسے لوگوں کی بھی شادیاں ہوتی دیکھی ہیں کہ جہاں چار بندے گھر میں روٹی کھا رہے ہیں، ایک اور آ جائے گی تو وہ بھی کھا لے گی۔
 
arifkarim

معطل
چند دنوں سے فیس بک پر ایک دو بندے پیچھے پرے تھے،کہ یہ تم ٹھرکی بنتے جا رہے ہو۔

ایک دو دن تو صبر کیا،لیکن اخر انکو کہا کہ یہ کیا بات ہے، کل کو کہو گے کہ ایک شادی بھی ٹھرک پن ہے۔بندہ اکیلے ہی سوکھ جائے۔

اور یہی میری سوچ ہے کہ اگر ایک بندہ صاحب استطاعت ہے،اور وہ کرسکتا ہے تو کیوں نا وہ ایک بندہ کئی غریب و بے چاروں کا سہارہ نہ بنے۔

سوچ اچھی ہے اگر ذاتی مفادات کو ہٹا کر اس نیک کام میں ٹانگ اڑائی جائے!
 
Top