ایک عالم ہے ثنا خواں آپ کا (صلی اللہ علیہ وسلم)

شاکرالقادری

لائبریرین
ایک عالم ہے ثنا خواں آپ کا

مغرب کے دانشورون نے رحمۃ للعالمین کے بارے میں ایک عرصے تک سخت معاندانہ رویہ اختیار کئے رکھا مگر بالآخر آج وہ بھی اعتراف حقیقت پر مجبور ہو گئے ہیں ۔


جے ایچ ڈینیسن:
EMOTIONS AS THE BASES OF CIVILIZATION

پانچویں اور چھٹی صدی میں انسانی تہذیب تباہی کے دہانے پر کھڑی تھی وہ قدیم جذباتی کلچر جنہوں نے تہذیب کو ممکن بنایا اور انسانوں کو اتحاد کے احساس سے روشناس کرایا تھا اب ٹوٹ پھوٹ چکے تھے ایک ایسا خلا پیدا ہو چکا تھا جسے کسی طر پر نہیں کیا جا سکتا تھا یوں لگتا تھا کہ وہ انسانی تہذیب جو گزشتہ چار ہزار برسوں میں تعمیر ہوئی تھی اب پارہ پارہ ہونے والی تھی اور نبی نوع انسان پھر سے وحشی بن رہی تھی انسایت کا اتحاد ٹوٹ پھوٹ گیا تھا اور فرقے اور قبائل ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکارتھے اور قانون نام کی ہر شے کا وجود مٹ چکا تھا عیسائیت نے جو نئی تشکیل کی تھی وہ انسنایت کے لئے سود مند ثابت ہونے کی بجائے انسانی اتحاد اور نظم کو تباہ کر ہی تھی انسانیت کا وہ عظیم چھتنار درخت جس کی چھاوں پوری دنیا کو کبھی ڈھانپتی تھی اب مردہ ہو چکا تھا گل سڑ چکا تھا اس کی جڑیں تک کھوکھلی ہو گئی تھیں
عربوں میں ایک آدمی پیدا ہوا جس نے مشرق اور جنوب کی پوری معلوم دنیا متحد کر دی وہ انسان محمد صلی اللہ علیہ وسلم تھے

جے ڈیو نبورٹ:
APPOLOGY FOR MOHAMMAND AND ISLAM
ایسا کوئی ثبوت شہادت اور اشارہ تک نہیں ملتا جس سے یہ کہا جا سکے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی موقع پر اپنے دعوے کی تصدیق کے لئے کوئی ریب یا نام نہاد معجزہ دکھایا ہو اپنے دین اور مذہب کے نفاذ کے لئے انہوں نے کوئی غلط حربہ اختیار نہیں کیا اس کے برعکس اس علم پر پورا انحصار کیا جو انہیں خدا کی طرف سے ودیعت ہوا تھا اور پھر ان کا خلوص جو صداقت الہی پر استوار تھا اپنے مذہب اور دین کی صداقت پر خلوص اور ایقان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی متاع تھی اس پر خلوص دینی صداقت کا اظہار ان کے ہر عمل میں ظاہر ہوا اور زندگی کے ہر مرحلے میں وہ اسی دینی صداقت کیا مظہر بنے رہے
اور پر یوں اسلام نے بت پرستی کی جڑیں اکھاڑ دیں اور آپ صلی اللہ لعیہ وسلم کی زندگی ہی میں مستحکم ہوا اسلام کی اشاعت میں جہاں ان کی جنگی صلاحیتوں کا بڑا دخل تھا وہاں ایک مصلح اور حکمران کی حیثیت سے بھی انہوں نے حقیقی معنوں میں اسلام کو فروغ دیا ایک ایسا انقصاب آیا کہ قدیم عرب کی ہر رسم بدل گئی انتقام اور بدلے کی جگہ عدل و انصاف نے لے لی کسی ملزم کو اپنی صفائی پیش کئے بغیر کوئی سزا نہیں دی جا سکتی عرب جیسے ملک میں یہ انقصلاب دراصل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی معجزہ تھا ۔

جارج برنارڈ شاہ:

ازمنہ وسطی میں عیسائی راہبوں نے جہالت و تعصب کی وجہ سے اسلام کی نہایت بھیانک تصویر پیش کی انہوں نے محمد صلی اللہ علیئہ وسلم اور دین اسلام کے خلاف منظم تحریک چلائی یہ سب راہب اور منصنف غلط کار تھے کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک عظیم ہستی اور صحیح معنوں میں انسانیت کے نجات دہندہ تھے ۔


نپولین بونا پارٹ:

محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل عرب کو درس اتحاد دیا ان کے باہمی تنازعات اور جھگڑے ختم کئے تھوڑی سی مدت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت نے نصف سے زیادہ دنیا فتح کر لی پندہ برس کے عرصے میں عرب کے لوگوں نے بتوں اور جھوٹے دیوتاوں کی پرستش سے توبہ کر لی مٹی کے بت اور دیویاں متی ہی میں ملا دی گئیں یہ حیرت انگیز کارنامہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور ان پر عمل کرنے کے سبب انجام پایا


لیوٹالسٹائی:
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طرز عمل اخلاق انسانی کا حیرت انگیز کارنامہ تھا اور ہم یہ یقین کرنے پر مجبورہیں کہ آپ کی تعلیمات خالص سچائی پر مبنی ہیں

ای ڈرمنگھم:
THE LIFE OF MOHAMET (PUB.1930)
عرب بنیادی طور پر انارکسٹ اور انٹتشار پسند تھے محمد نے یہ زبردست معجزہ کر دکھایا کہ انہیں متحد کر دیا بلا شک و شبہہ دنیا میں کوئی ایسا مذہبنی رہنما نہیں ہوا جسے محمد صلی اللہ علہ وسلم جیسے سچے اور وفادار پیرو کار ملے ہوں اس سے کون انکار کر سکتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات نے عربوں کی زندگی بدل کر رکھ دی اس سے پہلے طبقہ اناث کو کبھی وہ احترام حاصل نہیں ہوا تھا جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی علیمات کے نتیجے میں ملا جسم فروشی عارضی شادیاں اور آزادانہ محبت ممنوع قرار دے دئے لونڈیاں اور کنیزیں جنہیں اس سے پہلے محض اپنے آقاوں کی دل بستگی کا سامان سمجھا جاتا تھا وہ حقوق مو مراعات سے نوازی گئیں غلامی کا ادارہ بوجودہ اس دور میں باقری رہا لیکن غلام کو آزاد کرنے والے کو سب سے بڑا نکو کار قرار دیا گیا ۔
غلاموں کے ساتھ برابری کا سلوک روا رکھا جانے لگا اور غلاموں نے دین اسلام کی تعلیمات سے فیض یاب ہو کر اعلی ترین مناصب حاصل کئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے
تمہارے غلام تمہارے بھائی ہیں جس نے ایک غلام آزاد کیا اس پر دوزخ کی آگ حرام ہو گئی اپنے غلاموں کو وہی کھلاو جو تم خود کھاتے ہو انہیں اپنے جیسا لباس پہناو ان کی طاقت سے زیادہ کبھی ان سے کام نہ لو
ایک موقع پر جب کسی نے بلال کو حبشن کا بچہ کہہ کر پکارا تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو مخاطب کر کے کہا
تم میں ابھی دور جاہلیت کی خو بو پاائی جاتی ہے
جو کچھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کر دکھایا اسے سامنے رکھیں تو ہم اون کی عظیم ترین شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں قرآن کی تعلیمات سامنے رکھ لیجئے یا وہ خوبیاں جو سارے عالم میں مسلمن سمجھی جاتی ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی قرآنی تعلیمات اور مسلمہ آفاقی سچائیوں کا جیتا جاگتا نمونہ تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اپنی گفتار اور اعمال کے ذریعے ان حدود سے تجاوز نہیں کیا ۔

جی ایم ڈریکاٹ:
MOHAMET(PUB.1916)

اپنی تعلیمات ذہانت اور جوش و خلوص سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لاقانون علاقے کے لئے موثر قوانین وضع کئے سماجی اور مذہبی ادارے قائم کئے انہیں ایسی عبادت ﴿نماز ﴾ پر لگا دیا جس میں رگ نسل امارت غربت اور ہر طرح کی اونچ نیچ ختم ہو جاتی ہے دنیا کا کوئی پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح ایسے معاشرے اور سماج کی بنیاد نہ رکھ سکا جو مثالی ہو اور آنے والے ہر زمانے کے لئے تقلید کی ترغیب دیتا ہو ۔

اے گیلیوم
ISLAM(pub.1963)
تاریخ انسانی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام سب سے بلند اور منفرد ہے ان کی عظیم ترین فتح یہ ہے کہ انہوں نے انسانوں کو یہ عقیدہ تسلیم کرنے پر راضی کیا کہ خدا ایک ہے اور مسلمانوں کی ایک امت ہے
ایک عظیم مدبر اور سیاستدان کی حیثیت سے ان کے جوہر انتہائی پیچیدہ اور مشکل مسائل کی گتھیاں سلجھاتے ہوئے کھلتے ہیں فوج طاقتور قبائلی دستے اور قبائلی مزاج کے باوجود عربوں کے لئے یہ ممکن ہی نہ تھا کہ وہ متحد ہو سکیں جب کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تبلیغ اور تعلیمات سے انہیں متحد کر کے دکھا دیا ۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جناب اعجاز اختر!
پسندیدگی کا شکریہ
آپ نے شاید غور نہیں کیا
پوسٹ میں ہر سکالر کے نام کے نیچے بحروف انگریزی اس کتاب کا نام اور سال اشاعت دیا گیا ہے
ایک یا دو جگہوں پر ایسا نہیں وہ بھی تلاش کرونگا اگر مل گئے تو ارسال کر دونگا
 

F@rzana

محفلین
ماشا اللہ ماشا اللہ

جواب نہیں آپ کی اتنی اچھی پوسٹ کا،

بیحد معلوماتی ہے۔۔ ۔ ۔ جزاک اللہ
 
Top