ایک ضرب عضب قبائلی علاقوں ، دوسری شہروں میںجاری ہے، وزیراعظم

ایک ضرب عضب قبائلی علاقوں ، دوسری شہروں میںجاری ہے، وزیراعظم
pm_12-22-2014_169468_l.jpg

spacer.gif

December 22, 2014 - Updated 1735 PKT
7 4 3 0
اسلام آباد........وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایک ضرب عضب قبائلی علاقوں میں جاری ہے، دوسرا شہروں میں بیٹھے دہشتگردوں کے خلاف، اب فیصلہ کن جنگ ہوگی، دہشت گردوں اور انہیں پناہ دینے والوں میں کوئی تفریق نہیں ہوگی۔ انسداد دہشتگردی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت پاکستان کے لیے ایک کینسر ہے، ملک کو اب اس کینسر سے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے، عوام کو ہرممکن تحفظ اور امن دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اور دیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف مل کر کارروائیاں کررہے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=169468
 
دہشت گردی پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہوتا اور وہ صرف اپنے مقاصد کا حصول چاہتے ہیں۔ ۔ پاکستان اور اسلام کے دشمن یہی چاہتے ھیں کہ شعیہ سنی فسادات کو ہوا دی جائے اور اس طرح اس ملک کے ٹکڑے کر دئے جائیں۔ موجودہ صورتحال کا فائدہ صرف اور صرف دہشت گردوں کو پہنچ رہا ہے اور پہنچے گا۔ فرقہ وارانہ آگ کو ہوا دینے والے عوام اور ملک دشمن عناصر ہیں۔ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کر کے انتشار کا شکارکرنا چاہتی ہیں۔ مذہب، عقیدے اور کسی نظریے کی بنیاد پر قتل وغارت گری اور دہشت گردی ناقابل برداشت ہے ۔
رسول اکرم کی تعلیمات میں کہیں بھی دوسرے مذاہب اورعقائدکے ماننے والوںکی گردنیں اڑانے کادرس نہیں ملتابلکہ سرکاردوعالمؐ نے تودوران جنگ کلمہ طیبہ پڑھ لینے والے کافرکوبھی قتل کرنے پرناراضگی کا اظہارکیا تھا مگر بدقسمتی سےؔآجکل مخالف نظریات کے حامیوں کوقتل کرنے کو بھی جہاد کہاجاتا ہے جو کہ اسلام کی رو سے غلط ہے.
قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے۔
 
آخری تدوین:
Top