ایک شعر۔ (فاعلاتن مفاعلن فعلن)

اکمل زیدی

محفلین
تم' جو جلتے ہو میری منزل سے
تم نے میرا سفر نہیں دیکھا !!
اس شعر کا محرک بیان کیجیے گا ...کچھ مقصدیت واضح نہیں ہو رہی ... اسمیں۔ ۔ مطلب کوئی کسی غلط فہمی میں ہے اور آپ کے سفر کا ادراک نہیں کر پا رہا . . . یا اویں کسی کو تپانا مقصود ہے ..؟:whistle:
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
اگر شعراء سے اشعار کے محرکات پوچھے جانے لگے تو پھر ہو گئی شاعری۔ :)
احمد بھائی ...اب خا مخواہ تکے لگانے سے بہتر ہیں پوچھ ہی لیں اسے ہماری کم عقلی سمجھیں ..... :(۔
۔حالانکے آپ دل میں کہہ رہے ہونگے یار کتنا بنتا ہے یہ ۔:LOL:
 
محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی ...اب خا مخواہ تکے لگانے سے بہتر ہیں پوچھ ہی لیں اسے ہماری کم عقلی سمجھیں ..... :(۔

ہاہاہاہا۔۔۔!

ہماری کلاس میں بھی ایک لڑکا ہوتا تھا راؤ بابر ۔ اُسے جب کوئی شعر سُنایا جاتا تو وہ کہتا تھا کہ بھائی اس کا مطلب بھی بتا دو ورنہ میں خود کوئی غلط سلط مطلب نہ سمجھ لوں۔ :) :) :)
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔!

ہماری کلاس میں بھی ایک لڑکا ہوتا تو راؤ بابر ۔ اُسے جب کوئی شعر سُنایا جاتا تو وہ کہتا تھا کہ بھائی اس کا مطلب بھی بتا دو ورنہ میں خود کوئی غلط سلط مطلب نہ سمجھ لوں۔ :) :) :)
:) احمد بھائی میں نے جو سمجھا وہ بیان بھی کیا ہے . . .
 
محمداحمد

لائبریرین
اس شعر کا محرک بیان کیجیے گا ...کچھ مقصدیت واضح نہیں ہو رہی ... اسمیں۔ ۔ مطلب کوئی کسی غلط فہمی میں ہے اور آپ کے سفر کا ادراک نہیں کر پا رہا . . . یا اویں کسی کو تپانا مقصود ہے ..؟:whistle:

غالباً شاعر کی 'منزل' سے مراد کسی مقام کے حصول (Achievement) سے ہے۔ یعنی جناب کو جو میرا موجودہ مقام دیکھ کر جلن ہو رہی ہے۔ تو جناب کی خدمت میں عرض ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لئے میں نے بہت کٹھنائیاں اُٹھائیں ہیں تب کہیں جا کر اس مقام پر پہنچا ہوں۔
 
اس کو سادہ لفظوں میں اگر یوں کردیں -- خون دل صرف کیا ہے تو بہار آئی ہے ...ایسے ہی پھوکٹ میں نہیں پائی ہے ....:question:
 
محمداحمد

لائبریرین
اس کو سادہ لفظوں میں اگر یوں کردیں -- خون دل صرف کیا ہے تو بہار آئی ہے ...ایسے ہی پھوکٹ میں نہیں پائی ہے ....:question:
:)

حاسدین کو براہِ راست مخاطب کرنے کا لطف جاتا رہے گا۔ :)

ہماری طرف سے اتنا ہی۔۔۔!

کہ شاعر صاحب کافی سنجیدہ واقع ہوئے ہیں اور اُن سے ہمارا اتنا ہنسی مذاق نہیں ہے کہ ہم اُن کے شعر کے پیچھے ہی پڑ جائیں۔ :)

یوں بھی شاعر لوگ کافی حساس ہوتے ہیں۔ :)
 
:thumbsup2:
 
Top