ایک شام شاکرالقادری اور اشتیاق علی کے نام

عاطف بٹ

محفلین
نبیل صاحب تو خیر پیغام بھیجیں گے ہی۔ اس عاجز کی طرف سے بھی جناب شاکرالقادری صاحب ، ساجد صاحب اور دیگر حاضرینِ کرام کی خدمت میں سلام اور نیک خواہشات ضرور عرض کیجئے گا۔ اور ظاہر ہے رپورٹ اور تصاویر تو آپ شامل محفل ضرور کریں گے ۔ (لیکن ساجد صاحب کی سابقہ تقریب کی تپورٹ کی طرح نہیں :) )
سر، آپ کا پیغام بھی نہیں پہنچا پایا جس کے لئے بہت معذرت خواہ ہوں۔ اتوار کو ایک کھانے پر دعوت دے رہا ہوں کچھ دوستوں کو جس میں شاکرالقادری صاحب، ساجد بھائی اور پردیسی بھائی کی آمد بھی متوقع ہے، انشاءاللہ تب ان تک آپ کا پیغام پہنچاؤں گا!
 
وعلیکم السلام،
نبیل بھائی، بہت ہی کم وقت ملا تھا مجھے انتظامات کے لئے۔ گزشتہ رات صرف 3 گھنٹے سو پایا اور پھر صبح سویرے کالج میں پیپر تھا، اس کے بعد دفتر بھی جانا تھا کہ آج نئے ڈائریکٹر پروگرامنگ سے میٹنگ تھی، آج بھی جمعہ ہونے کی وجہ سے مصروفیات کی نوعیت ویسے ہی باقی دنوں کے معمول سے ہٹ کر تھی۔ پروگرام تو جیسے تیسے ہوگیا مگر مجھے بہت شرمندگی ہے کہ میں بہتر طور پر اس کا انتظام نہیں کرپایا۔
ارے عاطف بھائی!
محفلین کے ساتھ بیٹھ کر بہت لطف آیا، عاطف بھائی، پردیسی بھائی، اشتیاق بھیا اور ساجد بھائی سے پہلی ملاقات تھی مگر اپنائیت کا احساس لیے ہوئے تھی۔
اور جب میں نے پردیسی بھائی کو تعارف کراتے ہوئے کوچۂ ملنگاں کا حوالہ دیا تو ان کے ریمارکس کچھ یوں تھے:
اب تو ہر کوئی ہمیں ۔۔۔۔سمجھتا ہے جس پر حسن نظامی صاحب نے کچھ تبصرہ فرمایا جنہیں وہ خود ہی بیان فرمائیں۔:)
ہمارے لیے تو ’’ایتھاں جا نہیں بولن دی‘‘

عاطف بھائی اور ساجد بھائی کو بہت بہت مبارکباد جنہوں نے شاکر القادری صاحب اور اشتیاق علی قادری بھائی کی حوصلہ افزائی کے لیے اس تقریب کا انعقاد کیا۔ اگر کوئی اور بھی انتظامیہ میں شامل تھا تو وہ بھی اپنے آپ کو ہدیۂ تبریک میں شامل سمجھے اور میری لا علمی سے چشم پوشی برتے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی، معذرت کہ مسلسل بھاگ دوڑ میں لگے ہوئے ہونے کی وجہ سے میں گوگل ہینگ آؤٹ کا انتظام نہیں کرپایا۔
ویسے جو حال تھا پورا دن، یقین مانیں میں خود ہینگ ہوتے ہوتے بچا! ;)
کوئی بات نہیں برادر، آنکھوں دیکھا حال بھی چلے گا :)
 
عاطف بٹ

محفلین
میں بھی شرکت نہیں کر سکا
بوجہ نوکری
لیکن مجھے ساجد بھائی، عاطف بٹ، شاکرالقادری صاحب نے یاد رکھا
میں ان کا شکر گزار ہوں
اور پروگرام میں شریک نا ہوسکنے کا افسوس ہے
کوئی بات نہیں حضور، اتوار والے پروگرام میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی کوشش کیجئے گا!
 
عاطف بٹ

محفلین
کوئی بات نہیں برادر، آنکھوں دیکھا حال بھی چلے گا :)
کچھ دیر میں پردیسی بھائی تصویریں بھی پیش کررہے ہیں اور روداد بھی۔
باقی ساجد بھائی کی روداد نویسی کے ڈسے ہوئے تو ہم سب ہیں ہی، سو وہ بھی اللہ نے چاہا تو دس سال بعد اپنے بیٹے کی شادی سے فارغ ہو کر تمام جمع شدہ رودادیں ایک ہی بار پیش کردیں گے! :p
 
عاطف بھائی آپ نے ساجد بھائی والے انٹرویو کا تو تذکرہ ہی نہیں کیا:)
 
ساجد

محفلین
کچھ دیر میں پردیسی بھائی تصویریں بھی پیش کررہے ہیں اور روداد بھی۔
باقی ساجد بھائی کی روداد نویسی کے ڈسے ہوئے تو ہم سب ہیں ہی، سو وہ بھی اللہ نے چاہا تو دس سال بعد اپنے بیٹے کی شادی سے فارغ ہو کر تمام جمع شدہ رودادیں ایک ہی بار پیش کردیں گے! :p
جی نہیں ، بس ابھی یہی کام کرنے بیٹھا ہوں۔:)
 
arifkarim

معطل
محترم شاکرالقادری صاحب کو اردو کی سیاست میں حصہ لینا چاہئے۔ ہر شہر میں انکے شیدائی موجود ہیں! :) ماشاءاللہ!
 
تلمیذ

لائبریرین
محترم شاکرالقادری صاحب کو اردو کی سیاست میں حصہ لینا چاہئے۔ ہر شہر میں انکے شیدائی موجود ہیں! :) ماشاءاللہ!
کیوں ایس پاسے لان لگے او اِک مخلص تےسُچے بندے نوں:) ۔ میرا خیال ہےیہ ان کا میدان نہیں ہے، وہ جس کام میں جُٹے ہوئے ہیں اسی میں لگے رہنے دیں۔ سیاست میں حصہ لینے والی روحیں اور ہی ہوتی ہیں۔
شاکرالقادری
 
Top