فلک شیر

محفلین
x4050_29041889.jpg.pagespeed.ic.xH1luTHJEm.jpg
 
طالوت

محفلین
سینکڑوں کہانیاں ہیں ، کرپشن قتل گاہوں کا بنیادی سبب ہے مگر اس ملک میں اس کو اس طرح سے لیا گیا ہے کہ لوگ اب اس سے کراہت بھی محسوس نہیں کرتے۔
 
فلک شیر

محفلین
سینکڑوں کہانیاں ہیں ، کرپشن قتل گاہوں کا بنیادی سبب ہے مگر اس ملک میں اس کو اس طرح سے لیا گیا ہے کہ لوگ اب اس سے کراہت بھی محسوس نہیں کرتے۔
بجا فرمایا آپ نے.........
ہر طرف اندھیر نگری ہے.........اس کالم کو دیکھ کے تو یہی لگتا ہے.......
 
فلک شیر

محفلین
یعنی اگر بددیانتی نہ بھی ہوتو نااہلی تو کہیں نہیں گئی۔
یہی میں سوچ رہا تھا، کہ یہ جو اساطیر ہم نے گھڑ رکھی ہیں..... بہت سے معاملات میں اپنی بے مثل صلاحیتوں کی........ان میں سے بہت سی لگتا ہے nation stateہونے کی وجہ سے ہی ہیں.............اپنی انا کو گنے کا رس پلانے کے لیے........ دکھ ہو رہا ہے
 
حسینی

محفلین
کرپشن طشت از بام کرنے میں رؤف کلاسرا صاحب کا کوئی ثانی نہیں۔۔۔ اللہ ان کو طول عمر عطا کرے۔
یہ اللہ تعالی کا خاص کرم ہے کہ یہ ملک اب تک قائم ہے۔۔۔ ورنہ صدر سے لیکر ایک چوکیدار تک اس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے۔
اور یہ شاید ہمارے اپنے اعمال کی سزا ہو کہ انتہائی برے لوگ ہم پر مسلط ہو کر ہمارے اوپر حکمرانی کرتے ہیں۔
 
کلاسرا صاحب چند ایک باضمیر صحافیوں میں سے ہیں...........
آپ نے درست فرمایا، کہ اللہ تعالیٰ کے خاص کرم سے ہی معاملات چل رہے ہیں ، ورنہ ہم نے اپنی طرف سے کسر نہیں چھوڑی
 
سید ذیشان

محفلین
اس کے علاوہ ایک اور جھنڈا نما سکینر کی بھی کہانی ہے جو قریباً 5-7 سال سے آرمی اور پولیس والوں نے "بم اور بارود" کا پتہ لگانے کے لئے تھامے ہوتے ہیں۔ کیا آرمی اور پولیس میں ایک بھی آدمی اتنا پڑھا لکھا نہیں کہ اسے معلوم ہو یہ ریڈیو انٹینا نما سکینر کسی بھی کام کے نہیں جس پر ہم اپنا وقت اور پیسہ برباد کر رہے ہیں۔
سب سے خراب بات یہ ہے کہ ان کو کارآمد سمجھتے ہوئے لوگوں کی جان جانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ اگر یہ سکینر بتائے کہ گاڑی میں بارود یا بم نہیں ہے تو سپاہی اس گاڑی کی اچھی طرح سے خود چیکنگ نہیں کرتے اور اس کو جانے دیتے ہیں۔

اب تو خیر اس کمپنی کے مالک کے فراڈ کرنے پر برطانیہ میں سزا بھی ہو چکی ہے۔ اب تو لوگوں کی جانوں سے کھیلنا بند کر دو۔

http://www.bbc.co.uk/news/uk-england-23768203
9vjtz9.jpg
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
یہی میں سوچ رہا تھا، کہ یہ جو اساطیر ہم نے گھڑ رکھی ہیں..... بہت سے معاملات میں اپنی بے مثل صلاحیتوں کی........ان میں سے بہت سی لگتا ہے nation stateہونے کی وجہ سے ہی ہیں.............اپنی انا کو گنے کا رس پلانے کے لیے........ دکھ ہو رہا ہے

کسی زمانے میں یہ سب تھا بھی ۔۔۔۔! لیکن اب وہ بات نہیں ہے۔

کسی معاشرے میں جب بگاڑ آتا ہے تو سب چیزیں ساتھ ساتھ متاثر ہوتی ہیں۔ اقدار جب بدل جائیں تو کردار از خود بدل جاتے ہیں۔

انسان فطرتاً منفعت پسند ہوتا ہے۔ جب قابلیت کا سکہ چلتا تھا تو لوگ قابلیت کے پیچھے بھاگتے تھے۔ محنت اور کوشش کرتے تھے۔ لیکن جب سفارش اور رشوت سے "نااہل" "اہلیت" کے منصب پر فائز ہونے لگے تو تعلیم، تربیت اور کردار جیسی چیزیں لوگوں کی ترجیحات سے نکل گئیں اور رفتہ رفتہ نوبت یہاں تک آ گئی۔
 
آخری تدوین:
Top