ایک سوال: بحور و اوزان کے متعلق :

فاخر

محفلین
اہل عروض و اربابِ فن کی خدمت میں .................. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
کل ناگاہ کسی شاعر کے ایک کلام پر نظر پڑی ،غزل رواں تھی اس لیے طبعاً اس کی طرف مائل ہوگیا ۔ اس کی تقطیع کی تو معلوم ہوا کہ یہ غزل ’’متدارک مسدس سالم بحر‘‘ میں ہے ۔علامہ سیمابؔ اکبرآبادی کی کتاب ’’رازِ عروض ‘‘ اور علامہ اخلاقؔ دہلوی کی کتاب ’’فن شاعری‘‘ جیسی عروضی کتاب میرے پیش نظر رہتی ہے ۔میری دانست کے مطابق اس میں کہیں کسی ’’مسدس سالم بحر‘‘ کی مشق و تمرین نہیں ہے۔ اب میرے لیے یہ تجسس پیدا ہوا کہ کیا کسی مثمن سالم بحر کی ’’مسدس سالم بحر‘‘ بھی ہوسکتی ہے ۔ میں نے اس بحر میں ایک شعر کہنے کی کوشش کی ہے ؎
گیت میں آپ کا عکس ہے
ساز اس کو عطا کیجئے !
اہل عروض و فن اس سلسلے میں مدد فرمائیں نوازش ہوگی ۔
 
فاتح

لائبریرین

اور مسدس تو کیا مربع بھی ہو سکتی ہے
 
Top