ایک دن ۔۔۔۔۔ ایک شخصیت

ایلن ٹورنگ

آج کے دن 1912 میں کمپیوٹر اور مجازی ذہانت کے بانی ایلن ٹورنگ کی پیدائش ہوئی ( جوش ملیح آبادی کے مطابق پیدائش ایک غلط لفظ ہے )۔ دوسری جنگِ عظیم میں ایک ایسی مشین ایجاد کی جو دشمنوں کے خفیہ پیغامات کو آسان فہم زبان میں بدلتی تھی۔ جنگ سے پہلے اس نے عالمگیری حسابی مشین بنالی تھی جو بعد میں برقی کمپیوٹر کے لیے پروٹوٹائپ بن گئی۔ اس کے ٹورنگ ٹیسٹ سے کمپیوٹروں کی انسانی سوچ جیسی صلاحیت ہونے کا پتہ لگایا جانا شروع ہوا جس نے مجازی ذہانت کی بنیاد رکھی۔ مجازی ذہانت کے لیے اس نے شطرنجی الگورتھم بھی لکھا۔
 
Top