ایک دن دھرنوں کے ساتھ - باتصویر

پشاورسےکچھ آزادی و انقلابی رشتہ داردوسرےروزعیدملنےآئےتواصل مدعابھی بیان کردیا۔۔۔۔عید توبہانہ تھی اصل مقصدان دھرنوں کی زیارت تھا۔دل جل کرخاک ہواکہ ہم کسی طوراس حق میں نہ تھے،مگرانسان لاکھ سوچےہوتاوہی ہےجومنظور "ناخدا" ہوتا ہے۔اورآج پہلی بارجنیدجمشیدپرایمان لانےکودل کیاکہ جوخواتین کی ڈرائیونگ کےمخالف ہیں۔
خیر'مبارک سفرپرروانہ ہونےکوایک چارگزکی چادراوڑہی اورنظرکاچشمہ فٹ کیااورہم بادل ناخواستہ ڈرائیونگ سیٹ سنبھال چکےتھے۔غصےمیں گاڑی اپنی مرضی کےروٹ پرڈالدی۔سوچا آغازسے"سیر"کروائی جائے۔چک شہزادکی نرسری دکھائی اور بنی گالاکوبھی سلام کروایا۔اور کشمیرچوک سےہوتے، "سرینا"باجی کوسیلوٹ کرواتے، پولی کلینک کےراستےپہنچ گئے ہم دھرنوں کی جائے پیدائش۔گاڑی لاک کی اورمیزبانی کےفرائض یہاں تک کےمصداق اپناکیمرہ نکالااورکیامحفوظ پھرایک ایک انقلابی نقشہ۔۔۔۔۔۔۔
سب سےپہلےیہ کنٹینرزجنہوں نے انقلاب کاراستہ 54دنوں سے روک رکھا ہے۔مگرنہ جانےجب ہم پہنچےتوکسی نےنہ روکا۔
20141008_153616.jpg
انہیں عبورکیاتوایک بچہ "آزادی" 100 سوروپےمیں بیچتاپایا۔یہ ٹوپی پہن کرسب ہرالال ہی سوجھتا ہے۔بعدمیں 70روپےمیں آزادی خریدلی ہم نے بھی۔اگلے قدم کچھ کنکریٹ بلاکس پرگوگوپان مصالحہ کےفن کامظاہرہ "خوشخطی"سےتھا۔

20141008_153852.jpg
اورپھرشروع ہوا صاف وشفاف آزادپاکستان کاراستہ،جہاں اس "پھولوں"کی باڑنےاستقبال کیااورمیرےعزیزمہمانوں نے ناک سکیڑے۔نہایت بےادب واقع ہوئےہیں آج کل کےآزادبچے۔
20141008_154017.jpg
پھرمنڈی بہاؤالدین سےآئی آزادی زمیں بوس ہوچکی تھی۔بچوں کوکہابھی کہ پھونک مارکربسم اللہ پڑھ کراونچی جگہ رکھدو،مگروہ خونخوارنظروں سےگھورنےلگے۔
20141008_154119.jpg
ابھی دو قدم آگےبڑھےتوایک صاحب آزادوں کا پرچم لپیٹےواپسی کےسفرپرگامزن تھے۔نہایت خشوع خصوع سےتصویربنوائی اورایک نعرہءمستانہ ہوامیں بلندکرتےآگےبڑھ گئے۔
20141008_154247.jpg
قدم بڑھاتےگئےکہ منزل دورتھی۔۔راستےکےکچھ "مسائل" نظراندازکرتی ہوں۔کچھ کوّےگزشتہ عیدکی "کلیجی" دعوت اڑاتےدیکھے۔واللہ صفائی کااعلیٰ معیاردیکھ کریقین ہواکہ مستقبل محفوظ ہےاگلی آزادنسلوں کا۔
لیجیےصاحب،میرےآزادمہمان نازک طبع ہیں سویہیں سےواپسی کاعندیہ دیدیا۔مگرمیں نےصاف بتادیاکہ اب میں انقلاب دیکھےبنالوٹنےکی نہیں۔ساتھ ھی آلوچاٹ تیارہورہی تھی۔مکھیوں نےکالی مرچوں کی ساری کمی پوری کررکھی تھی۔
20141008_154711.jpg
پھردیکھاکہ اوپن کچن میں قربانی کاگوشت کچھ تھیلیوں میں زمین پرپڑاتھااورمکھیاں وحشرات بھی اپنارزق تلاش کرچکےتھے۔
20141008_154757.jpg
اوربالآخرپہنچےہم اس صدی کےعظیم کرکٹرکےکنٹینرکےسامنے۔بہت حسرت تھی ان کی ایک جھلک نظرآئے،پشاورکےمہمانوں نےسفارش بھی جتائی۔۔۔۔۔وائےری قسمت بنی گالاکاگھرآبادکرنےجاچکےتھےصاحب۔ہم نےباہرسےچندتصاویرپراکتفاکیا۔
20141008_155153.jpg
چونکہ قربانی عیدسےپہلےنہ ہوسکی تھی سوعیدکےتینوں دن قربانیاں کی گئیں۔ایک جانب ننھاقصاب دو"اساتذہ" کےہمراہ گوشت بنارہاتھا۔کیونکہ چائلڈلیبرتونیاپاکستان میں ختم ہوگی اور وہ ابھی پراناپاکستان کارہائشی تھا۔
20141008_155303.jpg
ساتھ ہی ایک آنٹی انقلاب کو دم لگائےانتظارمیں تھیں۔
20141008_155812.jpg
اورپھروہ گھڑیاں آئیں کہ خیمہ بستی دیکھنےکوملی۔اس بستی کی بہترین اورقابلِ ستائش باتیہ ہےکہ پڑاؤعین پارلیمنٹ کےداخلی دروازےاورکلمہ طیبہ کےسائےمیں ہے۔
20141008_155835.jpg
ہرخیمہ کےباہرکچرےکاڈھیرہےجوصفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالنےکورکھ چھوڑاہے۔
20141008_160245.jpg
بچوں کوبہت چائےپانی کاپوچھامگران کےچہرےپربارہ بجےدیکھ کرمزیدتنگ نہ کرنےکافیصلہ کیا(اگلےدس منٹ کیلیے)۔یہ "عوامی ٹی سٹال"بھی موجود ہےجہاں انقلابی نغمےبھی چلتےہیں۔ ایک چائےکاکپ صرف 10روپےمیں،مگرمہمان ہمارے10روپےمیں کہاں ٹرخنےوالےتھے۔
20141008_160223.jpg
ساتھ ھی ایک میڈیکل کیمپ ہے۔ڈسپنسرنما ہیروقسم کا بندہ بیٹھا ہے،جواپنےموبائل پرہمہ وقت "مصروفِ عمل" ہے۔اسکی تصویربنانامناسب نہ تھا۔ہاں مگربےخبری کافائدہ یہ ہواکہ خیمہ کےپیچھےسےمیڈیکل سٹورکاجائزہ باآسانی لیا۔
20141008_160316.jpg
اسی "پھول بناسپتی" شفاءخانےکےساتھ انقلاب بہہ رہاتھااورکچھ کچراآزادی سےسڑک کےبیچوں بیچ نہایت عقیدت واحترام سےرکھاگیاتھا۔جیسےکہ "باہروالےآقاؤں" کوخاص کارکردگی دکھانامقصودہو۔
تھوڑابائیں جانب مگر"نہایت احتیاط "کےساتھ پارلیمنٹ کےعین سامنےایک حجام موجودہےاورساتھ میں "انقلابی استری" کی سہولت بھی دستیاب ھے۔30روپےفی جوڑا۔کچھ مہنگانہیں یہ سودا۔۔۔۔۔۔۔
20141008_160941.jpg
اگرگھرکی روٹی کا من للچائےتویہ سہولت بھی موجود۔پندرہ روپےمیں سادہ اوربیس کاپراٹھاساتھ میں بیس روپےکا مرغی کاانڈہ۔"ہیں جی" ۔ کاش اس معصوم کوتن ڈھانپنےکولباس بھی مل جائے "امیرِشہرِانقلاب"کی جانب سے۔
20141008_161007.jpg
شکرہےانقلابی سکول وکالج پرنگاہ پڑی۔ کچھ ٹھنڈک ملی آنکھوں کو۔یہاں پرایم-بی-اے کی کلاس بھی ہوتی ہے۔اور یہ جھولےشایدانہی "بچوں" کیلیےآئے ہیں۔
20141008_161838.jpg
اورساتھ ہی لینگوئج کورس کاانتظام بھی ہے۔ہذامدرسۃ۔۔۔۔۔آزادوں کوکافی ضرورت ہےزبان وبیاں کودرست کرنےکی۔عربی ہی سیکھ لیجیےکچھ ورائٹی توآئے۔
20141008_161735.jpg
ایک بات جوہمارامیڈیانہ پہنچاسکاوہ یہ ہےکہ آزادکشمیرکےمریدین کی مدد سےلگائےگئےموبائل کالج میں "این-سی-اے" والےسارےگُن سکھلائےجاتےھیں۔حکیم محمداحمد نےکیا "سمادھی"بنائی ہے عبدالشکورانکل کی۔ایمان تازہ ہوگیا۔اورساتھ ہی محمدطفیل نےان کی "گھگھو گھوڑوں"کی فوج بنائی ہے۔دونوں نےاپنےکانٹیکٹ نمبرزبھی لکھ چھوڑیں ہیں کہ اگرآپ کےدل میں بھی یہ ارمان جاگےتورابطہ کیجیے۔
20141008_161932.jpg
اس سے آگےبڑھےتوآزادوں کاٹولہ اپنےگھرسےقربانی کاگوشت منگواکر"باربی کیوپارٹی" کی تیاری کررہاتھا۔کیاگھریلوساماحول بنارکھاہےآپ نے۔"ایک"کردیامحمودوایازکو۔
لیجیےصاحب ہمارےپختون مہمانوں کی دوسری تلاشِ جاناں ختم ہوئی اورعبدالشکورصاحب کا"درویشانہ کنٹینر"نگاہوں کےسامنےتھا۔ان کی "کُٹیا"کےاوپربیٹھےسیکورٹی گارڈزہاتھوں میں اسلحہ اٹھائےانقلاب کی حفاظت فرمارہےتھے۔
اب واپسی کیلیےپرتولتےہمارےمہمان کھیسانی ہنسی کےساتھ دھیرےدھیرےخود ہی تمسخراڑا رہےتھےاس عظیم الشان تعفن زدہ انقلاب اوربدبودارآزادی کا۔ہم نے خاموشی میں ہی عافیت جانی۔اورجونہی پلٹےتوماتھاٹھنکا کہ ایک خیمہ مکمل طورپرڈھانپاگیاتھا۔پچھلی جانب سےجھانکاتوحیرت نےآن گھیراکہ یہ تو"انفارمیشن سینٹر"تھاجہاں تمام ملکی اخبارات کا ڈھیرتھااور "مصطفوی انقلاب"کیلیےعرق ریزی کی جاتی ہے۔صاحب "نوٹس" لےرہےتھےکہ عبدالشکورصاحب کی شام کی تقریرمیں حوالہ جات درکارتھے۔
20141008_161656.jpg
اس "میڈیاسیل" سےآگےکچھ بچےاپنامعصوم بچپن جھولوں پربیٹھےگزاررہےتھے۔ان کےساتھ جووقت گزارااس کیلیےایک الگ بلاگ لکھناہوگا۔ہاں مگراس ملک کے "بڑے"کب سمجھیں گےکہ بچےسانجھےہوتےہیں۔۔۔۔۔۔کچھ کہنادشوار ہے۔
20141008_162244.jpg
ان جھولوں کی پچھلی جانب صاف ستھراماحول ہمارامنہ چڑھارہاتھا۔صفائی اور حفظانِ صحت کےتمام پڑھےاصول بودےمعلوم ہوئے۔یہاں ایک خاتون نے مجھےپکڑلیاکہ کس کی اجازت سےتصاویراتار رہی ہوں۔نہایت محبت سے جان چھڑوائی۔محترمہ کافرماناتھا "ہمارےقائدنےجوگنداس پارلیمان کےسامنےپھیلایا ہےوہ 100سال تک نہیں سمیٹ سکتےآپ لوگ۔ یہ دن ہمارےقائدکی وجہ سے ہی آیاکہ لوگ ٹرو،مرومنانےاس علاقےمیں آر ہے ہیں"

20141008_160012.jpg

۔۔۔
جاری ہے​
ربط


 
آخری تدوین:
اور پھربالآخردس لاکھ افرادکیلیےچارعدد کنٹینربیت الخلاءبھی دکھائی دیے۔۔۔سچ پوچھیےتوہم نےآدھےگھنٹےسےآتی غلیظ بدبوکی سمت چیک کیاتومعلوم ہواکہ یہ عظیم سہولت وہاں میسرہے۔وہ خاتون اب اپنی ٹیم کےساتھ مجھ پرہلہ بولنےکوتیارتھیں۔


20141008_162800.jpg
20141008_162829.jpg

خیرواپسی پریہ آلوچنےکاٹھیلاانقلاب وآزادی کی "سرحد"پرموجودتھااورلوگ دھڑادھڑاس چاچاکی روزی اس تک پہنچاکراپنےپیٹ کارزق حلق سےاتار رہےتھے۔۔
20141008_163101.jpg

ایک مقام پر کچھ ناہنجاروں نےانقلاب کونہایت سبک رفتاری سےآزادی کیساتھ دیاسلائی دکھادی اور نتیجہ وہی۔۔۔کہ انقلاب کو آگ لگ گئی گھرکےچراغ سے۔
20141008_163212.jpg

اور جب ہم اس صدی کےعظیم کرکٹرکےکنٹینرکےپاس پہنچےتوکرسیاں لگائی جارہی تھیں اورعوام کا ٹھاٹھیں مارتاسمندربھی موجودتھا۔یہ تصاویراتارتےہی ایک "پختون بھائی"آگےبڑھےکہ آپ سےایک سوال پوچھنا ہے۔میں تو تیزتیزآگےبڑھ گئی۔مہمان کہیں ادھراُدھرہوگئےتھےجوشِ آزادی میں۔
20141008_155508.jpg
20141008_163425.jpg

اورلوگوں کاکلیجہ زیادہ گرمادینےکےباعث کچھ مسئلہ نہ ہوجائے،ایسی ہنگامی صورتحال کےپیشِ نظر "انقلابی لیموں پانی" بھی دستیاب تھا۔اگرچہ چاچانےبتایاکہ انکواجازت ہی تب ملی جب یہ "گوگو"کاسٹکربرتن پرلگایا۔نیاپاکستان میں کوئی جبرنہیں ہوگا۔

20141008_163511.jpg

اورایک بھائی صاحب کچھ تبدیلی ٹی شرٹس بھی بیچتےپائےگئے۔نیاپاکستان نے کتنےہی لوگوں کو روزگاربھی فراہم کردیا ہے۔اوریہاں اپنے"گمشدہ"مہمانوں کوتلاش کیا۔

20141008_163532.jpg

اللہ اللہ کرکےآزادکچن سےہوتےہم باہرنکلےتوہمارےنازک طبع مہمانوں کی چیخیں نکل گئیں۔کہ عیدکےتیسرےروزشام کےساڑھےپانچ بجےقربانی ذبح کی جارہی تھی۔پھرنہایت سرعت سےجانورکودرخت کےساتھ لٹکاکرعوام کی طرح کھال اتاری جانےلگی۔
20141008_163820.jpg

اس دروازےپرپہنچتےہی مجھےمحسوس ہواکہ کچھ لوگ مسلسل پیچھاکررہے ہیں۔بچوں کوبہانےسےگاڑی کی چابی دی کہ پہنچومیں بھٹّہ لےکرآرہی ہوں۔وہی صاحب میرےعقب میں پہنچےاورتعارف کروایاکہ PTIکےکنٹرول روم کےانچارج ہیں اوریہ کہ صبح سےمانیٹرکیاجار ہاتھا۔میں نےکہا"توپھر؟" کہنےلگے"میں آپ کوخواتین کےانکلوژرمیں لےجاررہا ہوں وہاں آپ کی جامعہ تلاشی ہوگی اوراپناکیمرہ اورسیل فون پکڑائیں ادھر۔سب ڈیلیٹ ہوگا"
میں نے کہا"اوہ رئیلی اورمیں آپ کےساتھ جارہی ہوں انکلوژرکی جانب؟"
جواب آیا "جاناتوآپ کو ہوگا،کس نےاختیاردیاکہ "مشکوک" جگہوں سےمشکوک تصاویرکھینچیں؟یہ جگہ ہماری ہے"
اللہ اکبر،چورکی داڑھی میں تنکا۔میں نے آواز تھوڑی بلند کی اورکہا "یہ شہرمیراہے۔میں جہاں چاہوں جاؤں۔کہیں نہیں جارہی تلاشی کیلیے۔"
میں نےہینڈبیگ تھامااورتیزقدموں سےوہاں سےنکلنےلگی توان صاحب نےخاتون بلوالی اوررستہ روک کرکھڑےہوگئے۔"آپ ISI کی ایجنٹ ہیں،بلواؤیاراس شکیل کو
یہاں میری برداشت جواب دےگئی۔سائیڈ سے نکلی اورایک ہی بات کی "دوقدم پرسیکیورٹی بیٹھی ہے،تھوڑااونچابولی توآبھی جائیں گےاورتصاویرپرآپ کےتحفظات بھی دورہوجائیں گے"پھر مڑ کرنہیں دیکھا۔دومنٹ بعد اپنی گاڑی کےپاس تھی۔غورکیاتوکچھ سیکیورٹی اہلکاراُن صاحب کوگھیرےکھڑے تھے۔مگراب میرا رکنامناسب نہ تھا۔سیٹ بیلٹ لگائی اوروہاں سے روانہ ہوگئی۔مہمان کچھ شرمندہ تھےمگرمیں نےکوئی بات کرنامناسب نہیں سمجھااوران کادھیان اِدھر اُدھرکی باتوں میں لگادیا۔۔اچھا ڈنرکروایااورواپس پشاورکیلیےروانہ کروادیا۔​
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
کراچی میں خانہ بدوش جو ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ہیں انکی ذندگی اسی طرح گزرتی ہے کبھی ریلوے لائن کے قرب و جوار والا ایریا کبھی کوئی میونیسیپلٹی گراؤنڈ اور انکا حمام کھلے عام میدان ہوتا ہے رات کو لائن لگی ہوتی ہے
اسلام آباد میں یہ جگہہ بھی وہی منظر پیش کررہا ہے
 
قیصرانی بھائی ذرا ربط بتادیں ۔ مجھے تو عبدالقیوم چوہدری سے ملنے کا اشتیاق بڑھ گیا ۔ کہیں یہ زرقا مفتی بہن کی تحریر تو نہیں چرالی ۔ لکھاری مذکر اور تحریر میں مونث کا صیغہ ۔الٰہی یہ کیا ماجرا ہے ۔
:p
پہلے مراسلے کے اختتام پر ربط موجود ہے
 
چوہدری صاحب آپ عورت ہیں یا عورت بن کر لکھا؟ اور دوسری بات مجھے تو ان تصاویر میں بھی بہت کچھ نظر آیا۔ اگر آپ بھی غور کریں تو آپ کو بھی محسوس ہوگا ۔
 

زرقا مفتی

محفلین
بلاگ لکھنے والی خاتون اگر پاکستانی ہیں تو شاید غریب عوام کی حالت سے واقف نہیں۔ صحت اور صفائی کی جو سہولیات اسلام آباد میں میسر ہیں وہ ملک کے ہر شہری کو میسر نہیں۔
1798148_1200030453359937_3683688432071366903_n.png


اسلام آباد میں کوڑا اٹھانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ خاتون کی توجہ صرف خوانچہ فروشوں تک محدود رہی ۔ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ لوگ اپنے گھروں کا آرام چھوڑ کر سڑکوں پر کیوں بیٹھے ہیں۔
کبھی کسی گاؤں کا پھیرا لگا آئیں حقیقت آشکارا ہو جائے گی
 
آپ کا قائد کہاں رہتا ہے؟ غریب عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کسی جھونپڑی میں؟ یا بنی گالہ کے محل میں؟
کوڑا اٹھانا حکومت کی ذمہ داری ہے تو کیا اس کا مطلب ہے کہ سیاسی مقاصد کے صاف ستھری جگہوں پر گند ڈالنے اجازت مل گئی ہے؟
آپ کی انہی حرکتوں کی وجہ سے ریاست پاکستان دنیا میں تماشہ بنی ہوئی ہے اور اہم ممالک کے سربراہوں کے انتہائی اہم غیر ملکی دورے ملتوی ہو رہے ہیں۔
اگر حکومت کو کام کرنے کا موقع ملے گا تو ترقیاتی کام ہونگے اور ملک سے غربت کا خاتمہ ہوگا۔
کاش آپ کا قائد صوبہ خیبر پختون خواہ میں تعمیر و ترقی کی مثالیں قائم کرتا اور مقابلے میں ن لیگ والے بھی اپنے صوبوں اور ملک بھر میں عوام کی بھلائی کی کوششیں کرتے اور یوں صحت مندانہ جمہوری مقابلے کا عوام کو فائدہ ہوتا مگر افسوس ایسا نہیں ہو رہا ۔ آپ کے قائد نے منفی سیاست کی انتہا کردی ہے اور سرعام عوام کو سول نافرمانی کی تحریک کے نام پر قانون کی خلاف ورزی پر اکسایا جا رہا ہے بلکہ گمراہ کیا جا رہا ہے۔
 
آج کیپیٹل ٹاک میں ایک بھارتی شریک پروگرام نے پاکستان کو طعنہ دیا کہ پاکستان ایٹمی طاقت تو ہے مگر دھرنوں کی وجہ سے ریاست پاکستان ڈس فنکشنل ہوچکی ہے اور اسی وجہ چینی صدر کادورہ ملتوی ہوا۔
 
آج کیپیٹل ٹاک میں ایک بھارتی شریک پروگرام نے پاکستان کو طعنہ دیا کہ پاکستان ایٹمی طاقت تو ہے مگر دھرنوں کی وجہ سے ریاست پاکستان ڈس فنکشنل ہوچکی ہے اور اسی وجہ چینی صدر کادورہ ملتوی ہوا۔
یہ ایک باعث شرم بات ہے، لیکن صرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Ryan Khan

محفلین
تحریربہت عمدہ ہے۔۔اورساتھ ساتھ آپکے کریٹکل کیمرے نے جومناظرمحفوظ کئے ہیں۔۔۔اس سے توصاف صاف پتہ چلتاہے۔۔۔۔کہ آپ نے صرف ایسی چیزو ں کی تلاش کی ہے، جو شاید آپکوپہلی مرتبہ نظرآئی ہیں۔۔۔جیسے کہ آپ ملائشیا، سویٹزرلینڈیاسنگاپورمیں رہتے ہو۔۔۔بہرحال ۔۔آپ کے کیمرے نے پوری دنیاکو ۔۔دھرنے کے یہ رخ تودکھائے۔۔۔۔جسکو عکس بندکرنے کےلئے میرے شہروالے آپکے مہمان ٹہرے تھے۔۔۔۔
بہرحال۔۔۔ایک بات یہ کہ آپکی تحریرمیں جگہ جگہ۔۔جوچھوٹی چھوٹی غلطیاں ۔۔۔مجھ جیسے اردوسے ناواقف ۔۔کو نظرآئیں۔۔وہاں۔۔۔اردومحفل کے ۔۔ماہرین ۔۔کے لئے توبہت کچھ نظرآئے گا۔۔۔
جیساکہ ۔۔

وہاں آپ کی جامعہ تلاشی ہوگی اوراپناکیمرہ اورسیل فون پکڑائیں ادھر۔سب ڈیلیٹ ہوگا"
میں نے کہا"اوہ رئیلی اورمیں آپ کےساتھ جارہی ہوں انکلوژرکی جانب؟"

۔
۔بہرحال خوشی کی بات ہے۔۔۔کہ اسلام آبادمیں ۔۔آپ ایک جامعہ "نونیورسٹی " کے مالک یامالکہ بھی ہیں۔۔۔کہیں داخلہ لینے کے لئے آپ سے راہنمائی لیں گے۔
 
Top