ایک دن ایک محفلین کے ساتھ :)

باباجی

محفلین
استادِ محترم فاتح بھائی سے ملنے کا شوق ہے
کہ یہ واقعی میں کبھی اتنے rude ہر کبھی اتنے فرینڈلی ہوجاتے ہیں

اور جناب@قیصرانی بھائی سے ملنے کا شوق ہے
کیونکہ وہ میرے ہم عمر ہیں :p
 

باباجی

محفلین
استادِ محترم فاتح بھائی سے ملنے کا شوق ہے
کہ یہ واقعی میں کبھی اتنے rude ہر کبھی اتنے فرینڈلی ہوجاتے ہیں

اور جناب@قیصرانی بھائی سے ملنے کا شوق ہے
کیونکہ وہ میرے ہم عمر ہیں :p
 

عزیزامین

محفلین
استادِ محترم فاتح بھائی سے ملنے کا شوق ہے
کہ یہ واقعی میں کبھی اتنے rude ہر کبھی اتنے فرینڈلی ہوجاتے ہیں

اور جناب@قیصرانی بھائی سے ملنے کا شوق ہے
کیونکہ وہ میرے ہم عمر ہیں :p
2 بار کیوں لکھ دیا قیصرانی صاحب سے اگلے اتوار ملیے گا آج نایاب جی سے ملتے ہیں؟
 

نایاب

لائبریرین
نا یاب جی آپ اپنی جمعہ کی مصروفیات بتایں؟
صبح اٹھنا ۔ نہانا کپڑے دھونے ۔ نماز کی تیاری ۔ ساتھ ساتھ نیٹ سرفنگ ۔
نماز کے بعد کھانا کھانا ۔ گھروالوں سے میسینجر پر بات کرنی ۔ محفل اردو پر حاضری لگانا ۔
کچھ دیر فیس بک کو پڑھنا ۔ کچھ تصاویر کو ایڈٹ کرنا ۔ دل بہلانا ۔ اور پھر خواب نگر کو نکل جانا ۔۔۔۔۔۔۔



بہت خوب مگر اپنے کو تو یہ اچھا لگتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


دِل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فُرصت کے رات دن
جاڑوں کی نرم دھوپ اور آنگن میں لیٹ کر
آنکھوں پہ کھینچ کر تیرے آنچل کے سائے کو
اوندھے پڑے رہیں، کبھی کروٹ لئے ہوئے
یا گرمیوں کی رات کو پُروائی جب چلے
بستر پہ لیٹے دیر تلک جاگتے رہیں
تاروں کو دیکھتے رہیں چھت پر پڑے ہوئے
برفیلے موسموں کی کسی سرد رات میں
جا کر اسی پہاڑ کے پہلو میں بیٹھ کر
وادی میں گونجتی ہوئی خاموشیاں سنیں
دِل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فُرصت کے رات دن
 

باباجی

محفلین
نایاب
شاہ جی کچھ روحانیت کے حوالے سے بتائیں
کیا پایا ، کیا کھویا ؟؟؟
اور کچھ مجھے بھی سبق عطا فرمائیں اس میں ترقی کا
 

نایاب

لائبریرین
نایاب جی ملاقات میں تصاویر بھی ہونی چاہیں
وہ کیا ہے کہ میری نصف بہتر نے مجھے اپنی تصاویر نشر کرنے سے سختی سے منع کر رکھا ہے ۔
اپنا حسن ہے اتنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لیئے تصاویر کا ذکر نہیں ۔
نایاب جی آپ کو کُکنگ کرنا کیسا لگتا ہے؟
ککن کرنا اچھا تو نہیں لگتا مگر " مجبوری کا نام شکریہ "
سو کر ہی لیتا ہوں کسی ماہر کی طرح ۔۔
کسی خاتون خانہ سے کم نہیں ہوں ککنگ میں ۔
جب پاکستان جاتا ہوں تو گھر والے مجھ سے ہی کھانا پکواتے ہیں ۔
آپ کھائیں گے تو یاد کریں گے
 

عزیزامین

محفلین
وہ کیا ہے کہ میری نصف بہتر نے مجھے اپنی تصاویر نشر کرنے سے سختی سے منع کر رکھا ہے ۔
اپنا حسن ہے اتنا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اس لیئے تصاویر کا ذکر نہیں ۔

ککن کرنا اچھا تو نہیں لگتا مگر " مجبوری کا نام شکریہ "
سو کر ہی لیتا ہوں کسی ماہر کی طرح ۔۔
کسی خاتون خانہ سے کم نہیں ہوں ککنگ میں ۔
جب پاکستان جاتا ہوں تو گھر والے مجھ سے ہی کھانا پکواتے ہیں ۔
آپ کھائیں گے تو یاد کریں گے
کیا کیا خاص بناتے ہیں؟
 

نایاب

لائبریرین
آپ کا فیس بک اکاونٹ بھی ہے مطلب کافی کچھ چھپا رکھا ہے؟
میرے بھائی جانے کہاں کہاں اکاونٹ بنا رکھے ہیں ۔
جب کہیں سے کوئی پیغام ملتا ہے تو پہنچ جاتا ہوں ۔
اردو محفل میں پکی کٹیا بنا رکھی ہے اپنی ۔
نایاب
شاہ جی کچھ روحانیت کے حوالے سے بتائیں
کیا پایا ، کیا کھویا ؟؟؟
اور کچھ مجھے بھی سبق عطا فرمائیں اس میں ترقی کا

محترم بابا جی آپ جیسی صاحب علم ہستیوں کی جوتیاں سیدھی کرنا سیکھا ہے سلوک کی راہ پر چلتے
کیا کھونا کیا پانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زندگی انگور کا دانہ
جتنا کھویا اس سے کہیں زیادہ پایا ۔
جتنا پایا اس سے کہیں زیادہ کھویا ۔
مٹا دے اپنی ہستی کو گر مرتبہ چاہیئے
دانہ خاک میں مل کر گل و گلزار ہوتا ہے ۔
مکتب عشق کے سبق بہت اکتانے بہت رولانے والے
اور مستزاد کہ
جس نے سبق یاد کیا اسے چھٹی بھی نہ ملی کبھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
کیا کیا خاص بناتے ہیں؟
جو آپ کہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ نہاری ، پائے ۔ حلیم ۔۔۔۔ شب دیگ ۔ گاجر کا حلوہ ۔۔ انڈے کا آملیٹ ۔ سوجی کا حلوہ ، شکرقندی کا حلوہ ۔ بینگن کا بھرتہ
تصویر میں چہرہ چھپا سکتے ہیں؟
کیوں طالبان کی صف میں جگہ دلوانے پہ تلے ہیں محترم بھائی
 

نایاب

لائبریرین
زاتی پیغام میں فیس بک کا لنک دیں
فیس بک آئی ڈی میں اب فرینڈز ایڈ نہیں ہوتے ۔ بہت ساری ریکوئسٹ پینڈنگ ہیں ۔
آپ کو آئی ڈی دی تو آپ بھی فرینڈ ریکوئسٹ بھیج کر لائن میں لگے رہیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا فائدہ ؟
اردو محفل زندہ باد
آملیٹ، شکر قندی کا حلوہ

ان شاءاللہ جب بھی ملاقات ہوگی کھلا دوں گا ۔
 
Top