ایک جملہ کے لطائف

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک سیدھے سادے بندے کو کسی نے دعوت پر بلایا۔ جب وہ اس کے گھر گیا تو وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔گھر پر تالا لگا ہوا تھا۔ اسے غصہ آیا تو اس نے دروازے پر لکھ کر لٹکا دیا۔
میں آیا ہی نہیں تھا ۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی تو لڑانے کی باتیں کررہی تھیں...
یہ ایک دم سے کایا پلٹ کیسی؟؟؟
یہ بھی تو کہا تھا نا کہ سارے امکانات پر نظر رکھنی چاہئیے۔
بیویوں کو لڑانے کی بات تو نہ کی ہم نے۔ ہمارا سوال تو یہ ہے کہ
کیا ایک بندے کی دو یا تین بیویوں کا اپنے شوہر کے خلاف متحد ہونے کا امکان ہے یا نہیں؟
 

سید عمران

محفلین
یہ بھی تو کہا تھا نا کہ سارے امکانات پر نظر رکھنی چاہئیے۔
بیویوں کو لڑانے کی بات تو نہ کی ہم نے۔ ہمارا سوال تو یہ ہے کہ
کیا ایک بندے کی دو یا تین بیویوں کا اپنے شوہر کے خلاف متحد ہونے کا امکان ہے یا نہیں؟
شوہر کے خلاف متحد ہوکرلڑیں گی نہیں تو کیا حلیم بنائیں گی؟؟؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بیٹا۔۔۔ ابو آپ کے تمام بال سفید ہو رہے ہیں۔
باپ کہتا ہے کہ جب تم ایک شرارت کرتے ہو تو میرا ایک بال سفید ہو جاتا ہے۔
بیٹا کہنے لگا اچھا اب میں سمجھا کہ دادا ابو کے تمام بال کیوں سفید تھے۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک عورت انسپکٹر سے کہتی ہے کہ میرا شوہر ایک ہفتہ پہلے آلو لینے گیا تھا، اب تک نہیں آیا۔
انسپکٹر بولا۔۔۔ تو بہن کچھ اور پکا لو۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ریس دیکھتے ہوئے پٹھان نے اپنے ساتھ بیٹھے آدمی سے پوچھا کہ انعام کس کو ملے گا۔ اس نے کہا کہ سب سے آگے والے کو۔
بولا ۔۔ تو یہ پیچھے والے کیوں دوڑ رہے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سردار اپنے بیٹے سے۔۔۔ تمہارے رزلٹ کا کیا بنا؟
بیٹا جو کہ فیل ہو چکا تھا، کہنے لگا کہ مس کہتی ہیں کہ تمہیں اس کلاس میں ایک سال اور لگانا پڑے گا۔
باپ کہنے لگا۔۔۔ سال چاہے دو تین لگا لو مگر فیل نہ ہونا۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
دوسری تیسری چوتھی شادی کی بات ہو رہی ہے تو اس سے ہمارے ذہن میں ایک سوال آیاہے
یوں تو سوتنوں کا ایک دوسرے کوبرداشت کرنا ایک مشکل کام ہوتا ہوگا۔ لیکن کیا اس بات کا بھی چانس ہے کہ دو سوتنیں اپنے شوہر کے خلاف متحد ہو جائیں؟
میں نے اپنی زندگی میں اب تک سوتنوں کے چار جوڑوں کو باہم شیر و شکر دیکھا ہے۔ کبھی جھگڑا نہیں۔ بچے بھی سانجھے۔
 
اس کا ایک سنجیدہ حل یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایسی فسادن عورتوں سے شادی کی جائے جن کا کسی سے اتحاد نہ ہوسکے!!!
آپ نے فسادن کو صرف سوتن تک محدود کرلیا ہے۔ جبکہ فسادن کا دائرہ کار اور دائرہ اختیا ر اتنا محدود نہیں ہوتا۔
 
Top