ایک جملہ کے لطائف

نوشاب

محفلین
شادی کی تقریبات مین خواتین کا چہرہ اس کے اصل وزن سے 200 یا 300 گرام زیادہ وزنی ہوتا ہے ۔۔
عبد القیوم بھائی میں نے پہلی بار سنا تھا پھر میں نے "متیرے " سرچ کیا تو مجھے یہ لنک نظر آیا جس سے مجھے پتا چلا ، اور خربوزے کو بھی "پتیاں " کہتے ہیں ۔ یہ بھی پہلی دفعہ سنا ۔
خربوزے کو "پپیتا" بھی تو کہتے ہیں۔لیکن اس کا ذائقہ کچھ۔۔۔
 
عباس اعوان

محفلین
بہتر ہے کہ ہم یہاں سے سفید ہدوانے لے کر کھا لیں، کہ سکرین (شکرین)کے ٹیکے لگا کر سرخ بنانے کا جھنجھٹ ہی نہیں رہتا۔
اگر بالفرض ہدوانہ فروش، بے ایمانی پر اتر بھی آئے تو اس ہدوانے کو مزید سفید کرنے کے لیے دودھ کے انجکشن لگائے گا۔ ہمیں تو یہ ہر دو صورت قبول ہے۔
 
فرقان احمد

آپ کا اوتار آپ کی ہدوانے سے گہری 'وابستگی' پر شاہد ہے! ہدوانے سے ایسی والہانہ محبت کی کوئی تو وجہ رہی ہو گی! سلامت رہیں!
 
یاز

محفلین
ہمارے معاشرے میں شادی سے پہلے لڑکے لڑکی سے رضامندی ضرور پوچھی جاتی ہے۔ اگر وہ ہاں کر دیں تو شادی کر دی جاتی ہے، اور اگر ناں کریں تو بھی شادی کر دی جاتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
ہمارے معاشرے میں شادی سے پہلے لڑکے لڑکی سے رضامندی ضرور پوچھی جاتی ہے۔ اگر وہ ہاں کر دیں تو شادی کر دی جاتی ہے، اور اگر ناں کریں تو بھی شادی کر دی جاتی ہے۔
ہمارے معاشرے میں شادی سے پہلے لڑکے لڑکی سے رضامندی نہیں پوچھی جاتی، بلکہ ان کے بچوں سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ مستقبل میں بہن بھائی بننا پسند کریں گے ؟ اگر وہ ہاں کر دیں تو ماں باپ کی شادی ہو جاتی ہے، اور اگر ناں کریں تو بھی شادی ہو کر رہتی ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہمارے معاشرے میں شادی سے پہلے لڑکے لڑکی سے رضامندی ضرور پوچھی جاتی ہے۔ اگر وہ ہاں کر دیں تو شادی کر دی جاتی ہے، اور اگر ناں کریں تو بھی شادی کر دی جاتی ہے۔
عام طور پر ایسے مواقع پر خاندان کے ایک آدھ بڑے کو احتیاطاََ دل کا مسئلہ بھی درپیش ہو جاتا ہے ۔۔۔ اب تابعداری اور فرمانبرداری کی سرحد کون عبور کرے؟ اور بڑوں کی بات نہ مان کر ثواب سے کون محروم رہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
عام طور پر ایسے مواقع پر خاندان کے ایک آدھ بڑے کو احتیاطاََ دل کا مسئلہ بھی درپیش ہو جاتا ہے ۔۔۔ اب تابعداری اور فرمانبرداری کی سرحد کون عبور کرے؟ اور بڑوں کی بات نہ مان کر ثواب سے کون محروم رہے؟
جی، آخرت کا ثواب لے لو اور دنیا کا عذاب لے لو :)
 
کئی تو شادی شدہ بھی عاشق ہوتے ہیں :D کیوں عبدالقیوم چوہدری صاحب ٹھیک کہا نا میں نے

میں نے بس بات کی تصدیق کے لیے چوہدری صاحب سے کہا ہے باقی حضرت سے گزارش ہے کہ وہ غلط ضرب تقسیم مت لگائیں
لیکن یاد ان کو پھر بھی پکوڑے ہی آتے ہیں. بیگم سے فرمائش کے چند ایک مواقع ہوتے ہیں. وہ کون مس کرتا ہے.
 
فرقان احمد

محفلین
ہم چند دوست فوڈ سٹریٹ گئے۔ جو ہم سے ذرا سینئر اور شادی شدہ تھے، کافی گہری سوچ میں دکھائی دیے۔ پوچھا تو کہنے لگے، "یار رات کا ایک بج گیا ہے، تم لوگ تو گھر جاؤ، تمہیں کیا اخیر آئی ہوئی ہے، جا کر لمبی تان کے سو جاؤ، چلو میرا تو مسئلہ ہے نا، میں شادی شدہ ہوں۔"
 
Top