ایکسپلورر میں اردو

adil

محفلین
سلام ۔۔۔ مجھے یہ فورم حاصل کرکے بہت خوشی ہوئی :D میرا مسلہ یہ ہے :cry: کہ میں ایکسپولر میں اردو نہیں لکھ سکتا جب بھی کہیں ایکسپلولر میں لکھتا ہوں تو ڈبے نظر آتے ہیں تا عجیت عجیب کریکترز نظر آتے ہیں حالانکہ میرے پاس تما اردو فونتس ہیں اور میں آفس وغیرہ یا ونڈز میں باقی جگہ اردو ٹھیک لکھ سکتا ہوں براے مہربانی مسلے کا حل فرمائے میں انتظار کروں گا۔۔۔۔ :oops:
عادل(ویسے یہ فورم کمال ہے) :lol:
 
نبیل

تکنیکی معاون
کمال ہے!

عادل، اگر آپ ایکسپلولر کی جگہ ایکسپلورر استعمال کر لیں تو شاید ٹائپنگ صحیح کام کرے۔ :D ویسے ہم سب لوگ انٹرنیٹ ایکسپلورر ہی استعمال کر رہے ہیں اور ٹائپنگ صحیح کام کر رہی ہے۔ چلیں ذہن لڑاتے ہیں شاید کوئی حل پتا چل جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عادل، بائے دا وے آپ نے اپنے براوزر کی سیکیورٹی سیٹنگز چیک کی ہیں؟ ذرا دیکھیں کہ کہیں آپ نے جاوا سکرپٹ کو disable تو نہیں کیا ہوا!
 
adil

محفلین
جاوا

سلام۔۔۔معاف کیجئے میں ذرا جلدی جواب نہیں دے سکا۔۔۔۔ میں اس چوپال میں تو صحیح لکھ سکتا ہوں لیکن کہیں اور یعنی کسی اور سائٹ پر ٹیکسٹ بکس میں نہیں لکھ سکتا اور جاوا سکرپٹ کہاں سے انیبل کرتے ہیں۔۔۔۔ :roll:
 
نبیل

تکنیکی معاون
عادل: مجھے آپ کا سوال صحیح سمجھ نہیں آیا۔ آپ اس فورم میں اردو لکھ سکتے ہیں کیونکہ ہم اس میں اردو ویب پیڈ استعمال کر رہے ہیں۔ دوسری فورمز میں آپ عام انگریزی لکھ سکیں گے۔ اگر آپ کامیابی سے اردو لکھ پا رہے ہیں تو آپ کے براؤزر میں جاوا سکرپٹ انیبلڈ ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
اکثر نواموز لوگوں کو پی۔ڈی۔ایف کی شُدبُد نہیں ہوتی۔ یا میری طرح سُست الوجود ہوتے ہیں، کہاں ایکرو لادنے کی زحمت کریں گے، یا سست رفتار انٹرنیٹ لادنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس لیے بہتر ہو گا کہ قاعدے ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل۔ میں بھی فراہم کیے جائیں۔
 
اپ ڈیٹ

ان کو ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

http://www.boriat.com/hlp

ایڈوبے پی ڈی ایف کا بہت اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ بات یقینی ہوتی ہے فائل ہر جگہ ایک سے انداز سے ہی کھلے گی۔ اب نہیں پتہ یوزرز کو فونٹ کا مسئلہ درپیش نہ ہونے لگے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
ایکسپلولر میں اردو

adil نے کہا:
سلام ۔۔۔ مجھے یہ فورم حاصل کرکے بہت خوشی ہوئی :D میرا مسلہ یہ ہے :cry: کہ میں ایکسپولر میں اردو نہیں لکھ سکتا جب بھی کہیں ایکسپلولر میں لکھتا ہوں تو ڈبے نظر آتے ہیں تا عجیت عجیب کریکترز نظر آتے ہیں حالانکہ میرے پاس تما اردو فونتس ہیں اور میں آفس وغیرہ یا ونڈز میں باقی جگہ اردو ٹھیک لکھ سکتا ہوں براے مہربانی مسلے کا حل فرمائے میں انتظار کروں گا۔۔۔۔ :oops:
عادل(ویسے یہ فورم کمال ہے) :lol:

السلام علیکم

آپ نے تحریر فرمایا ہے کہ آپ کے پاس تمام اردو فونٹز موجود ہیں۔

مگر ہو سکتا ہے کہ آپ کا انٹر نیٹ ایکسپلورر Times New Roman استعمال کر رہا ہو۔ اور یہ فونٹ عموماً اردو کو مکمل سپورٹ نہیں کرتا اور ڈبے ڈبے نظر آتے ہیں (اگرچہ کہ اس کا سب سے تازہ ورژن اردو کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتا ہے۔ مگر یہ سب سے تازہ ورژن صرف سروس پیک 2 کے ساتھ میسر ہے)۔

اگر آپ نے سروس پیک 2 انسٹال نہیں کیا ہوا تو مطلع فرمائیے، تا کہ آپ کی مشکل کا کوئی دوسرا حل نکالا جائے۔ (مثلاً یوسر ڈیفائنڈ فونٹ کا استعمال)

والسلام۔
 
ابو کاشان

دوسرا حل بھی نکال ہی دیجیئے۔
بہت سے لوگوں کو تو یہ پتہ ہی نہیں کہ کمپیوٹر پر اردو بھی لکھی جاتی ہے۔ ابھی ایک دوست سے م س ن پر بات ہو رہی تھی۔ انھیں حیرت ہوئی کہ میں اردو میں کیسے لکھ رہا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
دوسرا حل بھی نکال ہی دیجیئے۔
بہت سے لوگوں کو تو یہ پتہ ہی نہیں کہ کمپیوٹر پر اردو بھی لکھی جاتی ہے۔ ابھی ایک دوست سے م س ن پر بات ہو رہی تھی۔ انھیں حیرت ہوئی کہ میں اردو میں کیسے لکھ رہا ہوں۔

کاشان، آپ کی بات بالکل درست ہے۔ نیٹ پر علوی نستعلیق دیکھ کر امید ہے سب کو یقین آجائے گا!
 
اس کےتحت منتخب کرنے پر بھی کچھ نہیں ہو رہا۔ میں بی بی سی اور روزنامہ جنگ کی یونی کوڈ ویب سائٹ کو نستعلیق میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ براہ مہربانی رہنمائی کریں۔
 
Top