ایکسپرٹ کو تنگ کرنا میرا فرض ہے

میرے خیال سے ایکس پی میں کچھ لوگوں کو مسائل درپیش رہتے ہیں بدیں وجہ وہ اٹھانوے کو ہر بہتر سمجھتے ہیں میں اوپر کی گئی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ایکس پی استعمال کی جائے اس میں کافی سہولتیں ہیں اور این ٹی سپورٹ بھی ہے دیگر یہ کہ انٹر فیس موجود ہیں جو کہ ایکس پی میں اردو زبان کو سپورٹ کرتے ہیں میرے خیال کے مطابق ایکس پی ہر حوالے سے بہترین ہے چاہے وہ دفتری حوالے سے ہوں یا گھریلو حوالے سے ہوں :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
ونڈوز ایکس پی میں ونڈوز کی لے آؤٹ‌کو ونڈوز کلاسیک کر دیں اور فولڈر مینیو میں جا کر کامن ٹاسکس کی سائیڈ بار ختم کر دیں اور سٹارٹ مینیو بھی کلاسیک پر لے جائیں۔ میرا دعویٰ ہے کہ عام یوزر کو ایکس پی اور 98 کا فرق شاید ہی پتہ چلے :D
 
قیصرانی بھائی بیس تو کبھی بئی بدل سکتی یہ تو آپ نے درست کہا ہے کہ لے آئوٹ چینج کر دیں تو اٹھانوے ہی لگے ہی ساری ونڈوز جو مائکرو سافٹ نے بنائی ہیں ان کی ڈیفالٹ لے آئوٹ ایک سی ہی ہے جو پہلی ونڈو میں تھی ہاں سہولیات کے اعتبار سے تو ہر ورین میں کچھ نہ کچھ بلکہ بہت کچھ نیا ہوتا ہے ۔ 8)
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک عام یوزر کو یہ سب کچھ کرنے کے بعد بہت کم فرق محسوس ہوتا ہے۔ اس سے وہ نئی ونڈوز کو ٹرائی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہاں میں نے بہت سے دوستوں کے والدین کو ایکس پی کا مشورہ دیا۔ سب نے کانوں‌پر ہاتھ دھرے کہ نئی ونڈو سیکھنا بہت مشکل ہے۔ میں نے یہی لے آؤٹ تبدیل کرکے ایک بار انہیں دکھایا تو فوراً سے بھی پیشتر استعمال کرنے کو راضی ہو گئے :p
 
الف عین

لائبریرین
زکریا نے کہا:
حنا فیصل نے کہا:
یہ اردو پوائنٹ والی بات کچھ کلیر فرما دیں اور مجھے بتائیں کہ چلو! ایکپلور پر ہی سہی میں کیسے اس کو نافظ العمل کر سکتی ہوں اپنی ننھی منی ویب سائٹ پر ؟؟؟؟؟؟؟؟

پہلی بات تو یہ کہ اردو پوائنٹ والے اردوپوائنٹ فانٹ استعمال کر رہے ہیں جو آپ ڈاؤنلوڈ نہیں کر سکتیں۔

font embedding پر معلومات یہ رہیں۔

اب ایک اور سوال یہ ہے کہ میں نے ڈومین تو رجسٹر کروا لی ہے اور ہوسٹنگ میرے پاس نہیں ہے آپ کے خیال میں بہتر ہوسٹنگ کونسی ہے جو سستی اور معیاری بھی ہو ۔ اور پاکستان میں میسر بھی ہو۔ یعنی کریڈٹ کارڈ کے استعمال کے بغیر ۔ چلیں یہ تو اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے اگر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی ہو تو کونسی ہو گی۔ آپ کا یہ مشورہ مجھے بہت مدد دے گا ۔

ہممم پاکستان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ مگر سستی ہوسٹنگ godaddy.com اور dreamhost.com سے مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے ہوسٹ ہیں۔ میں ڈریم‌ہوسٹ استعمال کرتا ہوں۔ اگر آپ وہاں ہوسٹ کرنا چاہیں تو پہلے مجھے ضرور بتائیں کہ ان کا affiliate پروگرام ہے جس کے ذریعہ میں آپ کو (اور خود کو) کچھ ڈسکاؤنٹ دلا سکتا ہوں۔
یہ تانا بانا آج دیکھا تو اتردو پوائنٹ کے بارے میں معلوم ہوا۔ یہ تو میں نے دیکھا تھا کہ یہ بھی اب یونی کوڈ استعمال کرنے لگے ہیں، لیکن میں کیوں کہ انٹر نیٹ اکسپلورراستعمال نہیں کرتا اس لیے مجھے اس کا علم نہیں ہوا۔ اب دیکھا آئ ای میں تو معلوم ہوا کہ یہ بھی جوہر نستعلیق کی طرح فانٹ امبیڈ کر رہے ہیں اردو سیک والوں کی طرح۔ کاش یہ لوگ محض ای او ٹی کے بدلے فانٹ مہیا بھی کراتے تو ہمارے نستعلیق فانٹس کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا۔
 
حنا فیصل

محفلین
اسلام و علیکم
سر کیا مجھے آپ بتا سکتے ہیں کہ
سب لوگ یہ کی بورڈ کس سوفٹ ویئر میں تیار کرتے ہیں
جیسے شاکر جی نے تیار کیئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شکریہ
 
حنا فیصل

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ایک عام یوزر کو یہ سب کچھ کرنے کے بعد بہت کم فرق محسوس ہوتا ہے۔ اس سے وہ نئی ونڈوز کو ٹرائی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہاں میں نے بہت سے دوستوں کے والدین کو ایکس پی کا مشورہ دیا۔ سب نے کانوں‌پر ہاتھ دھرے کہ نئی ونڈو سیکھنا بہت مشکل ہے۔ میں نے یہی لے آؤٹ تبدیل کرکے ایک بار انہیں دکھایا تو فوراً سے بھی پیشتر استعمال کرنے کو راضی ہو گئے :p

میرا مسئلہ جوں کا توں ہے

خیر کوئی بات نہیں یہ میرا سر درد نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے اپ سب اتنے قابل کیسے ہو گئے کچھ ہمیں بھی بتائیں
کونسا آٹا کھاتے ہیں آپ
 
حنا فیصل

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
زکریا نے کہا:
حنا فیصل نے کہا:
یہ اردو پوائنٹ والی بات کچھ کلیر فرما دیں اور مجھے بتائیں کہ چلو! ایکپلور پر ہی سہی میں کیسے اس کو نافظ العمل کر سکتی ہوں اپنی ننھی منی ویب سائٹ پر ؟؟؟؟؟؟؟؟

پہلی بات تو یہ کہ اردو پوائنٹ والے اردوپوائنٹ فانٹ استعمال کر رہے ہیں جو آپ ڈاؤنلوڈ نہیں کر سکتیں۔

font embedding پر معلومات یہ رہیں۔

اب ایک اور سوال یہ ہے کہ میں نے ڈومین تو رجسٹر کروا لی ہے اور ہوسٹنگ میرے پاس نہیں ہے آپ کے خیال میں بہتر ہوسٹنگ کونسی ہے جو سستی اور معیاری بھی ہو ۔ اور پاکستان میں میسر بھی ہو۔ یعنی کریڈٹ کارڈ کے استعمال کے بغیر ۔ چلیں یہ تو اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے اگر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بھی ہو تو کونسی ہو گی۔ آپ کا یہ مشورہ مجھے بہت مدد دے گا ۔

ہممم پاکستان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ مگر سستی ہوسٹنگ godaddy.com اور dreamhost.com سے مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے ہوسٹ ہیں۔ میں ڈریم‌ہوسٹ استعمال کرتا ہوں۔ اگر آپ وہاں ہوسٹ کرنا چاہیں تو پہلے مجھے ضرور بتائیں کہ ان کا affiliate پروگرام ہے جس کے ذریعہ میں آپ کو (اور خود کو) کچھ ڈسکاؤنٹ دلا سکتا ہوں۔
یہ تانا بانا آج دیکھا تو اتردو پوائنٹ کے بارے میں معلوم ہوا۔ یہ تو میں نے دیکھا تھا کہ یہ بھی اب یونی کوڈ استعمال کرنے لگے ہیں، لیکن میں کیوں کہ انٹر نیٹ اکسپلورراستعمال نہیں کرتا اس لیے مجھے اس کا علم نہیں ہوا۔ اب دیکھا آئ ای میں تو معلوم ہوا کہ یہ بھی جوہر نستعلیق کی طرح فانٹ امبیڈ کر رہے ہیں اردو سیک والوں کی طرح۔ کاش یہ لوگ محض ای او ٹی کے بدلے فانٹ مہیا بھی کراتے تو ہمارے نستعلیق فانٹس کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا۔

آپ جیسے ماہر انسان کی باتیں ہمارے ناقص ذہن میںکہاں آئیں گی بہرحال آپ کے سر میں درد کرنے سے تو میں بھی باز نہیں آنا
سیکھ کر ہی رہوں گی آپ سب سے ۔۔۔۔۔۔۔
 
حنا فیصل

محفلین
اسلام و علیکم

بہت بہت بہت شکریہ فیضان جی
آپ نے ہماری ہیلپ کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اچھا مجھے یہ بتائیں کہ جیسے امانت بھائی نے یونیکوڈ والا
پروگرام بنایا ہے ۔۔۔۔۔۔یہ کیسے بنایا ہے
مطلب اس کے لئے کونسی زبان استعمال یا سیکھنی پڑتی ہے
اور یہ کس پروگرام میں بنایا جا سکتا ہے

امید ہے ہماری ہیلپ کر کے دعائیں وصول کریں گے
 
آپ کی بہت بہت نوازش ایسی کوئی بات نہیں ہمارا فرض ہے محفل پر کیے جانے والے سوالات کا جواب دینا ویسے میں اس کے بارے میں کچھ کہ نہیں سکتا میں ایک چھوٹا موٹا سے ڈیولپر ہوں اور میں نے وی بی کی ہے اسی میں سافٹ ویئر بنا لیتا ہوں کچھ مسائل ہیں جن کے حوالے سے میں نے محفل پر سوالات بھی پوسٹ کر رکھے ہیں دیکھیں کب حل ہو جائیں باقی خدا سے دعا ہے کہ میرے اور آپ سب کے علم میں اضافہ کرے آمین دعا کیا کریں
 
علمدار

محفلین
شام میں امانت بھائی سے مل کر آپ کو تفصیلات فراہم کرنے کی کوشش کروں گا- آپ چاہیں تو کمپیوٹنگ کے فورم پر آ کر براہ راست بھی ان سے سوالات کر سکتی ہیں انشا اللہ آپ کا مسئلہ باآسانی حل کردیں گے اور ٹولز وغیرہ بھی فراہم کر دیں گے-
 
حنا فیصل

محفلین
علمدار نے کہا:

اچھا واہ آپ تو بڑے خوش نصیب ہیں ان کے ساتھ رہتے ہیں
کیا بات ہے

جی انتظار رہے گا
ٹک ٹک ٹک ٹک
 
حنا فیصل

محفلین
فیضان الحسن نے کہا:
آپ کی بہت بہت نوازش ایسی کوئی بات نہیں ہمارا فرض ہے محفل پر کیے جانے والے سوالات کا جواب دینا ویسے میں اس کے بارے میں کچھ کہ نہیں سکتا میں ایک چھوٹا موٹا سے ڈیولپر ہوں اور میں نے وی بی کی ہے اسی میں سافٹ ویئر بنا لیتا ہوں کچھ مسائل ہیں جن کے حوالے سے میں نے محفل پر سوالات بھی پوسٹ کر رکھے ہیں دیکھیں کب حل ہو جائیں باقی خدا سے دعا ہے کہ میرے اور آپ سب کے علم میں اضافہ کرے آمین دعا کیا کریں

شکریہ فیضان
آپ کی ہمارے لئے اتنی کاوش بھی نہیں سنبھالی جاتی
 
حنا جی جہاں تک میرے علم میں ہے اس فورم کا مقصد اور ہمارے یہاں مل بیٹھنے کا مقصد سیکھنا سیکھانا ہے اور آپ نے اس کام کو بخوبی انجام دینے کی کوشش کی ہے
 
الف عین

لائبریرین
حنا، ونڈوز کے کی بورڈس مائکرو سافٹ کے ہی ایک ٹول کی بورڈ لے آؤٹ کرئیٹر سے بنائے جاتے ہیں۔ اس پروگرام کو MSKLC کہتے ہیں۔ مائکروسافٹ کے ڈاؤن لوڈ سینٹر میں‌تلاش کر لو تو مل جائے گا اس کا 1.4 ورژن جس سے بنائے گئے کی بورڈس ونڈوز وسٹا میں بھی کام کرتے ہیں۔ فیضان کا لنک اسی کیبورڈ کو اپنی پسند کے مطابق تبدیل کرنے کا ہے۔ اس سے خود کی بورڈ نہیں بنتا۔ اور اس میں حروف سیٹ کرنے کے لیے یونی کوڈ قدریں معلوم ہونی چاہئیں ہر حرف اور کیریکٹر کی، اس مصرف کے لیے میں زیادہ تر یہ پروگرام استعمال کرتا ہوں:
http://www.unipad.org/
 
جی بہت بہت شکریہ
میں نے آپ کے دونوں ارسال کرد سوفٹ ویئر انسٹال کر لئے ہین
اب مجھے اس میں مغز کھپانے دیں
پھر آ کر اپ کا مغز کھپاتی ہوں
 
الف عین

لائبریرین
یونی پیڈ کا کیریکٹر میپ ضرور دیکھو، اس میں عربی کا سیٹ جہاں ہے، اس میں ہر حرف کی قدریں معلوم ہو جاتی ہیں۔ یہ خیال رہے کہ اردو کی ی، کاف اور چھوٹی ہ مختلف ہیں۔ یوں بھی کر سکتی ہو کہ اردو صوتی یا اردو دوست کی بورڈ انسٹال کر لو، اور کے ایل سی میں موجود کی بورڈ لے آؤٹ کھولو کو منتخب کر کے یہ کی بورڈ کھول کے دیکھو کہ کس حرف کی کیا کیا قدریں استعمال کی گیئ ہیں۔
جہاں سوال اٹھتا ہے تو میں مدد کے لیے وقت ضرور خراب کر دیتا ہوں۔ حنا، ادھر تو واقعی صرف تمھارے لیے لمبی لمبی پوسٹس ٹائپ کرنی پڑ رہی ہیں۔ اب مزید تمھارے کھانے کے بعد مغز بچا تو ہی لکھ سکوں گا۔۔۔۔اپنی پسند کا ’مسکھڑا‘ لگا لو یہاں۔ (یہ سمائیلی کا ترجمہ ہے)۔
 
Top