ایکسل میں‌ایک فارمولے کی ضرورت ہے

محمداحمد

لائبریرین
ہم نے اتنی محنت کرکے پوسٹ کی اور آپ نے پہلے ہی سے کرلیا ہے یہ تو اچھی بات نہ ہوئی ۔ لائیے ہماری محنت کا عوضانہ ۔۔:applause:

بھائی آپ نے بہت محنت کی اور اس پروسس کو آسان بنا دیا۔

آپ کی محنت کسی اور کے کام آ جائے گی انشاءاللہ
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن کیا یہ rupees کے لیے ہی ہے یا ڈالر یا دوسری کسی بھی کرنسی میں کر سکتے ہیں؟

میرے پاس تو صرف rupees میں ہی کام کر رہا ہے۔
 

arifkarim

معطل
لیکن کیسے اپڈیٹ کریں؟

اب پتا نہیں آپکے پاس کونسا آفس ورژن ہے۔ البتہ ایکسل 2007 میں اس طرح کی کونسل میں ماکروز میں تبدیلی کی جا سکتی ہے؛
xl_project.jpg
 

جیہ

لائبریرین
جیہ بہن اور مغل بھائی،

اپنے اپنے ای میلز چیک کر لیجے۔

بہت شکریہ محمد احمد

ویسے سوچ رہی ہوں کہ گھر میں تو یہ فارمولا میرے کام کا نہیں تو کیوں نا کہیں جاب کر لوں تاکہ وہاں اس فارمولے سے کام لے سکوں:grin:

اور ہاں کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ ایکسل سٹارٹ کرنے پر یہ ایڈ ان خود بخود لوڈ ہو سکے
 

رضا

معطل
سلام۔
شکریہ تمام احباب کا جنہوں نے ربط فراہم کئے۔۔
مگر مجھے اردو میں الفاظ درکار ہیں۔
جیسے 2،26،126
مبلغ دو لاکھ چھبیس ہزار ایک سو چھبیس روپے صرف۔
یہ تو انگلش میں دیتا ہے۔وہ بھی ملین ،ٹریلین وغیرہ میں ۔۔۔۔
میں نے وی بی کے موڈول کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تو اردو کو سیو نہیں کیا۔۔۔ڈبے سے بن گئے۔۔۔پہلے یہ فارمولا صحیح کام کررہا تھا۔۔اب دوبارہ لوڈ کرنے پر بھی صحیح کام نہیں کررہا۔۔۔
اس کو اردو میں کیسے کنورٹ کیا جائے؟؟؟
 

باذوق

محفلین
مگر مجھے اردو میں الفاظ درکار ہیں۔
جیسے 2،26،126
مبلغ دو لاکھ چھبیس ہزار ایک سو چھبیس روپے صرف۔
یہ تو انگلش میں دیتا ہے۔وہ بھی ملین ،ٹریلین وغیرہ میں ۔۔۔۔
بھائی یہ تو بہت بڑا کام ہوگا۔ آپ کو 1 تا 100 تک کے ہندسوں کو الفاظ میں لکھ کر اس اسکرپٹ میں محفوظ کرنا ہوگا۔
 

رضا

معطل
او یار! کدھر گئے سارے؟؟؟ منتظم وغیرہ وغیرہ۔۔۔
محسن بھائی وی نظر نہیں آرہے۔۔۔
کجھ کرو یار۔۔۔اک فارمولا نہیں بنا سکدے۔۔ایہڈي وڈی محفل بناکے بیٹھے ہوئے نيں۔
میاں محمد بخش تے فرماندےنیں۔۔
ہر مشکل دی کنجی یارو ہتھ مرداں دے آئی
مرد کرن جے ہمت تے مشکل روے نہ کائی
(دوسرا مصرا ذرا بھل گیاں میں۔میاں صاحب تو معذرت)
 

مغزل

محفلین
صاحب ہم کوشش کر رہے ہیں ، کامیابی کی صورت میں اطلاع کردی جائے گی انشا اللہ۔ دعا کی درخواست ہے ۔
اور ہاں صابر صاحب ہتھ ہولا رکھا کریں‌اتنا تاؤلا وی نئیں ہونا چاہی دا بندے نوں ۔ ہور وی کجھ کم کاج ہوندے نیں۔ اس طرح دوستاں دا دل ٹٹ جاندا اے ۔
بس تھوڑی جئی زحمت ہور۔ کرو۔۔
 
Top