ایچ ای سی سے ڈگری وغیرہ کی تصدیق کے بارے میں معلومات درکار ہیں

رانا

محفلین
خاکسار کی کزن نے بیرون ملک اسکالرشپ کے لئے اپلائی کرنا ہے تو اس کے لئے ٹرانسکرپٹ کی ایچ ای سی سے تصدیق کرانی ہے۔ اس بارے میں اگر کسی کو اس کا طریقہ کار علم ہے تو بتادیں۔
- یہ بھی بتادیں کہ جس کی ٹرانسکرپٹ یا ڈگری ہے اسی کو آنا پڑتا ہے یا کوئی دوسرا بھی جمع کراسکتا ہے؟
- ایچ ای سی کی اس کام کی فیس کتنی ہے؟
- تصدیق میں عموما کتنے دن لگتے ہیں؟
- ایچ ای سی کا جو شعبہ یہ کام کرتا ہے اس کے دفتری اوقات کار کیا ہیں؟
- کسی نے بتایا تھا کہ ٹی سی ایس والے آٹھ دس ہزار لے کر خود ہی یہ سارا کام کراکر آپ کو پہنچا دیتے ہیں۔ لیکن آٹھ دس ہزار بھی زیادہ لگتے ہیں اس لئے پہلی ترجیح تو یہی ہے اگر ایچ ای سی کی اپنی فیس کوئی زیادہ نہیں تو پھر خود ہی یہ کام کرالیا جائے صرف آنے جانے کا کرایہ ہی خرچ ہوگا۔

نوٹ: اس سے ہٹ کر اگر کسی کو جرمنی کی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ کے لئے اپلائی کرنے کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ بھی شئیر کردیں۔ daad کی ویبسائٹ کا تو علم ہوا ہے۔ لیکن اگر کسی کا ذاتی تجربہ ہو تو زیادہ معلومات مل سکتی ہیں۔
 
Top