اینڈرائیڈ کے لیے انگریزی اردو اور اردو انگریزی لغت

دوست

محفلین
احباب کی ایک عرصے سے خواہش تھی کہ اینڈرائیڈ کے لیے اردو انگریزی اور انگریزی اردو لغت مہیا ہو جو لالچی اشتہار بازوں سے بھی پاک ہو۔ اس سلسلے میں دو برس پہلے ایک کوشش کی تھی۔ لیکن اس سلسلے میں دو خرابیاں تھیں ایک تو یہ سرچ ایپ بہت پرانی ہو چکی تھی، دوسرے استعمال ہونے والی ڈکشنری ڈیٹابیس کافی محدود سی تھی۔ پچھلے دنوں پی سی کے لیے گولڈن ڈکشنری کے پورٹیبل ورژن میں اردو انگریزی اور انگریزی اردو لغات ڈالیں۔ آج فیس بُک اردو بلاگر گروپ پر برادرم نعیم سواتی کے ایک سوال پر خیال آیا کہ گولڈن ڈکشنری اینڈرائیڈ کے لیے بھی تو ہے۔ لیکن مجھے یہ پتا نہیں تھا کہ قیمتاً کے علاوہ ایک مفت ورژن بھی موجود ہے۔ چنانچہ آج قیمتاً کو خریدتے خریدتے مفت والے ورژن کا پتا چلا جو جھٹ سے اتار کر میں نے تو اپنی لغت چالو کر لی ہے۔ آپ بھی کریں۔

  • یہاں سے گولڈن ڈکشنری ایپ مفت والی اتار لیں۔

گولڈن ڈکشنری نصب ہو گئی ہے۔
  • یہاں سے ڈکشنری ڈیٹابیسز اتار لیں۔ اس میں اردو انگریزی اور انگریزی اردو دونوں موجود ہیں۔
  • اب آپ نے اپنے ایس ڈی کارڈ یا فون اسٹوریج میں ایک نیا فولڈر بنانا ہے اور فون کو پی سی سے جوڑ کر یہ ڈیٹابیس فائلیں اس فولڈر میں ان زپ کر دیں۔
  • میں نے UrduDictionary نامی فولڈر بنا کر اس میں ساری ڈیٹا بیسز کاپی کر دی تھیں۔ اس کے بعد گولڈن ڈکشنری ایپ چلائی۔ پہلی مرتبہ چلانے پر آپ کو Preferences میں جا کر لغات کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹری شامل کرنا پڑے گی یعنی جہاں آپ نے اردو ڈکشنری ڈیٹابیسز رکھی ہیں۔

اس وقت پریفرینسز میں موجود ہیں۔

میں نے متعلقہ فولڈر منتخب کر لیا ہے۔

یہاں ساری ڈکشنری ڈیٹابیسز نظر آ رہی ہیں۔ اردو انگریزی والی بھی اور انگریزی اردو والی بھی۔

ڈکشنریاں انڈیکسنگ کے لیے تیار ہیں۔

انڈیکسنگ جاری ہے۔

انڈیکسنگ مکمل ہو چکی ہے۔ ہر ڈکشنری میں اندراجات کی تعداد بھی نظر آ رہی ہے۔

ملاحظہ فرمائیں انگریزی سے اردو تلاش کا ایک نمونہ۔

اردو سے انگریزی تلاش کا ایک نمونہ۔
اور آخر میں اتنا ہی کہ یہ سب جگاڑ ہے۔ امید ہے آپ کا گزارہ کرے گی جیسے میرا گزارہ کر رہی ہیں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
بہت خوب شاکرعزیز صاحب۔ پاکستانی قوم جُگاڑوں کو زیادہ سراہتی ہے جِس میں ہینگ لگے نہ پھٹکڑی اوررنگ بھی چوکھا آئے لہٰذا بہت بہت شکریہ :)
 
ہادی

محفلین
اس کو بھی چیک کریں۔
سب سے پہلے آپ نے گوگل پلے کے پیج میں سے Quickdic نامی ایک ایپ اپنے Android میں انسٹال کرنی ہوگی، انسٹالیشن کے بعد یہ ایپ اپکے میموری کارڈ میں Quickdic کے نام سے ایک فولڈر بنا دیگی۔اور پھر اسکے بعد اپکو انگلش ٹو اُردو والی ڈکشنری کی فائل جو Quickdic کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے. اسکو اس دئیے گئے لنک سے اُتار کر اپنے میموری کارڈ میں‌موجود Quickdic نامی فولڈر میں کاپی کرنی ہوگی۔اب اسکے بعد اس ایپ کو اُوپن کرلیں.
نوٹ: ایک بات کا خیال رہے. کہ اس ایپ میں موجود اور ڈکشنریوں کو بالکل ڈاون لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے.

Quickdic ایپ کو یہاں سے ڈاون لوڈ کریں.

Quickdic ڈکشنری کے لئے انگلش ٹو اُردو فائل یہاں سے ڈاونلوڈ کریں.
 
شکیب

محفلین
کیا "ابجد" میں موجود ڈکشنری کو اینڈرائڈ ایپ کی شکل دی گئی ہے؟ یا Urdu Lughat کا کوئی آفلائن اینڈرائیڈ ایپ متبادل؟

یہ دو ڈکشنریز مجھے پسند ہیں کیونکہ اس میں تقریباً ہر تفصیل کا احاطہ ہو جاتاہے۔
 
کیا "ابجد" میں موجود ڈکشنری کو اینڈرائڈ ایپ کی شکل دی گئی ہے؟ یا Urdu Lughat کا کوئی آفلائن اینڈرائیڈ ایپ متبادل؟
اردو لغت کبیر کو الفاظ معنی کی حد تک گولڈن ڈکشنری میں آف لائن استعمال کے لیے تیار کیا گیا تھا۔تاہم اس میں الفاظ سے متعلق مثالیں اور دیگر تفصیلات شامل نہیں۔ یہاں دیکھیے
 
شکیب

محفلین
ایک دو اپڈیٹس فراہم کی تھیں، یہاں نیچے جا کر دیکھ لیں۔ ونڈوز اور اینڈرائیڈ ہر دو جگہ چلے گا۔
اردو لغت کبیر کو الفاظ معنی کی حد تک گولڈن ڈکشنری میں آف لائن استعمال کے لیے تیار کیا گیا تھا۔تاہم اس میں الفاظ سے متعلق مثالیں اور دیگر تفصیلات شامل نہیں۔ یہاں دیکھیے

جزاکم اللہ۔ یہ شاید دو سال پہلے چیک کی تھی۔ اس کے بعد اب کی ہے۔ لغت کبیر والا اضافہ قابلِ قدر ہے۔ بہت شکریہ آپ دونوں حضرات کا۔

ابجد والی ڈکشنری، جو بعد میں انہی صاحب نےPoet Perfect نامی اپلیکیشن میں بھی استعمال کی ہے، وہ دستیاب ہو جائے تو سارا کام ایک ہی ڈکشنری سے ہو جائے گا۔ + لغت کبیر تو سونے پر سہاگا۔

ااس میں ایک لفظ پر یوں تفصیل سامنے آتی ہے، مثال:
سرچ: کوفت
ریسپانس:
کوفت

کوفْت {کوفْت (واؤ مجہول)} (فارسی)

اسم کیفیت

معانی

1. ضرب لگانا، کوٹنا، کٹائی، ٹھکائی، ضرب، کبیدگی، کبیدگی خاطر، رنجیدگی۔

انگریزی ترجمہ

beating; a blow, bruise; great fatigue; crushing sorrow; grief, sadness, pain, anguish

مرکبات

کوفْت آمیز، کوفْت کاری، کوفْت کُوب، کوفْت گَر، کوفْت گَری
مزید دیکھیں

* کوفت آمیز
* کوفت کاری
* کوفت کوب
* کوفت گر
* کوفت گری
* گنگا جمنی کوفت
* نرگسی کوفتہ
* کوفتہ
* کوفتہ پلاؤ
* پائے کوفتن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویب اسکریپنگ کے ذریعے کسی نے ریختہ ڈکشنری پر کوشش کی ہے؟ نیز گولڈن ڈکشنری کو دیکھنے میں دائیں سے بائیں بنایا جا سکتا ہے؟ تھوڑا رنگ روغن کے لیے۔
 
دوست

محفلین
لغت کبیر کی تازہ ڈیٹابیس دستیاب ہو جائے تو اس کو تبدیل کیا جا سکتا ہے گولڈن ڈکشنری کے لیے۔
مزید برآں، اردو لغت تاریخی اصول پر والی سکریپ کی تھی یہیں پر کسی نے۔ اب یاد نہیں اس میں شامل کی تھی یا نہیں۔
اس ایپلیکیشن یا کسی دیگر کے حلیے میں تبدیلی اپنی بساط سے باہر کی چیز ہے۔ اپنا مقصد گزارہ کرنا تھا اور پانچ برس ہو چلے ہو رہا ہے ڈیسک ٹاپ پر یہ مستقلاً اوپن پروگراموں میں سے ایک ہے۔
 
شکیب

محفلین
گولڈن ڈکشنری اینڈرائڈ میں کیش کلیئر ہونے کے بعد ہر مرتبہ ڈکشنری کو انڈیکس کرنا پڑتا ہے۔ اس کا کوئی حل؟
 
گولڈن ڈکشنری اینڈرائڈ میں کیش کلیئر ہونے کے بعد ہر مرتبہ ڈکشنری کو انڈیکس کرنا پڑتا ہے۔ اس کا کوئی حل؟
اینڈرائیڈ کے جدید ورژنز میں یہ مسئلہ ہوتا ہے جس کا کوئی دوسرا حل نہیں ملا مجھے تو سوائے اس کے کہ گولڈن ڈکشنری کی بجائے کوئی دوسری ایپ استعمال کر لی جائے۔
QDict ایک ایسی ہی متبادل ایپ ہے جس میں گولڈن ڈکشنری والا ڈیٹا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
پھر ایسا فالتو ڈیٹا کی صفائی کرنے والے پروگرام کی وجہ سے ہو گا کہ وہ گولڈن ڈکشنری کے انڈیکس والے ڈیٹا کو بھی فالتو سمجھ لیتا ہو گا۔
 
شکیب

محفلین
اینڈرائیڈ کے جدید ورژنز میں یہ مسئلہ ہوتا ہے جس کا کوئی دوسرا حل نہیں ملا مجھے تو سوائے اس کے کہ گولڈن ڈکشنری کی بجائے کوئی دوسری ایپ استعمال کر لی جائے۔
QDict ایک ایسی ہی متبادل ایپ ہے جس میں گولڈن ڈکشنری والا ڈیٹا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ تو جمی نہیں ۔۔۔ ڈکشنری ہی کو کرپٹ بتا رہا تھا۔
فی الحال کیش کلیئر کرتے وقت گولڈن ڈکشنری کو ان چیک کر کے کام چلا رہا ہوں۔

فی الوقت عربی-اردو یا عربی-انگلش ڈکشنری کی ضرورت ہے، اسی فارمیٹ میں۔ گولڈن ڈکشنری میں فارمیٹ کرنے کا عمل آسان ہو تو میں خود کوشش کروں۔
 
فی الوقت عربی-اردو یا عربی-انگلش ڈکشنری کی ضرورت ہے، اسی فارمیٹ میں۔ گولڈن ڈکشنری میں فارمیٹ کرنے کا عمل آسان ہو تو میں خود کوشش کروں۔
عربی۔ اردو اورعربی۔ انگلش دونوں قسم کی لغات گولڈن ڈکشنری کے سپورٹڈ فارمیٹ میں دستیاب ہیں۔ عربی۔ انگلش کے لیے بے بی لون کی عربی انگریزی لغت استعمال کی جا سکتی ہے۔
عربی اردو تلاش کر کے بتاتا ہوں۔ وہ بھی کہیں دیکھی تھی۔
 
رابطہ

محفلین
یہ تو جمی نہیں ۔۔۔ ڈکشنری ہی کو کرپٹ بتا رہا تھا۔
فی الحال کیش کلیئر کرتے وقت گولڈن ڈکشنری کو ان چیک کر کے کام چلا رہا ہوں۔
جی اس کا یہی حل ہے۔ میں بھی کافی عرصہ اسی وجہ سے پریشان رہا۔ اور آخر کار اس کی وجہ تک پہنچا۔
 
رابطہ

محفلین
کافی عرصہ سے مذکورہ بالا طریقہ سے گولڈن ڈکشنری استعمال کر رہا تھا۔ اور بہت مطمئن تھا۔ لیکن چند روز سے تلاش کے نتائج ظاہر نہیں ہو رہے۔ کئی مرتبہ نئے سرے سے انسٹال کر چکا ہوں۔ لیکن لا حاصل۔
 
شکیب

محفلین
کافی عرصہ سے مذکورہ بالا طریقہ سے گولڈن ڈکشنری استعمال کر رہا تھا۔ اور بہت مطمئن تھا۔ لیکن چند روز سے تلاش کے نتائج ظاہر نہیں ہو رہے۔ کئی مرتبہ نئے سرے سے انسٹال کر چکا ہوں۔ لیکن لا حاصل۔
میری تو درست چل رہی ہے۔ آپ کی ڈکشنریز درست امپورٹ/انڈیکس ہوئی ہیں یا نہیں؟
ویسے آپ تو Qdict استعمال کر رہے تھے، کیا بنا؟
 
Top