اینڈرائیڈ میں نستعلیق

میں بھی سیمسنگ ہی استعمال کرتا ہوں۔ میرے موبائل میں علی نستعلیق نصب ہے۔ اس کے لئے میں نے HiFont ایپلیکیشن استعمال کی اور بغیر روٹ کے فونٹ انسٹال ہوگیا۔ پہلے سے فونٹ کی بنی ہوئی اےپی کے فائل سے بہتر ہے کہ ہائی فونٹ ایپ انسٹال کرو اور فونٹ کی ٹی ٹی ایف فائل۔
 
سامسنگ گلیکسی ج ٥ میں ہائ فانٹ وغیرہ جیسے سافٹویئرز کو استعمال کر کے جمیل نوری نستعلیق فانٹ اور کچھ دوسرے فانٹس انسٹال کیے مگر اس نے کہہ دیا فانٹ ناٹ سپورٹڈ۔ مزید تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ مونو ٹائپ والوں کی فلپ فانٹ نامی ٹیکنالوجی آڑے آ رہی ہے۔ اس کی مزید تفصیل اور حل اگر کسی کو معلوم ہو تو براہ کرم مطلع فرمائیے۔
 
سیمسنگ کے علاوہ اور بھی کچھ فونز ہیں جن میں بغیر روٹ کے کوئی بھی فونٹ استعمال کیا سکتا ہے۔

اور جن کے موبائل آؤٹ آف وارنٹی ہیں ان کے لیے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ وہ کنگ روٹ انسٹال کرلیں، یہ 1 کلک میں آپ کے موبائل کو روٹ کردے گا، روٹ کا یہ طریقہ سب سے آسان اور محفوظ ہے۔ اس سے آپ کے موبائل کو کچھ نقصان نہیں پہنچے گا۔ اس کے بعد فونٹ فکس نامی ایپ پلے اسٹور سے انسٹال کریں، اوپن کریں، فائل براوز کا آپشن آئے گا، آپ نے جہاں بھی فونٹ رکھا ہو وہاں سے سیلیکٹ کریں، باقی مرحلے آپ بآسانی سمجھ جائیں گے۔
 
اور جب تک وارنٹی میں ہیں تو منہ تکتے رہیں :):mad3:
 
زیک

مسافر
کیا نستعلیق کے بغیر فون سے گزارا نہیں ہوتا؟ نسخ میں اردو انجوائے کریں
 
کیا نستعلیق کے بغیر فون سے گزارا نہیں ہوتا؟ نسخ میں اردو انجوائے کریں
زیک، "نسخ کی حمایت میں" نامی لڑی سے معلوم ہوا ہے کہ آپ نسخ کے حامی ہیں۔ مگر آپ کی طرح دیگر افراد کو اردو نسخ میں اچھی لگے ایسا ضروری نہیں ہے۔ اردو نستعلیق میں ہی اچھی لگتی ہے، خوبصورت لگتی ہے۔ اسی لئے تو لوگ نستعلیق کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔
 
Top