اینڈرائڈ یوزرز کے لیے ایک تحفہ۔۔۔ صلاتی

حسیب

محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

امید ہے کہ آپ سب اللہ کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے۔​

نماز کے دوران موبائل بج اٹھنا ایک روز مرہ کا مسئلہ ہے۔ تقریباً ہر مسجد میں اس بارے میں نوٹس لگا ہوتا ہے کہ نماز کے دوران موبائل آف رکھیں۔ مگر پھر بھی کسی نہ کسی کا موبائل بج اٹھتا ہے۔

اینڈرائڈ یوزر کے لیے اس مسئلے کا حل موجود ہے۔ اس کے لیے آپ کو "صلاتی۔۔ My Prayer" نامی ایپ استعمال کرنا ہو گی۔ اس ایپ کے ذریعے آپ کا موبائل نماز کے اوقات میں خود بخود سائلنٹ ہو جائے گا۔
اس ایپ کے کچھ مزید فیچر:

  • نمازوں کے اوقات
  • ہر نماز اور اقامت کے لیے نوٹیفکیشن
  • اذان کے لیے ٹون منتخب کرنے کی سہولت
  • خود بخود لوکیشن معلوم کرنے کی سہولت
  • قبلہ کی سمت معلوم کرنے کے لیے کمپاس
  • ہجری اور عیسوی تاریخ کنورٹر
  • نمازوں کے اوقات مینوئلی منتخب کرنے کی سہولت
  • عربی اور انگلش میں دستیاب

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.haz.prayer
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.haz.prayerhttps://play.google.com/store/apps/details?id=com.haz.prayer
 
Top