ایم کیو ایم کے رہنماوں کے مقدمات کی لسٹ

آفت

محفلین
بھائی یہ مہم پورے زور و شور سے کراچی بھر میں شروع ہو چکی ہے ۔ آپ کسی ضرورت مند کو کھال یا کھال کے پیسے نہیں دے سکتے ۔ صرف اور صرف ایم کیو ایم کو ہی کھال دینی ہے ۔
میں ایک ہوزری سلائی کی فیکٹری میں کام کرتا ہوں وہاں پر سیٹھ نے ایک گائے لائی قربای کےلئے دوسرے دن ایم کیو ایم کے بھائی لوگ آگئے اور سیٹھ کو پرچی تھما گئے اور کہہ گئے کہ کھال نہ ملی تو تمھاری کھال اوتار دینگے
 
ایم کیو ایم کھالیں جمع نہیں کررہی ہے۔
جس کو کھال جمع کروانی ہیں رضا کارانہ جمع کروائیں۔ اور کھالیں کی ایم کیو ایم کو کوئی ضرورت نہیں البتہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کو کھالوں کی ضرورت ہے لہزا قربانی کی کھالیں کو خدمت خلق فاؤنڈیشن جمع کروائیں
[
KHIDMAT-E-KHALQ FOUNDATION (KKF)
ST-7, BLOCK-14, FEDERAL "B" AREA, KARACHI, PAKISTAN
TEL: (021) 3633 3811, FAX: (021) 3632 3839
www.kkfpk.com
COLLECTION POINTS: Each locality has various hide collections points and you may generously deliver the hide to your nearest point.​

kkf_banner_new.gif
 
ہر عید پر جھوٹے اعلانات کیے جاتے ہیں کہ کھالیں زبردستی نہیں لی جائیں گی لیکن بہ ہر حال، یہ حقیقت ہے کہ اب بھی زبردستی پرچی تھمادی جاتی ہے۔ سنی سنائی پر نہ جائیں، خود کراچی کے گلے محلوں کا دورہ کرکے اندازہ کرلیں۔
 
اگراس طرح کی کوئی شکایت ہے توMQMکمپلینٹ سیل کو شکایت کریں

Lodge complaints by telephone 021-36329900 and 36313690, fax 021-36808387 or email complaints@mqmpakistan.org
 
آفت

محفلین
کیا آپ حلفیاً یہ بات کہہ سکتے ہیں ۔
میرا خیال ہے آپ نہیں کہیں گے لیکن میں حلفیہ کہہ رہی ہوں کہ ہمارے علاقے میں عید سے پہلے ایم کیو ایم کی پرچیاں دے دی گئی تھیں ۔ اور شکایت کرنے کی بھی خوب رہی ۔ شکایت کرنے والوں کو کیا جان پیاری نہیں ہے ؟؟؟
ایم کیو ایم کھالیں جمع نہیں کررہی ہے۔
جس کو کھال جمع کروانی ہیں رضا کارانہ جمع کروائیں۔ اور کھالیں کی ایم کیو ایم کو کوئی ضرورت نہیں البتہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کو کھالوں کی ضرورت ہے لہزا قربانی کی کھالیں کو خدمت خلق فاؤنڈیشن جمع کروائیں
[
khidmat-e-khalq foundation (kkf)
st-7, block-14, federal "b" area, karachi, pakistan
tel: (021) 3633 3811, fax: (021) 3632 3839
www.kkfpk.com
collection points: Each locality has various hide collections points and you may generously deliver the hide to your nearest point.​

kkf_banner_new.gif
 
کیا آپ حلفیاً یہ بات کہہ سکتے ہیں ۔
میرا خیال ہے آپ نہیں کہیں گے لیکن میں حلفیہ کہہ رہی ہوں کہ ہمارے علاقے میں عید سے پہلے ایم کیو ایم کی پرچیاں دے دی گئی تھیں ۔ اور شکایت کرنے کی بھی خوب رہی ۔ شکایت کرنے والوں کو کیا جان پیاری نہیں ہے ؟؟؟

شکایت کرنے والے کا بال بھی بیکا نہیں ہوگا۔ آزما کہ دیکھ لینا
 
پھر یہ سب کیا ہے۔

بشکریہ جنگ کراچی

" ڑی تعداد میں کھالیں الخدمت کو دینے پر عوام کے مشکور ہیں، تبسم جعفری

کراچی (پ ر) الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے سیکرٹری ڈاکٹر تبسم جعفری نے الخدمت کو بڑی تعداد میں قربانی کی کھالیں دینے پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال کھالوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے الخدمت پر ہر موقع پر اپنے اعتماد کا اظہار اور تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ہر ممکن تعاون کیا ہے۔ الخدمت نے بھی عوام کے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی اور خدمت میں دیانت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسی صورتحال میں کہ جب شہر میں جان بوجھ کر خوف و ہراس کی فضا پیدا کی گئی اور یہ کوشش کی گئی کہ عوام کو الخدمت کو کھالیں دینے سے دور رکھا جائے مگر اس کے باوجود عوام کی بڑی تعداد کا الخدمت کو کھالیں دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ اصل خدمت کرنے والوں کو شہری اچھی طرح پہچان سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں عید الا ضحیٰ کے موقع پر فادر جوزف پال اور یونس سوہن خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں مسیحی رہنماؤں کے 16رکنی وفد نے ادارہ نور حق کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں محمد حسین محنتی، حافظ حسین احمد اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ مسیحی رہنماؤں نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو عید قرباں کی مبارک باد دی اور کیک اور گلدستے پیش کئے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مسیحی رہنماؤں کے اس جذبہ خیر سگالی کی تحسین اور اسے بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ "

" قربانی کی کھالیں جمع کروا کر عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، سنی تحریک

کراچی (پ ر) سنی تحریک کے مرکزی رہنماؤں محمد شاہد غوری، محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ عوام نے سنی تحریک شعبہ اہلسنت خدمت کمیٹی ٹرسٹ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کثیر تعداد میں چرم قربانی رضا کارانہ طور پر جمع کروائی جو کہ عوام کا سنی تحریک پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے اہلسنت خدمت کمیٹی کے رضا کاروں کو جنہوں نے اپنی بے پناہ کاوشوں اور جدوجہد سے کھالیں جمع کیں انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے رینجرز ، پولیس اور دیگر اداروں کا کردار بھی قابل تحسین ہے شہر کے امن و امان کی فضا کو قائم کرنے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے باہمی تعاون کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ جس سے شہر میں امن و امان کی فضاء بہتر ہوئی ہے۔ "
 
Top