ایمن الظواہری پاکستان میں ہے.ہیلری

ساجد

محفلین
ایمن الظواہری پاکستان میں ہے. ہیلری
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ القاعدہ کا نیا سربراہ ایمن الظواہری پاکستان میں روپوش ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی حملوں پر امریکہ بھارت کا ہم خیال ہےا ور پاکستان نے حافظ سعید کے خلاف ضروری کارروائی نہیں کی۔
 
ساجد

محفلین
یہ دیکھیں کہ اتنے اہم بیان پر حکومت پاکستان کا رد عمل محض حنا ربانی کے جوابی بیان تک محدود ہے۔ احالانکہ ذرا سی سیاسی فہم رکھنے والا بھی جانتا ہے کہ اگر یہ بات سچ پوئی تو اس کے پاکستان پر کتنے برے اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ بات خارج از امکان نہیں ہے کہ امریکی مزید کوئی ڈرامہ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہوں لیکن اتنا ہی یہ بھی سچ ہے کہ پاکستان میں جس قسم کی سیاسی طوائف الملوکی پھیلی ہوئی ہے اس سے فائدہ اٹھا کر عالمی سطح کےدہشت گرد یہاں روپوش ہونے میں کامیاب ہو جائیں۔
 
ساجد

محفلین
امریکہ والے یا تو خود بہت محنت کرتے ہیں یا پھر وہ ہیں ہی اتنے مقدر والے کہ اُنہیں دوسرے ممالک پر حملوں کے جواز مل ہی جاتے ۔

یہ خبر ہی دیکھ لیجے۔
اس سے تو انکار نہیں کہ امریکی بہت محنت کرتے ہیں :)۔
رہی بات مقدر کی تو شاعر مشرق، مقدر کے بارے میں، یوں رقم طراز ہیں۔
تقدیر کے قاضی کا یہ فتوٰی ہے ازل سے
ہے جُرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات
 
یہ دیکھیں کہ اتنے اہم بیان پر حکومت پاکستان کا رد عمل محض حنا ربانی کے جوابی بیان تک محدود ہے۔ احالانکہ ذرا سی سیاسی فہم رکھنے والا بھی جانتا ہے کہ اگر یہ بات سچ پوئی تو اس کے پاکستان پر کتنے برے اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ بات خارج از امکان نہیں ہے کہ امریکی مزید کوئی ڈرامہ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہوں لیکن اتنا ہی یہ بھی سچ ہے کہ پاکستان میں جس قسم کی سیاسی طوائف الملوکی پھیلی ہوئی ہے اس سے فائدہ اٹھا کر عالمی سطح کےدہشت گرد یہاں روپوش ہونے میں کامیاب ہو جائیں۔

ساجد بھائی آپ بھی کیسی پرمزاح باتیں کرتے ہیں۔ یہ حکومت تو بطور خاص امریکہ کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے تحفہ ہے وہ کیسے کسی بات پر احتجاج اور مخالفت کر سکتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
شدت سے انتظار ہے کہ اس انتہائی ملک دشمن حکومت سے جلد از جلد جان چھوٹ جائے۔
لیکن بقول شمشاد بھائی اور قرین از قیاس بھی ہی نظر آتا ہے کہ ان سے جان مشکل ہی چھوٹے گی۔

اور بقول اقبال:

؎ بدل کے بھیس یہ آتے ہیں ہر زمانے میں
 
شمشاد

لائبریرین
ایک اور ڈرامہ نہیں، بلکہ ایسا کہیں کہ موجودہ ڈرامے کی دوسری قسط۔
 
Top