ایمان کہیں شیطان نا لے جائے

ساجدتاج

محفلین

موت کے بعد انسان پانچ حصوں میں‌تقسیم ہو جائے گا۔



1۔ مال وارث لے جائیں گے۔




2۔ روح Malik-UL-Maut لے جائیں گے۔




3۔ گوشت کیڑے مکوڑے کھا جائیں گے۔




4۔ ہڈیاں مٹی کھا جائے گی۔




5۔ نیکیاں قرض خواں لے جائیں گے۔




لیکن یہ کوشش کرنا کہ کہیں ایمان شیطان نا لے جائے۔

دوستؤ یہ باتیں‌یہاں‌کہنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ ہم لوگ دُنیا کے کاموں‌میں اس قدر کھو گئے ہیں‌کہ ہمیں‌یہ بھی ہوش نہیں رہا کہ آخر ہم اس دنیا میں‌آئیں کس کام کے لیے ہیں۔انسان دُنیا میں جو بھی کماتا ہے وہ سب یہیں پر ہی رہ جائے گا کچھ نہیں‌لے جا سکے گا وہھ اپنے ساتھ۔اور نا ہی کوئی دُنیادی طاقت اُسے آخرت کے عذاب سے بچا سکتی ہے۔

کیا ہم نے کبھی یہ سوچ ہے کہ ہم آخرت میں کیا کریں‌گے اور کیا کہیں‌گے کہ ہم نے دُنیا میں صرف جھوٹ بولا۔چُغلی کی بڑوں کا احترام نہیں‌کیا۔گالی گلوچ کی،حرام کھایا اور اپنے بچوں کو بھی حرام کِھلایا۔نشہ کیا۔

دُنیا میں‌ہم ان چیزوں کو کر کے بہت خوشی محسوس کر رہے ہوتے ہیں‌ کیا ہم نے سوچا ہے کہ اس کا آخرت میں‌انجام کیا ہو گا؟

کیوں‌ہم اس دُنیادی چیزوں میں اس قدر کھو گئے ہیں‌کہ ہمیں‌کسی چیز کی کوئی پروا ہی نہیں ہے ہم کیوں‌اتنے نڈر ہو گئے ہیں کہ ہم بھول گئے کہ ہمیں اُسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔

ہم سے کوئی کہہ دے کہ چلو ایک فلم لگی ہے چلو آئو دیکھتے ہیں‌جا کر ہم کہیں‌سے بھی وقت نکالیں پر نکال ضرور لیں گے اور اپنے 3یا 4 گھنٹے اُس میں‌ضائع کر دیں گے۔مگر ہم صرف آدھا گھنٹہ پانچ نمازوں کو نہیں‌دے سکتے جو اُس نے ہم پر فرض کر رکھی ہیں۔

ہمیں‌گمراہ کیا جا رہا ہے اور ہمارا ایمان اتنا کمزور ہو چُکا ہے کہ ہم گمراہ ہوتے جا رہے ہیں۔

اے اللہ ہمیں ہر بُرائی سے دور رکھ تو مہربان ہے کریم ہے رحم کرنے والا بخشنے والا ہے ہمیں معاف فرما اور ہمیں‌سیدھے راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما آمین۔
 
Top