ایف ٹی پی پرکسی ڈائریکٹری کوپاسورڈ پروٹیکٹ کیسےبنایاجاتاہے ؟

hakimkhalid

محفلین
معزز اراکین !

ایف ٹی پی پر موجود کسی ڈائریکٹری کو پاسورڈ پروٹیکٹ کیسے بنایا جاتا ہے؟

اس سلسلے میں مدد درکار ہے۔
 
حل کی بجائے مسئلہ

اس ڈائریکڑی کی permissions اوروں کے لیے ختم کردیں، کچھ ا س طرح:

chmod 700 my_dir

اب صرف owner ہی اس ڈائریکٹری کو براؤز کرسکے گا۔

ویسے اگر آپ حل کی بجائے مسئلہ بتاتے تو زیادہ بہتر تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، یہ کمانڈ رن کرنے کے لیے شیل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی۔ میرے خیال میں حکیم صاحب کسی ftp کلائنٹ کے ذریعے پرمیشن تبدیل کرنے کا پوچھ رہے ہیں۔
 

hakimkhalid

محفلین
شکریہ شارق بھائی اور نبیل بھائی!

ایک سرور سائیڈ پرسنل ایگریگیٹر کے ایڈمن پینل کی ڈائریکٹری اور بیشتر( لنکس، ڈاؤنلوڈر،ٹاپ سائٹس ،کلا سیفائڈ) پی ایچ پی سکرپٹس کے ایڈمن پینل کو پاسورڈ پروٹیکٹ کرنے کے لیے درج ذیل ہدایت دی گئی ہے۔

To keep others from editing your file dsescriptions, you MUST PASSWORD PROTECT THIS DIRECTORY

ایف ٹی پی سائٹ پر اپلوڈ کی گئی ڈائریکٹری تک براؤزر کے ذریعے سائن ان ہوکر پاسورڈ کے ذریعے ایڈمن کا رسائی حاصل کرنا ۔۔۔۔۔۔یہ ہے اصل مسلہ۔

دیگر افراد کی ایڈمن ڈائریکٹری تک رسائی نہ رہے اس کا عارضی حل
permissions ختم کر کے فی الحال کر رکھا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حکیم خالد، اس کا ایک اور آسان حل htaccess فائل کا استعمال بھی ہے۔ اب زکریا آئیں تو وہ اس کا طریقہ استعمال بھی بتا دیں گے۔
 

پردیسی

محفلین
السلام علیکم !
حکیم خالد بھائی جی!
سرور پر ہی ڈائیرکٹری یا کسی فائل کو پاسورڈ پروٹیکٹ کرنے کے سلسلہ میں سہولیات میسر ہوتی ہیں۔جب بھی کسی فائل یا ڈائیرکٹری کو پاسورڈ لگایا جاتا ہے ( جس ویب سوفٹ وئیر میں پاسورڈ کی سہولیات میسر نہ ہوں یا ہیکر سے احتیاط کی خاطر لگانا مقصود ہو ) تو آپ جب سرور سے اسے پاسورڈ لگاتے ہیں تو وہ اس فولڈر میں ایک
کوڈ:
.htaccess
بنا دیتا ہے جس میں آپ کا پاسورڈ محفوظ ہو جاتا ہے۔
میرا خیال ہے کچھ سرور شاید یہ سہولیات نہیں دیتے ہوں گے تو آس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ دیسی طریقہ اختیار کریں۔آپ یہاں سے فائل بنا کر جس جگہ پاسورڈ لگانا مقصود ہو وہاں اپلوڈ کر دیں۔
 

hakimkhalid

محفلین
السلام علیکم !
پردیسی بھائی! مدد کےلیے شکریہ
یہhtaccess فائل تو وہی ہے جو ایف ٹی پی پر اپلوڈ ہوتے ہوئے سلیمانی ٹوپی پہن لیتی ہے۔(بعض ہوسٹ سرور اس فائل کی سپورٹ مہیا کرتے ہیں۔)کافی کوشش کے باوجود یہ فائل اپلوڈ نہیں ہو سکی۔اس کے علاوہ کوئی اور حل ہے؟
a.htaccess ری نیم شدہ اپلوڈ ہو جاتی ہے۔لیکن پاسورڈ پروٹیکٹ کا مقصد حاصل نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔
 
Top