مجھے نہیں معلوم کہ اب ایس ایم ایف پر یہاں کام ہو رہا ہے یا نہیں ۔ بہرحال میں ایس ایم ایف 1۔1۔4 پر کام کر رہا ہوں ۔ اس بارے میں مزید معلومات یہاں ہیں۔
ابتدائی ریلیز اردو ایس ایم ایف کی ابتدائی ریلیز کر دی ہے ، دیکھیے http://bayaaz.com/smf-urdu یہ انسٹال ہے درج ذیل جگہ پر http://urdutech.com/board
ہم نے فورم کو سیٹ بھی کرلیا ہے کچھ پرابلم آرہے ہیں اردو کی سپورٹ کے بعد تصدیقی کوڈ نظر نہیںآرہا دوبار لوگن دینا پڑتا ہے تب لوگن ہوا جا سکتا ہے آپ بھی ٹیسٹ کرلیں http://forumurdu.hyperphp.com/index.php
شازل کچھ مسائل واقعی آ رہے ہیں اس لیے ہی قدیر نے اسے یہاں پوسٹ کیا ہے تاکہ لوگ دیکھ سکیں اور بتا سکیں کہ انہیں کن کن مسائل سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ ایک دلچسپ قصہ یہ بھی ہوا کہ میں نے وکیپیڈیا پر جا کر ایس ایم ایف کے صفحہ پر اردو ترجمہ کا اضافہ کیا تو ناظم نے اسے دو دفعہ ہٹایا اور کہا کہ کسی ایک فورم کے اردو ترجمہ کرکے اسے سیٹ کرنے سے اسے اردو ترجمہ نہیں مان لیا جائے گا جب تک وہ ایس ایم ایف کی سائٹ پر نہ ہو۔ ایس ایم ایف کی سائٹ پر میں نے اور قدیر نے دھاگہ کھولا ہوا ہے اور اس کا ترجمہ مکمل کرکے وہاں پر اسے سند قبولیت دلوانے کی کوشش میں ہیں اس ماہ کے آخر سے پہلے۔
اس کے کچھ آپسنز وی بی سے ملتے جلتے ہیں اس کے اردو ورژن کا فونٹ سائز،پوسٹ میں زیادہ کردیا گیا ہے اس لئے عجیب لگ رہا ہے اور لائنوں کا اسپیس بھی زیادہ ہے اس پر توجہ دینی ضروری ہے