ایس ایم ایف فورم میں اردو سپورٹ بیٹا ورژن

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

بالآخر ایس ایم فورم میں اردو سپورٹ کے بیٹا ورژن کے ساتھ حاضر ہوں۔ ذیل کے ربط پر اس کا ڈیمو موجود ہے:

اردو ایس ایم ایف فورم کا ڈیمو

آپ سب دوستوں کو اس ڈیمو انسٹالیشن پر رجسٹر کرنے اور اسے ٹیسٹ کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ اس میں شارق مستقیم کا کیا ہوا اردو ترجمہ استعمال کیا گیا ہے۔ میں نے اس کی ڈیفالٹ تھیمز کو اردو فونٹ کے لیے ایڈجسٹ کر دیا ہے اور اس میں اردو ویب شامل کیا ہے۔ مجھے اس کی ڈیفالٹ تھیم زیادہ پسند نہیں آئے لیکن بحیثیت مجموعی ایس ایم ایف پی ایچ بی بی کی نسبت بہتر فورم سوفٹویر ہے۔ اس میں ایڈمنسٹریشن اور گروپ منیجمنٹ کی بہتر سہولتیں موجود ہیں۔

میں یہاں واضح کرتا چلوں کہ ایس ایم فورم میں یہ اردو سپورٹ ابھی بیٹا فیز میں ہے۔ ابھی چند مسائل موجود ہیں اور لینگویج فائلز کا ترجمہ صرف یوزر فرنٹ اینڈ تک کسی حد تک مکمل ہے۔ اس کے علاوہ اس کی تھیمز میں گرافک بٹن بھی ابھی تک انگریزی میں ہیں۔ اس کے باوجود میں توقع رکھتا ہوں کہ ایس ایم ایف فورم میں اردو سپورٹ انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کی ہماری کاوشوں کا ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔

میں یہاں اردو ایس ایم فورم کا مکمل پیکج فراہم نہیں کر رہا۔ میں نے ایس ایم فورم کی سپورٹ فورمز پر اردو سپورٹ فراہم کرنے کے بارے میں دریافت کیا تھا لیکن مجھے اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔ بہرحال میں یہاں ایس ایم فورم کے حالیہ ورژن (1.1.2) کے Themes فولڈر کی اردو سپورٹ سمیت ڈاؤنلوڈ فراہم کر رہا ہوں۔ اردو ایس ایم فورم انسٹال کرنے کے لیے آپ کو ایس ایم فورم کا ورژن 1.1.2 ایس ایم ایف کی سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا۔ یہ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد آپ ذیل کے ربط سے اردو سپورٹ سمیت Themes ڈاؤنلوڈ کریں۔


ایس ایم فورم میں اردو سپورٹ (بیٹا ورژن)

اسکے بعد اوریجنل ایس ایم ایف پیکج میں سے Themes فولڈر ڈیلیٹ کرکے اردو سپورٹ والا Themes فولڈر اس میں کاپی کر دیں۔ اس کے بعد آپ اسے اپنے ویب ہوسٹ یا لوکل ہوسٹ پر انسٹال کر سکتے ہیں۔ میں اس سلسلے میں آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔

والسلام
 
خاصا اچھا

ایس ایم ایف فورم کا ڈیمو خاصا اچھا لگ رہا ہے ۔ ۔ ۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ بھی کامیابی سے شامل کیا گیا ہے حالاں کہ اس فورم کے ساتھ میرے اولین تجربات سے اندازہ ہوا تھا کہ تاہوما کے علاوہ شاید ہی کوئی فانٹ کامیاب ہو سکے۔ ابھی بھی IE میں فورم کچھ گڑ بڑ کر رہا ہے اور اس کی چوڑائی صفحے سے باہر جا رہی ہے ۔ ۔ ۔ بہرحال استعمال کے ساتھ یہ معمولی نقائص حل ہوجائیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے بھی ابھی نوٹ کیا ہے کہ ایس ایم ایف فورم انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ساتھ ہی پرابلم دیتا ہے اور فائرفاکس اور اوپیرا پر صحیح چلتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اردو ایس ایم ایف فورم کا انٹرنیٹ ایکسپلورر میں بگ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

3_pic1_13.jpg


جبکہ فائر فاکس میں یہ ٹھیک نظر آتا ہے جیسے کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

3_pic2_8.jpg


یہ ایک گرافک کی وجہ سے مسئلہ آ رہا ہے جسے شامل کرنے کا کوڈ ذیل میں ہے:

[syntax:cb738265d5="css"]
userinfo.gif

[/syntax:cb738265d5]

یہاں کوئی ایسا حل ڈھونڈھنا پڑے گا جس کے ذریعے یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں بھی ٹھیک چلے۔ اگرچہ ایس ایم ایف کی دوسری بہتر تھیم موجود ہوں گی لیکن کم از کم ڈیفالٹ تھیمز کو صحیح کام کرنا چاہیے۔

والسلام
 

راج

محفلین
نبیل بھائی میں تو آپ کے لئے ہر بار صرف ایک ہی بات کہہ سکتا ہوں اس کے علاوہ میرے پاس آپ کے لئے اور کوئی الفاظ نہیں-

لاجواب -------

:D
 

راج

محفلین
نبیل بھائی آپ نے جو اردو سرور دیا تھا پی سی کے لئے جس میں فورم کا سیٹ اپ کرنے کے بعد اسے اپلوڈ کر سکتے تھے- کیا یہ ایس ایم فورم اس میں نہیں چل سکتا - اور اگر چل سکتا ہے تو اس کی کیا صورت ہو سکتی ہے-

اگر ایسا ہو جائے تو کم سے کم اس پر بھی نظر ثانی کی جاسکتی ہے-
 

راج

محفلین
رجسٹر ایرر

نبیل بھائی آپ نے جو ڈیمو لنک دیا ہے میں نے وہاں پر جاکر رجسٹر کرنا چاہا مگر یوزر نیم - پاسورڈ اور کے بعد آخر کا میں عمر کا چیک باکس نہیں ہے جس کی وجہ سے رجسٹریشن مکمل نہیں ہو پارہا ہے-

urdu_registration.jpg


جبکہ انگلش میں یہ اس طرح ہے-

english_registration.jpg
 

باسم

محفلین
نبیل بھائی اس دنیا میں نہ آتے تو ویب پر اردو کی ترقی کو نہ جانےکتنا عرصہ مزید لگتا!!!!!
لگتا ہے یہ 24 گھنٹے کام کرتے ہیں
خدا آپ کے وقت میں برکت دے ۔۔۔آمین
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، آپ کی ستائش کا بے حد شکریہ۔ یہ کام آپ جیسے دوستوں کی حوصلہ افزائی اور تکنیکی معاونت کے سبب ہی ممکن ہو رہا ہے۔

راج، پرابلم کی نشاندہی کرنے کا شکریہ۔ میں اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اردو ایس ایم فورم کو اردو ویب سرور پر انسٹال کرنا مشکل نہیں ہے۔ میں اس کے متعلق بھی ٹیوٹوریل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اردو ایس ایم ایف میں پرابلم کا سراغ یہ نکلا ہے کہ اس میں اردو ترجمہ نامکمل ہے۔ دراصل جب شارق نے ترجمہ کیا تھا، اس وقت سے لے کر اب تک ایس ایم ایف کے کئی نئے ورژن آ چکے ہیں اور اس طرح کئی نئے ٹیکسٹ بھی شامل ہو چکے ہیں۔ میں نے ایس ایم ایف میں اردو سپورٹ شامل کرتے ہوئے اردو لینگویج فائلوں کو اپڈیٹ کرنے پر دھیان نہیں دیا جس کے نتیجے میں پرابلم آ رہی ہیں۔ بہرحال میں نے فی الحال وژوئل کنفرمیشن کو ڈس ایبل کر دیا ہے اور اب براہ راست رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔

والسلام
 

راج

محفلین
نبیل بھائی ایک اور نشاندہی کرنا چاہوں گا ویسے آپ کو تو اس کا علم ہوگا ہی پھر بھی یاد دہانی کے لئے-
:?: انگلش اردو کا ریڈیو بٹن
اور اردو کی بورڈ
جس کی سخت ضرورت محسوس ہوتی ہے-

:?: خط پوسٹ کے وقت پیش منظر پر کلک کریں تو صرف لوڈنگ ہو رہی ہے لکھتا ہے- جبکہ کچھ اور نظر نہیں آتا-
یعنی کہ پیش منظر کام نہیں کر رہا ہے-

:?: اگر مختلف فونٹس کی سہولت بھی ہو تو مزا آجائے-
کاش کے آپ کو یہ سب بتانے کی بجائے میں آپ کی کوئی مدد کر سکتا -

یہ بات تو درست ہے کہ بہت سی جگہ پر ترجمہ نامکمل ہے
 

راج

محفلین
نیبیل بھائی آپ کا اردو ایس ایم فورم تو بہت بہترین کام کر رہا ہے-
یہ لنک دیکھیں

امروہہ فورم

آپ نے کہا تھا کہ آپ ایس ایم فورم کو یونیفارم سرور پر چلانے کا طریقہ بتائیں گے - میں یہاں منتظر بیٹھا ہوں - نبیل بھائی مہربانی کر کے بتائیں--------------------
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

راج، امروہہ فورم دیکھ کر مجھے یوں لگا جیسے مجھے اس محنت کا ثمر مل گیا ہو۔ :) واقعی فورم بہت اچھی لگ رہی ہے۔

میں نے اردو ویب سرور پر اردو ایس ایم فورم انسٹال کرنے کے بارے میں معلومات بھی فراہم کر دی ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ اس سے آپ کو کچھ مدد ملے گی۔

میں یہ بھی گزارش کروں گا کہ آپ کو جہاں جہاں ترجمہ نامکمل نظر آئے یا فورم کا آپریشن ٹھیک نہ لگے، اس کی نشاندہی کرتے رہیں۔

والسلام
 

راج

محفلین
نبیل بھائی آپ کو کئی چیزیں جو مجھے نظر آئی ہیں وہ میں نے بتائی ہیں -
لیکن سب سے اہم رجسٹریشن اور ورڈ پیڈ ہے
جسے آپ جب بھی مکمل کریں ضرور آگاہ کریں-
جب یہ ہو جائے گا تو میں فورم کو اپنی ویب سائٹ پر ایکٹیو کر دونگا -
آپ کے اپڈیڈ ورژن کا انتظار ہے-
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، جب تک ترجمہ مکمل نہیں ہوجاتا، آپ پلیز ایڈمن پینل میں جا کر وژوئل کنفرمیشن کی شرط ختم کر دیں تاکہ رجسٹریشن میں یہ رکاوٹ نہ رہے۔ یہ کام کرنے سے پہلے اپنے پروفائل میں زبان English سلیکٹ کر لیں تاکہ ایڈمن پینل میں متعلقہ آپشن صحیح نظر آ سکیں اور یہ کام کرنے کے بعد بے شک دوبارہ زبان اردو منتخب کر لیں۔

میں کوشش کروں گا کہ ایس ایم ایف فورم کے پوسٹ‌ پیج پر انگریزی / اردو ریڈیو بٹن اور آن سکرین کی بورڈ جلد فراہم کر سکوں۔ ویسے انگریزی / اردو ریڈیو بٹن کی بجائے آپ انپیج کی طرح لینگویج موڈ سوئچ کرنے کے لیے CTRL+SPACE بھی استعما کر سکتے ہیں۔
 

nrafi

محفلین
HI,
i have checked Amroha froum, it is quite impressive. i have give it try but i found imroha forum is have more features than one availabe to download here e.g. selection of english and urdu login, and some bug fixing.
Please can some one let me know that, amroha forum have more features or i am missing some thing in installation.

Best Regards,
 
Top