ریختہ سے جمع کردہ چند ایسے جملے جند میں مجموعی تاثر کا ذکر ہے:
ان کی شاعری کا مجموعی تأثر بلاشبہ جدید شعری حسیت کا حامل نظر آتاہے
رہے حسرتؔ موہانی تواگرچہ ان کے کلام کے مطالعہ سے مجموعی تاثر یہی مرتب ہوتا ہے کہ ان کا روئے سخن بھی ایک ایسی عورت ہی کی طرف ہے، جس پر طوائف پن مسلط ہے
ان کے ہاں سحر کا تذکرہ بکثرت ہے۔ مگر سایہ اور نیم تاریک ملگجاپن ان کے کلام کا مجموعی تاثر ہے۔
فیض کے کلام کے مطالعے سے مجموعی تاثر یہی ملتا ہے کہ فیض درد مندی، انسان دوستی، جبر و استحصال کے خلاف صدائے احتجاج کا عمدہ اشاریہ ہے۔
ان کے لہجے کا مجموعی تاثر دُکھ اور بے زاری کا تھا۔
چنانچہ افسانے کا مجموعی تاثر لڑکی کی مظلومیت سے عبارت ہے۔
اگر آپ کی نظر میں ایسے چند جملے ہوں تو براہ کرم اس لڑی میں اشتراک کیجیے۔
مزید ایک سوال یہ ہے کہ شاعری یا نثر کا مجموعی تاثر کیسے معلوم کیا جاتا ہے؟