ایسا لگ رہا ہے کہ کسی ملک کے دورے سے نہیں ورلڈ کپ جیت کرآرہا ہوں، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
ایسا لگ رہا ہے کہ کسی ملک کے دورے سے نہیں ورلڈ کپ جیت کرآرہا ہوں، وزیراعظم
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1755807-imrankhanscreengrab-1564005055-885-640x480.jpg

نیا کو بھی یہی کہا ہے کہ ہماری مدد کریں کہ لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں، عمران خان ۔ فوٹو : اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ کسی ملک کے دورے سے نہیں بلکہ ورلڈ کپ جیت کر آرہا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکا سے وطن واپس پہنچے جہاں اسلام آباد ائیرپورٹ پر استقبال کے لئے آئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کے کسی ملک کے دورے سے نہیں بلکہ ورلڈ کپ جیت کر آرہا ہوں، خوشی ہوئی آپ لوگوں نے رات کو آکر مجھے عزت دی آپ کا شکر گزار ہوں۔

’’نبی پاک ﷺ نے مدینہ کی ریاست اصولوں پر بنائی تھی‘‘

وزیراعظم نے کہا کہ نبی پاک ﷺ نے مدینہ کی ریاست اصولوں پر بنائی تھی، ان اصولوں پر عمل کرکے ایسی ریاست بنانا ہے، یہ وہ واحد ملک تھا جو اسلام کے نام پر بنا تھا میں چاہتا ہوں آپ سب یہ مت بھولنا ہمیں ایک عظیم قوم بننا ہے۔

’’کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ اپنی قوم کو جھکنے دوں گا‘‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کا پاکستان بنانا ہے، میں نا کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ میں اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا، خوددار قوم بننا ہے اور قومیں بھیک مانگ کر نہیں بنتی، دنیا ان کی عزت کرتی ہے جو اپنی عزت کرتے ہیں دنیا میں ملک کو وہاں لیکر جانا ہے جہاں عزت ہو ایک سال قبل قوم نے اقتدار دیا وعدہ کرتا ہوں کھبی مایوس نہیں کروں گا۔

’’دنیا کو کہا ہے کہ ہماری مدد کریں کہ لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں‘‘

عمران خان نے کہا کہ ایک سال لگا ہے ملک کو ٹھیک کرنے میں اب ہم آگے بڑھ رہے، ملک کو ٹھیک کریں گے، ملک کبھی آگے نہیں بڑھے گا جب تک ان کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کریں گے، اس ملک سے پیسا اکھٹا کریں گے اور لوگوں پر لگائیں گے، دنیا کو بھی یہی کہا ہے کہ ہماری مدد کریں کہ لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں، الله نے بہت کرم کیا ہے صرف ملک کو ٹھیک کرنا ہے ادارے ٹھیک کرنے ہیں، انشالله پاکستان عظیم ملک بن کر کھڑا ہوگا، ہرا پاسپورٹ لے کر جائیں گے دنیا عزت کرے گی۔
 
Top